09/08/2025
مارکیٹنگ میں بیچنے سے پہلے سمجھنا سیکھو"
آج کا دور صرف پروڈکٹ دکھانے کا نہیں، سمجھانے کا ہے۔ بہت سے کاروبار روزانہ پوسٹس کرتے ہیں:
"یہ لو، یہ چیز خرید لو، ڈسکاؤنٹ ہے، آفر ہے، جلدی کرو!"
لیکن سوال یہ ہے:
کیا آپ کو معلوم بھی ہے کہ آپ کا کسٹمر واقعی کس مسئلے سے گزر رہا ہے؟
فرض کرو آپ فٹنس کی کوئی پروڈکٹ بیچ رہے ہو۔
اب اگر آپ صرف یہی کہتے جاؤ کہ
"یہ ویٹ لاس شیک خرید لو، فوری فرق دیکھو"
تو آپ عام شور میں کھو جاؤ گے۔
لیکن اگر آپ یوں بات کرو:
"کیا آپ بھی ہر صبح آئینے میں خود کو دیکھ کر مایوس ہوتے ہیں؟"
تو یہ جملہ سیدھا دل پر لگتا ہے۔ کیونکہ آپ نے اس کے مسئلے کو چُھوا ہے۔
یہ ہے اصل مارکیٹنگ:
پہلے سنو، سمجھو، تحقیق کرو۔
جاننے کی کوشش کرو کہ آپ کا کسٹمر کیا سوچ رہا ہے، کیا محسوس کر رہا ہے۔
اس کی روزمرہ زندگی کے چیلنجز کیا ہیں؟
پھر جب آپ پوسٹ کرو، تو صرف پروڈکٹ نہ دکھاؤ،
مسئلہ دکھاؤ، پھر حل پیش کرو۔