Mianwali News SUCH TV

Mianwali News SUCH TV SUCH TV the onliest news channel which highlight Mianwali news and problems.

06/09/2026

🇵🇰 **یومِ دفاع — خٹک بیلٹ 🇵🇰**

**صوبیدار (ر) نور افضل صاحب** — 3 شہید بیٹوں کے والد اور 2 شہید بھانجوں کے ماموں۔

میانوالی کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت **ڈاکٹر سر حنیف خان** کا اس عظیم باپ کے ہاتھوں کو عقیدت و احترام سے چومنا، دراصل اُن ہاتھوں کو سلام ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے جگر کے ٹکڑوں کی قربانی دی۔

**یہ ہاتھ پاکستان کی محبت، قربانی، صبر اور بہادری کی زندہ داستان ہیں۔** ❤️🇵🇰

سلام پیش کرتے ہیں وطن کے ان عظیم شہداء اور ان کے غم کو حوصلے میں بدلنے والے خاندانوں کو۔

**سلام شہداء پاکستان 🇵🇰
پاکستان زندہ باد!**

#میانوالی

06/09/2026

Celebrating my 12th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

*شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے ...
02/08/2026

*شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے شہباز خیل، میانوالی میں ادا کر دی گئی۔*

*ڈی پی او میانوالی، ڈی سی میانوالی، پاک فوج، سول و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران، نمائندگان، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد کی نمازِ جنازہ میں شرکت*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر آفیسر میجر حافظ احسان الٰہی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ شہید کے آبائی علاقے شہباز خیل، میانوالی میں ادا کی گئی، جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، ضلعی و سول انتظامیہ، پولیس، دیگر سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں شہید میجر حافظ احسان الٰہی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کہا کہ *"دہشت گردی کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ میجر حافظ احسان الٰہی نے جرأت، بہادری اور فرض شناسی کی ایسی مثال قائم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔"*

*"ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور پوری قوم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وقار عظیم کھرل ڈی پی او میانوالی"*

بڑی آفراس سے میٹرک پاس طلباء مستفید ہو سکتے ہیں یہ آفر صرف تحصیل میانوالی تحصیل عیسی خیل کے طلباء کےلیۓ ہے
15/07/2026

بڑی آفر
اس سے میٹرک پاس طلباء مستفید ہو سکتے ہیں یہ آفر صرف تحصیل میانوالی تحصیل عیسی خیل کے طلباء کےلیۓ ہے

11/07/2026

پٹرول کل 13روپے مہنگا کر دیا گیا۔۔
اب تیل سپلائی کمپنیاں نہیں بولیں کہ اچانک اتنا اضافہ کیوں لیکن سستا کرتے وقت شور تھا۔۔
لگتا ہے امریکہ کے میزائل پاکستان کے تیل سے چل رہے جو جس رات بمباری ہوتی ہے اسی رات تیل کی قیمتیں پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں۔۔ دوسرے دن جنگ بندی ہو جاتی ہے لیکن شہداء کے چالیسویں ہو جاتے ہیں قیمتیں نیچے نہیں آتیں۔۔
اگر آنے لگیں تو تیل کمپنیاں مافیا درمیان میں آ جاتا ہے اور حکومت مان بھی لیتی ہے۔۔۔
کمیشن کے چکر میں کروڑوں لوگوں کو مہنگائی اور غربت کی چکی میں پھنسایا ہوا ہے

ہمارے کو انسان کسی کے لیۓ ساری زندگی کام آتا رہے کام ختم ہو تو اس کا کوئی شکریہ ادا نہیں کرتا۔۔۔
11/07/2026

ہمارے کو انسان کسی کے لیۓ ساری زندگی کام آتا رہے کام ختم ہو تو اس کا کوئی شکریہ ادا نہیں کرتا۔۔۔

بس اس نام کی تختی اتارنے کی ضد اور جلدی تھی۔۔ ایک بہترین اور جدید سسٹم سے بنے ہسپتال کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ پرانے DHQ...
09/07/2026

بس اس نام کی تختی اتارنے کی ضد اور جلدی تھی۔۔ ایک بہترین اور جدید سسٹم سے بنے ہسپتال کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ پرانے DHQ کو بھی خراب کر دیا گیا۔۔
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اپنے نقشہ کے مطابق ااپنی ضروریات پوری کر رہا تھا اور لوگ بہت خوش اور مطمئن تھے۔۔ کہ جب دیکھا کہ اس ہسپتال کا نام تو عمران آلی ہسپتال بننا شروع ہو گیا ہے فورا سب کچھ تبدیل کر کے ڈی ایچ کیو کو ادھر شفٹ کیا گیا تو اس کا ڈیزائن ہی ایسا نہیں تھا نہ ایسی گنجائش و صلاحیت بھی بالآخر دونوں ہسپتالوں کا نظام خراب ہو کر رہ گیا۔۔ پتہ نہیں اب اس خبر میں کس حد تک صداقت ہے کہ سننے میں آیا ہے کہ اب پرانے ڈی ایچ کیو بھی واپسی نہیں ہے جو وہاں سامان چوری ہو گیا ۔

08/07/2026
بندہ ڈھونڈنے میں مدد کریں۔۔*شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زیرِ نظر تصویر میں موجود شخص ATM پر سادہ لوح بالخصوص بزرگ شہری...
07/07/2026

بندہ ڈھونڈنے میں مدد کریں۔۔
*شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زیرِ نظر تصویر میں موجود شخص ATM پر سادہ لوح بالخصوص بزرگ شہریوں کو اپنی باتوں میں الجھا کر ان کے ATM کارڈ اور خفیہ معلومات حاصل کرکے ان کی رقم فراڈ کے ذریعے ہتھیا لیتا ہے۔*

*اگر کوئی شخص اس کی شناخت جانتا ہو یا یہ کسی کو بھی نظر آئے تو فوری طور پر درج ذیل نمبر پر اطلاع دے:*
*📞 0333-6634777*

*اطلاع دینے والے کا نام اور تمام معلومات مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جائیں گی۔*

*ترجمان میانوالی پولیس*
゚

ڈپٹی کمشنر میانوالی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے نائب تحصیلدار ریو نیو سرکل چکڑالہ اور واں بھچراں میاں عالم شیر کو ...
07/07/2026

ڈپٹی کمشنر میانوالی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے نائب تحصیلدار ریو نیو سرکل چکڑالہ اور واں بھچراں میاں عالم شیر کو فوری طورپرعہدے سے ہٹادیا۔

Address

Punjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali News SUCH TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share