KSF social media

KSF social media کے ایس ایف سوشل میڈیا

دا دوه هلکان چي کوچيان دي له کوره ځخه تللې که چا وليدل نو رابطه وکړئ مننه
12/06/2026

دا دوه هلکان چي کوچيان دي له کوره ځخه تللې که چا وليدل نو رابطه وکړئ مننه






حسن خان مردانزئئ ولد حاجی نصر  اللہ مردانزیی ، وہ جمعہ خان ،رحمت اللہ ،امین اللہ ،احسان اللہ کا بھائی ہے وفات پا گئے ۔ ج...
11/06/2026

حسن خان مردانزئئ ولد حاجی نصر اللہ مردانزیی ، وہ جمعہ خان ،رحمت اللہ ،امین اللہ ،احسان اللہ کا بھائی ہے وفات پا گئے ۔ جس کا نماز جنازہ 5:30 بجے مردانزیی قبرستان پر ادا کی جائیگی ۔

دجنازے اعلان مولوی  فيض الله صاحب
10/06/2026

دجنازے اعلان مولوی فيض الله صاحب

قلعہ سیف اللہ نظرو حیدرزی  نن ماشام پر 8 بجے  غلوو موٹر زی بوولی دی دہ برتخیل لہ، چاڑخہ دی نظرو  پہ تودہ کی  تسکڑی دی  س...
09/06/2026

قلعہ سیف اللہ
نظرو حیدرزی نن ماشام پر 8 بجے غلوو موٹر زی بوولی دی دہ برتخیل لہ، چاڑخہ دی نظرو پہ تودہ کی تسکڑی دی سیکسیڈہ پوربکس دی دہ پوسٹ مختہ درسرہ شیر کی
منننننننہ

قلعه سیف الله ڈپٹی کمشنر ساگر کمار صاحب کا آر ایچ سی نسائی کا اچانک دورہ، حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہڈپٹی کمشنر قلعه ...
09/06/2026

قلعه سیف الله ڈپٹی کمشنر ساگر کمار صاحب کا آر ایچ سی نسائی کا اچانک دورہ، حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر قلعه سیف الله جناب ساگر کمار صاحب نے آر ایچ سی نسائی کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈی ایس ایم جناب سہیل اسلام بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے صحت مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مذکورہ شعبے کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور مریضوں کے ساتھ خوش اصلوبی سے پیش آیا جائے۔

ڈی ایس ایم سہیل اسلام نے ڈپٹی کمشنر کو صحت مرکز کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء و اہم سیاسی کارکن دولت خان پیرعلیزئی کو جنگل پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ...
08/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء و اہم سیاسی کارکن دولت خان پیرعلیزئی کو جنگل پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے اپنے میڈیکل کلینک کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے اور اس وقت ٹراما سینٹر مئی زئی میں موجود ہے

جب ایک عورت کی آواز مسئلہ بن جائےبلوچستان میں ایک پرانا سوال بار بار نئے چہروں کے ساتھ ہمارے سامنے آتا ہے: کیا ایک عورت ...
08/06/2026

جب ایک عورت کی آواز مسئلہ بن جائے

بلوچستان میں ایک پرانا سوال بار بار نئے چہروں کے ساتھ ہمارے سامنے آتا ہے: کیا ایک عورت کو صرف اس وقت تک بولنے کی اجازت ہے جب تک اس کی آواز کسی کو ناگوار نہ گزرے؟

حالیہ دنوں میں ڈاکٹر شازیہ خپلواک کا نام ایک ایسے تنازعے کا حصہ بنا جس نے سوشل میڈیا سے نکل کر ایک بڑے سماجی سوال کو جنم دیا۔ ایک طرف وہ ایک حساس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی تھیں، دوسری جانب ان کی ذاتی معلومات کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے کی تصاویر اور ان کے اپنے خدشات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

یہ معاملہ صرف ایک ڈاکٹر یا ایک پوسٹ کا نہیں ہے۔ یہ اس رویے کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے معاشرے میں اکثر ان خواتین کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے جو خاموش رہنے کے بجائے بولنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ جب کوئی عورت کسی سماجی مسئلے، ناانصافی یا ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھاتی ہے تو بحث اکثر اس کے مؤقف سے ہٹ کر اس کی شخصیت، نجی زندگی یا ذاتی معلومات تک پہنچ جاتی ہے۔ گویا اصل مسئلہ وہ نہیں جو اس نے اٹھایا، بلکہ یہ ہے کہ اس نے بولنے کی جرات کیوں کی۔

یہی وہ نقطہ ہے جہاں ایک معاشرہ اپنا اصل چہرہ دکھاتا ہے۔

اگر کسی خاتون کی بات غلط ہے تو اس کا جواب دلیل سے دیا جا سکتا ہے۔ اگر اس کے مؤقف میں کمزوری ہے تو حقائق کے ذریعے اس کی تردید کی جا سکتی ہے۔ لیکن جب مباحثہ ذاتیات کی طرف مڑ جائے تو اس سے صرف یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ دلیل ختم ہو چکی ہے۔

بلوچستان کی خواتین نے ہمیشہ دوہرا بوجھ اٹھایا ہے۔ ایک طرف انہیں انہی مسائل کا سامنا ہے جو عام شہریوں کو درپیش ہیں؛ دوسری طرف انہیں اپنے وجود، اپنی رائے اور اپنی جگہ کے لیے بھی مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ تعلیم، صحت، سیاست، صحافت اور سماجی سرگرمیوں میں قدم رکھنے والی خواتین اکثر تنقید سے زیادہ ذاتی حملوں کا سامنا کرتی ہیں۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ عوام کے ذہن میں اداروں اور نظام کے حوالے سے سوالات موجود ہیں۔ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شہریوں کی معلومات کتنی محفوظ ہیں، شکایات کا ازالہ کیسے ہوتا ہے، اور اگر کوئی شخص خود کو ہراسمنٹ یا دباؤ کا شکار محسوس کرے تو اس کے لیے مؤثر نظام کہاں موجود ہے۔ یہ سوالات کسی ایک واقعے سے پیدا نہیں ہوئے بلکہ برسوں کے تجربات اور مشاہدات کا نتیجہ ہیں۔

ایک مضبوط نظام تنقید سے نہیں ڈرتا۔ ایک مضبوط نظام سوال پوچھنے والوں کو خاموش کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ ایک مضبوط نظام اپنی ساکھ کا دفاع شفافیت، قانون اور جوابدہی کے ذریعے کرتا ہے۔

آج اصل بحث ڈاکٹر شازیہ یا کسی ایک شخصیت کے بارے میں نہیں ہونی چاہیے۔ اصل بحث یہ ہونی چاہیے کہ کیا ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے رہے ہیں جہاں خواتین بلا خوف اپنی رائے دے سکیں؟ کیا ہم اختلاف کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ اور کیا ہمارے ادارے اتنا اعتماد پیدا کر سکے ہیں کہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں؟

یہ سوالات کسی ایک فرد سے بڑے ہیں۔ اور جب تک ان سوالات کے جواب نہیں ملتے، ہر نیا واقعہ صرف ایک نئی خبر نہیں بلکہ ایک پرانے مسئلے کی یاد دہانی بنتا رہے گا۔

کیونکہ کسی بھی معاشرے کا معیار اس بات سے نہیں ناپا جاتا کہ وہاں کتنے لوگ بولتے ہیں، بلکہ اس بات سے ناپا جاتا ہے کہ وہاں بولنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔
Dr Shazia Khpalwak
Dr Shazia Khpalwak top fans

07/06/2026

افسوس
گلستان عنایت الله کاریز میں شادی میں میوزک پروگرام کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کی شناخت حکمت الله ولد خان محمد قوم حمیدزی احسان الله ولد نور محمد قوم خواجیزئئ دونوں کا تعلق توبہ اچکزئی سے لاشوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈا منتقل کر دیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا سوشل ميڈیا ذرائع
فاہرنگ کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی پی جی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس ...
06/06/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی پی جی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، واقعہ کی رپورٹ طلب

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو بہتر علاج معالجے کے لیے آریا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ منتقل کردیا گیا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو کراچی منتقلی کے لئے ائیر ایمبولینس بھی تیار ہے ، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ہر ممکن طبی معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کردی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

خواتین ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوټه منګله د نذیر بازئی وروڼه له خپلو پلارنیو مینو څخه کډہ کوي وایی ژوند ته مو خطرہ دہ تیر کال یی ھم دوہ وروڼه شهیدان سو...
05/06/2026

کوټه منګله
د نذیر بازئی وروڼه له خپلو پلارنیو مینو څخه کډہ کوي وایی ژوند ته مو خطرہ دہ تیر کال یی ھم دوہ وروڼه شهیدان سو ډيره ده افسوس خبره ده

Address

Killa Saif Ullah
Qila Saifullah
HASANZAITWO

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KSF social media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share