ضلع خوشاب تحصیل قائد آباد

ضلع خوشاب تحصیل قائد آباد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ضلع خوشاب تحصیل قائد آباد, Digital creator, hamdaniyah, Quaidabad Colony.

یہ ایک پبلک فگر پیج ہے اس پیج پر خوبصورت مقامات کی شارٹ ویڈیوز،معلوماتی ویڈیوز، مزاحیہ شارٹ ویڈیوز، اور مختلف قسم کے اعلانات کی پوسٹیں اپلوڈ ہوتی ہیں جیسے کہ نوکری کے اشتہار یا تصدیق کے بعد اعلان گمشدگی ۔
پیارا خوشاب۔۔۔۔۔پیارے لوگ 💖

Punjab Police Pakistan RPO  Sargodha Govt of Punjab Capital City Police Lahore DIG Ops Lahore Police
25/08/2025

Punjab Police Pakistan RPO Sargodha Govt of Punjab Capital City Police Lahore DIG Ops Lahore Police

میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں!ہمارے علاقے 5 چک کے رہائشی امان اللہ کے بیٹے کو خطرناک بیماری نے گھیر رکھا ہے 💔۔ یہ معصوم بچ...
16/08/2025

میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں!
ہمارے علاقے 5 چک کے رہائشی امان اللہ کے بیٹے کو خطرناک بیماری نے گھیر رکھا ہے 💔۔ یہ معصوم بچہ دل اور گردے کا مریض ہے اور ڈاکٹرز نے صرف 15 دن کا وقت دیا ہے تاکہ علاج ممکن ہو سکے۔
یہ وہ لمحہ ہے جب ہم سب کو اپنی استطاعت کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔ اللہ نے جن کو کشادہ رزق عطا فرمایا ہے، اگر وہ اس بچے کی زندگی بچانے میں تعاون کریں تو یہ ان کے لئے دنیا اور آخرت دونوں میں انعام کا سبب بنے گا۔
📖 اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے:اور جس نے ایک جان کو بچایا گویا اس نے تمام انسانیت کو بچایا
(سورۃ المائدہ، آیت 32)
📌 براہِ راست رابطہ اور تعاون کے لیے:
👤 امان اللہ (والدِ مریض)
🏦 اکاؤنٹ نمبر: جاز کیش03013659356
📞 رابطہ نمبر: 03013659356
🙏🏻 یاد رکھیں! آج آپ کا دیا ہوا تعاون کل آپ کے لئے صدقۂ جاریہ اور آخرت کا سہارا بن سکتا ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اس بچے کی زندگی بچانے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے 🤲۔

14/08/2025

یہ سبز ہلالی پرچم جب ہوا میں لہراتا ہے تو گویا شہیدوں کی روحیں ہم سے کہتی ہیں:
"ہم نے اپنا کل تمہارے آج کے لیے قربان کیا، اب تم اپنے آج کو اپنے وطن کے کل کے لیے قربان کرو۔"
آج جشنِ آزادی پر ہمیں خوشی بھی ہے، فخر بھی، اور ایک ذمہ داری بھی کہ ہم اپنے وطن کو نہ صرف محفوظ رکھیں بلکہ دنیا میں عزت و وقار کا مقام دلائیں۔
پاکستان کی مٹی ہم سے محبت چاہتی ہے، صرف نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے۔

پاکستان تیری محبت ہماری پہچان ہے ❤️🇵🇰
اللہ پاک ہمارا پاکستان ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھے۔ آمین

📢 تلاشِ گمشدہ ۔۔۔۔۔۔ برائے مہربانی توجہ فرمائیںایک نیکی کےکام میں ہاتھ بٹاٸیں پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شٸیر فرماٸیںہمارے ق...
05/08/2025

📢 تلاشِ گمشدہ ۔۔۔۔۔۔ برائے مہربانی توجہ فرمائیں

ایک نیکی کےکام میں ہاتھ بٹاٸیں

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شٸیر فرماٸیں

ہمارے قابل احترام بردرام قاری Waqar Ul Hassan

صاحب کے کزن کل شب سے لاپتہ ہیں۔

رنگ سانولا گندمی، جسمانی ساخت موٹی، نیلے کپڑے پہنے

تھے، عینک لگاتے ہیں، چہرے پر ہلکی مونچھ و داڑھی ہے،

اور حافظِ قرآن ہیں

براہِ کرم اطلاع ملنے پر فوری رابطہ کریں:
📞 0301-4161328

پوسٹ کو شیئر کریں، دعا بھی کریں۔ اللہ خیر کرے۔
آمین
Copy post

جب کوئی جوانی میں اس طرح اچانک چلا جائے تو اس کا غم برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایک خاندان کے خواب، امیدیں اور سہارے ا...
05/08/2025

جب کوئی جوانی میں اس طرح اچانک چلا جائے تو اس کا غم برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایک خاندان کے خواب، امیدیں اور سہارے اچانک ختم ہو جاتے ہیں۔ رحمت علی روزی کی خاطر گھر سے نکلے، لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ آج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ سہنے کی ہمت عطا کرے۔
زندگی کا کوئی بھروسا نہیں۔ کل کا سورج ہمارے درمیان ایک خوبصورت چہرہ لے کر طلوع ہوا تھا، اور آج وہ ہم سے دور ہو چکا ہے۔ رحمت علی، قائد آباد کے نواحی گاؤں شمار کا ایک نوجوان، جو اپنے خاندان کا سہارا بننے نکلا، آج ہمیشہ کے لیے ہم سے بچھڑ گیا۔ جناح اسپتال میں کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد وہ اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر دے۔

03/08/2025

تلاش گمشدگی خدیجہ اور اس ماں ساتھ ہیں
29 /7/2025
سے میانوالی سے لاپتہ ہیں خدا کے واسطے ان دونوں کو دیکھ کر گھر والوں سے رابطہ کریں
03161711399
03336357980
خدیجہ والد عارف خان میانوالی 😢
Copy post

قائدآباد ❣️ Quaidabad۔        (khushab ❣️خوشاب) اس  اس شخص کی پہچان درکار ہے بتانے والے کا نام راز میں رکھا جاے گا ایس ا...
02/08/2025

قائدآباد ❣️ Quaidabad۔ (khushab ❣️خوشاب) اس اس شخص کی پہچان درکار ہے
بتانے والے کا نام راز میں رکھا جاے گا
ایس ایچ او تھانہ قائدآباد
ملک الیاس اعوان

خراج تحسین: حضرت علامہ مولانا محمد فضل الحق بندیالویؒ صاحب...ایک انتہائی قدیم تصویر کو دیکھتے ہوئے دل عقیدت اور محبت سے ...
29/07/2025

خراج تحسین: حضرت علامہ مولانا محمد فضل الحق بندیالویؒ صاحب...

ایک انتہائی قدیم تصویر کو دیکھتے ہوئے دل عقیدت اور محبت سے لبریز ہو جاتا ہے،
یہ تصویر ہے اس عظیم المرتبت ہستی کی جنہوں نے اپنی تمام زندگی اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر دی ...
جی ہاں، بات ہو رہی ہے حضرت علامہ محمد فضل الحق صاحب بندیالویؒ کی آپؒ نہ صرف ایک نہایت شریف النفس انسان تھے بلکہ فقیر اور درویشی کا عملی نمونہ بھی تھے۔
آپؒ کی زندگی کا ہر لمحہ دین اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لیے وقف رہا۔
آپؒ نے علم، عمل اور تقویٰ کی ایسی مثال قائم کی جو آج بھی مشعل راہ ہے۔ آپؒ کا ہر وعظ، ہر مجلس اور ہر قول خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا اور رسول اللہ ﷺ کی سنت کی پیروی میں ہوتا تھا۔ آپؒ نے صرف زبان سے ہی دین کی تبلیغ نہیں کی بلکہ اپنے کردار اور عمل سے بھی ہزاروں دلوں کو متاثر کیا۔ آپؒ کی سادگی، عاجزی اور اللہ پر کامل توکل ہی آپؒ کی عظمت کا راز تھا۔ اصل پیر و فقیری یہی ہے کہ انسان خود کو مکمل طور پر اللہ کے سپرد کر دے اور اس کی رضا میں راضی رہے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں دنیاوی خواہشات دم توڑ دیتی ہیں اور صرف آخرت کی فکر باقی رہتی ہے۔ حضرت علامہ محمد فضل الحق صاحب بندیالویؒ نے اسی فقر اور درویشی کو اپنی زندگی میں سمویا اور اسلام کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔
ان کی وراثت آج بھی زندہ ہے، اور اس وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں ان کے لائق صاحبزادے مولانا اسد الحق صاحب
وہ اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، اسی جذبے، اسی خلوص اور اسی لگن کے ساتھ دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ یہ دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے کہ ایک عظیم باپ کا مشن ایک عظیم بیٹے کے ہاتھوں جاری و ساری ہے۔ حضرت علامہ مولانا صاحبزاداہ اسد الحق صاحب بھی اسی فقر اور درویشی کی عملی تصویر ہیں جو ان کے والد گرامی کی پہچان تھی۔
یہ تصویر صرف ایک فرد کی نہیں، بلکہ ایک عہد، ایک طرز زندگی اور ایک عظیم مشن کی عکاسی کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت علامہ محمد فضل الحق صاحب بندیالویؒ کے درجات بلند فرمائے اور صاحبزاداہ صاحب کو بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس عزیم مشن کو مزید آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
احمد مصطفائی

26/07/2025

ہمارے حکمران بھی اس طرح مکمل کنفیوژن کا شکار ہیں

26/07/2025

اگر پولیس آپ کو بلاوجہ روکے تو یہ کریں!
اگر آپ کو پولیس بلاوجہ روک لیتی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہے، تو آپ اس نمبر پر 1787 شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ سب کو اپنے حقوق کا علم ہو!
کامران فیصل کی گفتگو

21/07/2025

⚖️ نکاح کرنے کی سزا موت؟ 😢
بلوچستان کی خاموش سرزمین آج ایک بار پھر بے آواز چیخوں سے گونج اٹھی...
ایک لڑکا اور لڑکی کو صرف اس لیے کھلے میدان میں گولیوں سے اڑا دیا گیا کہ
انہوں نے اپنے حق، شریعت کے مطابق نکاح کیا تھا!
نہ کوئی جرم، نہ گناہ —
بس اتنا کہ وہ "اپنے فیصلے" میں خود مختار تھے،
جو "غیرت" کے اندھے ٹھیکے داروں کو گوارا نہ ہوا۔
لڑکی کے لبوں سے نکلنے والے آخری الفاظ
آج ہر انسانیت کے دل کو ہلا دینے کے لیے کافی ہیں:
"میں نے نکاح کیا ہے، زنا نہیں!"
کتنی بے حس ہو گئی ہے ہماری قوم
جہاں نکاح کرنے والی بچی کو بھی بخشا نہیں جاتا،
جہاں قرآن کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے والوں کو
سزا دی جاتی ہے — میدان میں، بندوق کی گولی سے!
یہ صرف قتل نہیں،
یہ شریعت کے نام پر دھبہ ہے!
یہ انصاف کا گلا گھونٹنے کا عمل ہے!



#بلوچستان

09/07/2025

سعودی عرب گرمی میں کام کے دوران ورکر بے ہوش

Address

Hamdaniyah
Quaidabad Colony
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ضلع خوشاب تحصیل قائد آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share