
04/07/2025
📢 اہم اطلاع برائے افغان پناہ گزین (PoR کارڈ ہولڈرز)
حکومت پاکستان نے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ PoR کارڈ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے خلاف کوئی گرفتاری یا ہراسانی نہ کی جائے۔
📄 PoR کارڈز کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ابھی زیر غور ہے، اس لیے جب تک حتمی اعلان نہیں ہو جاتا، تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی منفی کارروائی سے گریز کریں۔
یہ اقدام انسانیت، قانون اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت لیا گیا ہے۔