HamaraQuetta.Com

HamaraQuetta.Com dm us for paid promotions PM us for paid promotions

25/08/2025

کوئٹہ آج کے دن پکڑی گئی بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلیں جس کی وجہ سے پولیس لائن میں جگہ کم پڑ گئی ہیں۔۔۔۔

25/08/2025

بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کے بعد ایس پی۔ٹریفک پولیس میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے
موٹرسائیکل متاثرین مشکلات سے دوچار ہیں

کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع پی ٹی وی کالونی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گز...
25/08/2025

کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع پی ٹی وی کالونی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ رات موٹر سائیکل پر سوار تین چور بڑی دلیری سے آئے اور دو رہائشیوں کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے، تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی۔متاثرین میں اتحادِ جوانان کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری حاجی حسنین علی یوسفزئی بھی شامل ہیں جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی۔ یاد رہے کہ صرف 18 روز قبل اسی کالونی سے رہائشی اسحاق لہڑی کی موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی تھی۔رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی انتظامات بہتر بنائے جائیں اور چوروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

کوئٹہ ٹریفک اہلکار کو چھری مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتارٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتارشہرپولیس نے...
25/08/2025

کوئٹہ ٹریفک اہلکار کو چھری مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

شہرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو رکشے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ٹریفک کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران روکنے پر رکشہ ڈرائیور نے چھری مار کر زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

25/08/2025

خضدار وڈھ اجتماع کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، اجتماع گاہ میں تقریباً 35 سے 40 ٹریکٹر کام میں مصروف ہیں۔
یہ محنت اللّٰہ کے دین کے لیے ہے، دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور اس اجتماع کو ہدایت، امن اور خیر کا ذریعہ بنائے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا 13 برس بعد سرکاری دورہ بنگلادیش کا اعلامیہ جاریپاکستان کا بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبو...
25/08/2025

پاکستان کے وزیر خارجہ کا 13 برس بعد سرکاری دورہ بنگلادیش کا اعلامیہ جاری
پاکستان کا بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان چھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے،اعلامیہ
پانچ سال میں 500 بنگلا دیشی طلبہ کو پاکستان میں وظائف دیے جائیں گے،اعلامیہ
سارک کو فعال بنانے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کی، اعلامیہ
بنگلادیشی چیف ایڈوائزر، نیشنلسٹ پارٹی، جماعت اسلامی ،نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفود سے ملاقاتیں ہوئیں
اسحاق ڈار نے بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر شفیق الرحمان کی عیادت کی، ترجمان دفتر خارجہ

شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی،‏‏26اگست _! شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی ہے ۔شہید نواب اکبر خان بگٹی جس نے اپنے قول، ...
25/08/2025

شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی،
‏‏26اگست _!
شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی ہے ۔
شہید نواب اکبر خان بگٹی جس نے اپنے قول، عمل اور قربانیوں کی وجہ سے آج پوری دنیا میں بلوچ اور بلوچستان کو ایک لازوال شناخت بخشی۔

25/08/2025

ناانصافیاں کرکے پھر اپ کہتے ہیں پاکستان کا مطلب " لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ"۔ کیا اس طرح یہ ملک چل سکتا ؟؟ محمود خان اچکزئی

پنج شیر" افغانستان کا ایک مشہور وادی ہے جو اپنے دلکش مناظر، بہتے دریاؤں، اور پہاڑوں کے بیچ خوبصورتی کے سبب مشہور ہے۔ یہ ...
25/08/2025

پنج شیر" افغانستان کا ایک مشہور وادی ہے جو اپنے دلکش مناظر، بہتے دریاؤں، اور پہاڑوں کے بیچ خوبصورتی کے سبب مشہور ہے۔ یہ وادی دارالحکومت کابل کے شمال میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔

پنج شیر کا مطلب ہے "پانچ شیر"، اور اس نام کے ساتھ ایک مشہور روایت جڑی ہے کہ قدیم دور میں یہاں پانچ بزرگوں نے اپنی طاقت و بہادری سے ایک دریا پر بند باندھا تھا، اس لیے یہ وادی پنج شیر کہلائی۔

یہ وادی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بالخصوص یہاں زمرد (Emeralds) کی کانیں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ پنج شیر کو افغانستان کا زمردی خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔

پنج شیر اپنی تاریخی اور اسٹریٹجک حیثیت کے باعث بھی اہم مقام رکھتا ہے۔ یہاں کے لوگ اپنی بہادری اور مزاحمت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ خاص طور پر احمد شاہ مسعود، جنہیں "شیرِ پنج شیر" کہا جاتا ہے، نے سوویت یونین اور بعد میں طالےبان کے خلاف اس خطے کو مزاحمت کا مرکز بنایا۔

یہ وادی نہ صرف تاریخی بلکہ سیاحتی اہمیت بھی رکھتی ہے۔ سرسبز چراگاہیں، برف پوش پہاڑ، نیلگوں دریا اور قدرتی آبشاریں اسے سیاحوں کے لیے جنت بناتی ہیں۔
پاکستانیوں کےلیے سیاحتی ویزا تھوڑی تگ و دو کے بعد مل‌جاتاہے لیکن پراسس تھوڑا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں،اگر آپ سیرسیاحت کے شوقین ہیں اور پاکستان سے باہر کی خوبصورتی دیکھنے ہے تو افغانستان ایک خوبصورت مقام ہوسکتاہے ۔

پنجاب میں 30 روپے کے معمولی جھگڑے نے دو زندگیاں نگل لیں، پہلے چھوٹا بھائی واجد چل بسا اور اب ایک دن بعد بڑا بھائی راشد ب...
25/08/2025

پنجاب میں 30 روپے کے معمولی جھگڑے نے دو زندگیاں نگل لیں، پہلے چھوٹا بھائی واجد چل بسا اور اب ایک دن
بعد بڑا بھائی راشد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا

دو بھائیوں پر بہیمانہ تشدّد ہوا—ایک جان کی بازی ہار گ اور دوسرا کومے کی حالت میں کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں بھائی گاؤں رتی پنڈی (ضلع قصور) کے رہائشی تھے۔ وہ لاہور سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ مبیّنہ طور پر راستے میں رائیونڈ کے قریب گاؤں بھمبھ (جائے وقوعہ) سے ایک درجن کیلے 130 روپے میں خریدے۔ ان کے پاس ایک سو روپے کا نوٹ اور باقی صرف پانچ ہزار کے نوٹ تھے۔ چونکہ فروٹ والے کے پاس پانچ ہزار کا کھلا نہیں تھا، لہٰذا بھائیوں نے کہا کہ ہمارے پاس سو روپے ہیں، یہ لے لو یا پھر 30 روپے کے کیلے واپس کر دو۔

اسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔ فروٹ فروش نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے دوستوں کو فون کر کے بلا لیا۔ قریبی میدان میں کرکٹ کھیلتے اس کے دوست فوراً آ گئے اور بغیر کوئی تحقیق کیے دونوں بھائیوں کو بے رحمی سے مارنا شروع کر دیا۔

شدید زخمی حالت میں دونوں بھائیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نہ لا سکا اور پہنچتے ہی دم توڑ گیا، جبکہ بڑا بھائی، جسے سب سے آخر میں بیٹ مارا گیا تھا، کومے میں چلا گیا اور ایک دن بعد وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

ہلاکو خان جب بغداد پہنچا تو اس کے سپاہیوں نے قتل وغارت گری شروع کر دی، سنگ دل منگولوں کوجہاں کوئی سر سلامت دکھائی دیا، ا...
25/08/2025

ہلاکو خان جب بغداد پہنچا تو اس کے سپاہیوں نے قتل وغارت گری شروع کر دی، سنگ دل منگولوں کوجہاں کوئی سر سلامت دکھائی دیا، انہوں نے کاٹ دیا، جہاں کوئی عمارت نظر آئی، جلا کر خاکستر کر دی، جہاں کوئی کتب خانہ، لائبریری یاکوئی درسگاہ ملی اس کو راکھ کر دیا۔ تاریخ کہتی ہے کہ خون کے دھبے اور راکھ کے داغ دھوتے دھوتے دجلہ کا پانی سوکھ گیا لیکن منگولوں کی وحشت کے آثارنہ مٹے۔ اسی قتل و غارت گری کے دوران عراقی مولویوں کا ایک گروہ منگول سپاہیوں کے ہتھے آ چڑھا، سپاہی زہد کے بوجھ تلے دبے ان بزرگوں کو لے کر ہلاکو خان کے دربار میں حاضر ہوگئے۔ سپاہیوں کا کہنا تھا کہ یہ صاحبانِ دعاہیں، عراقیوں کے بقول ان کی دعا بارگاہِ رب العزت میں قبولیت کی سند رکھتی ہے۔ ہلاکو خان نے نخوت سے پوچھا ’’پھر کیا‘‘ سپاہیوں نے جواب دیا حضور! یہ لوگ آپ کو بد دعائیں دے رہے تھے۔ ہلاکو خان مولویوں کے اس گروہ کی طرف مڑا اور جلالی لہجے میں اس الزام کی تصدیق چاہی۔ مولانا میں سے ایک بزرگ نے اقرار میں گردن ہلا کر جواب دیا۔ اے بادشاہ! تم خلقِ خدا کے قاتل ہو، تم نے ہزاروں بے گناہوں کا لہو بہایا، تم نے اللہ کی مقدس کتابوں کی توہین کی، تمہارے سپاہیوں کے گھوڑوں نے مسجدوں کا تقدس پامال کیا، لہٰذا تم اب اللہ کے انتقام سے بچ نہیں پائو گے، تمہیں اس زمین پر حساب دینا ہو گا۔ ہلاکو خان اور اس کے حواری اس بزرگ کی جرأت پر حیران ہوگئے۔ سپاہیوں نے تلواریں سونت لیں لیکن اس سے قبل کہ تلواریں اپنا کام دکھاتیں، ہلاکو خان نے سپاہیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، ایک قہقہہ لگایا اور مولوی صاحبان کے اس گروہ سے مخاطب ہو کر بولا ’’اے شکست خوردہ بزدل قوم کے مظلوم بزرگو! بغداد کی تباہی کے بعد ہلاکو خان کا حساب ہوا بھی تو کیا ہوگا، اب اگر تمہاری بددعائیں قبول بھی ہو جائیں، ہلاکو خان کو سو بار جنم دے کر سو بار قتل بھی کر دیا جائے تو بھی بغداد آباد نہ ہوگا، گردن سے اترے سر دوبارہ شانوں پر نہیں لگیں گے، خاک ہوئی عمارتیں اور راکھ ہوئے کتب خانے دوبارہ آباد نہیں ہوں گے، اب دنیا کا کوئی انتقام دجلہ کے کناروں پر گھاس نہیں اگا سکتا۔ ہلاکو خان اٹھا، مولویوں کے گروہ کے قریب پہنچا اور ان پر نظریں گاڑ کر بولا، جاؤ میں تمہیں اس قبرستان میں زندہ رہنے کی سزا دیتا ہوں‘

(سقوطِ بغداد سے اقتباس)

25/08/2025

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس 2 روز کے لیے منسوخ، ریلوے حکام

Address

Block No 5, Satelite Town
Quetta Cantonment
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HamaraQuetta.Com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share