28/07/2026
انصاف اور تعاون کی اپیل
کوئٹہ میگنم سکیورٹی سروسز کمپنی میں بطور سکیورٹی گارڈ دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے نوجوان امجد احمد آج شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے کے بعد وہ نہ صرف جسمانی تکلیف بلکہ مالی پریشانیوں سے بھی گزر رہے ہیں۔
ہم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف جسٹس بلوچستان، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیرِ اعظم پاکستان، جی او سی بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، وفاقی وزارتِ داخلہ، صوبائی محکمۂ داخلہ اور تمام متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امجد احمد کی فوری مدد کی جائے، ان کے علاج، مالی معاونت اور قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے افراد کو تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ ان کی مکمل سرپرستی اور بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
آئیے ہم سب بھی اس آواز کو آگے پہنچائیں تاکہ امجد احمد کو انصاف اور وہ تعاون مل سکے جس کے وہ حق دار ہیں۔