Balochistan Views With M Meer Marri

Balochistan Views With M Meer Marri Journalist

28/05/2024

ڈسٹرکٹ کوہلو بلوچستان میں
ڈومکہ یوفون ٹاور 7544 اپنے صارفین کو نیٹورک جیسے بنیادی سہولت دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے
تفصیلات کے مطابق فاضل چیل میں یوفون ٹاور کے سگنل نایاب ہوگۓ ہیں گزشتہ کئی عرصے سے اس ٹاور کے مسلہ چلاآرہا ہے ہر صبح 9:00 بجے تک صرف 2G تک سگنل ہوتے ہیں پھر اس کے بعد 3G کام کرنا شروع کردیتا ہےلیکن شام کو پھر 4:00 سے 2G پر چل رہا ہوتا ہے لیکن کل شام کو مغرب کے ٹاور بند ہو گیا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد دوپہر کو کھلنے کے بعد بھی صرف 2G کام کررہا ہے کوہلو کے باقی تمام ٹاورز 4G ہو چکے ہیں صرف ڈومکہ 3G ہے لیکن وہ بھی کسی کام کا نہیں ہے
ہمارا اہلیان فاضل چیل سے اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسلے کا نوٹس لیکر فوری ایکشن کا منتظر ہیں
ہمارا یوفون کے عہدیداران سے بھی درخواست ہے کہ ہمارے ٹاور کا میڈیا جاندران کے یوفون ٹاور سے لنک کیا جاۓ اور ڈومکہ یوفون ٹاور کو فوری طور پے 4G کرنے اور اس ٹاور کے میڈیا کو جاندران کے یوفون ٹاور سے کنیکٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں

03/03/2024

کوہلو :ڈومکہ یوفون ٹاور
گزشتہ ایک ہفتے سے ہروقت بند رہتا ہے گزشتہ روز 2 مارچ کو دن کے 10:00 بجے کو کام کرنا شروع کیا تھا شام کے 6:00 پھر بند ہوگیا جو تاحال بند ہے
ڈپٹی کمشنر کوہلو، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو و ماوند اور کمانڈنٹ ایف سی میوند رائفلز کوہلو ، ونگ کمانڈر فاضل چیل اور دیگر حکام بالا سے عاجزانہ گزارش کرتے ہیں کہ ٹاور منتظمین اور یوفون کے ذمہ داران کو طلب کرکے ہمارے علاقے کے نیٹورک کا مسلہ حل کیا جاۓ سنوائی نہ ہونے کی صورت میں ہم اہلِ علاقہ اور صارفین احتجاج کرنے پہ مجبور ہونگیں
صحافی حضرات اور سوشل ایکٹیوسٹز سے گزارش ہے کہ اس اپیل کو حکام بالا تک پہنچانے میں مدد کریں اور شئر کریں
شکریہ
رابطہ نمبر: 03365469072

18/01/2024

ہمارے آج کے گیسٹ ماما غلام مری اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ایڈوکیٹ تنویر احمد ہوں گے

*آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔*کوہلو۔گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوجوان عالم زیب مری کے انتقال کے موقعے پر ڈاکٹر صاح...
22/08/2023

*آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔*
کوہلو۔
گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوجوان عالم زیب مری کے انتقال کے موقعے پر ڈاکٹر صاحبان اور وارثا کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو کہ آج ورثاء اور قبائلی عمائدین کی جانب سے سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر صاحب خان مری کے گھر بلوچی میڑ معرکہ لے کر آئے۔

#(محمد میر مری) تفصیلات کے مطابق گزشتہ زور نوجوان عالم زیب مری کو سانپ کے ڈسنے سے انتقال کر گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو میں وارثا کے اور ڈاکٹر صاحبان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی آج ورثاء اور قبائلی عمائدین کی جانب سے سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر صاحب خان مری کے گھر پہ میڑ معرکہ لے کر آئے۔
معرکہ میں آل پاکستان میڈیا کونسل کے چیئرمین وڈیرہ ربنواز پوادی وڈیرہ حاجی احمد نواز ژنگ مولانا کریم بخش صاحب محبت خان ژنگ سکندر ژنگ حاجی مڑزان مزارنی روزی خان ژنگ ماما میرو خان پوادی و دیگر آئے
میزبان میں چیف آف پوادی وڈیرہ امان اللہ پوادی وڈیرہ جعفر خان پوادی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اصغر خان مری وڈیرہ صورت خان پوادی وڈیرہ غازی خان پوادی وڈیرہ مختیار خان پوادی وڈیرہ بہادر خان حاجی قادر غلام پوادی خدا بخش پوادی وڈیرہ رحیم خان پوادی وڈیرہ محمد جان پوادی شربت خان پوادی وڈیرہ علی نواز پوادی و دیگر تھے
آئے ہوئے مہمانوں کی شان میں سب کچھ بخش دیا گیا اور دونوں فریق کو آپس میں بغل گیر کر کے دلی رنجشیں دور کی گئی۔

آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چئیر مین و قبائلی وڈیرہ ربنواز پوادی مری کی مسلسل جدوجہد اور کوشش رنگ لائی ڈسٹرکٹ ہ...
22/08/2023

آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چئیر مین و قبائلی وڈیرہ ربنواز پوادی مری کی مسلسل جدوجہد اور کوشش رنگ لائی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عالم زیب شہید کے لواحقین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کا تصفیہ ہوگیا

عالم زیب شہید کے والد بابو محراب خان ژنگ اور وڈیرہ حاجی احمدنواز ژنگ نے پڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڑھ لے کر آنے والے ڈاکٹرز کو فی سبیل اللہ درگزر کردیا
یاد رہے چند روز قبل ژنگ قبیلے کے نوجوان عالم زیب کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا تھا نوجوان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں لایاگیا انجیکشن نہ ہونے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا
اس موقع پر عالم زیب کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس بنا پر ڈاکٹرز اور لواحقین کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چئیر مین و قبائلی وڈیرہ ربنواز پوادی مری کی مسلسل کوشش سے عالم زیب شہید کے لواحقین تصفیہ کے لیے مان گئے ۔
آج زرکون ڈاکٹرز کی جانب سے وڈیرہ سفر خان ، ملک الطاف زرکون ، عمر فاروق زرکون ضیاالحق زرکون ملک داد محمد زرکون ٹاون چئیرمین سردار شیرافغان زرکون صحافی قیوم پوادی میڑھ لے کر عالم زیب شہید کے لواحقین کے ہاں گئے۔ وڈیرہ احمدنواز ژنگ ، وڈیرہ محبت خان ژنگ وڈیرہ اور وڈیرہ ، عبداللہ ژنگ و دیگر کی موجودگی میں عالم زیب کے والد بابو محراب خان ژنگ نے بڑےپن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے کو فیسبل للہ درگزر کردیا فریقین آپس میں شیروشکر ہوگئے

کوہلو۔آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چیئرمین قبائلی و سیاسی رہنما وڈیرہ ربنواز پوادی ...
20/08/2023

کوہلو۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو کے ضلعی چیئرمین قبائلی و سیاسی رہنما وڈیرہ ربنواز پوادی کا سبی میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے خصوصی ملاقات۔
سیاسی و سماجی حوالات سے تبادلہ خیال گفتگو۔
میر دوستین خان ڈومکی ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی اور ایس پی یوسف بنگر سے بھی سبی میں خصوصی ملاقاتیں ہوئی۔

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے، پرویز خٹکپی ٹی آئی میں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں سنا، نوشہرہ میں جلسے سے...
20/08/2023

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے، پرویز خٹک
پی ٹی آئی میں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں سنا، نوشہرہ میں جلسے سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نےنوشہرہ میں پہلے پاور شو سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہاکہ ہم نےپی ٹی آئی میں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں سنا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو غلط راستے پر لگایا ، یہ اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑی توکچھ نوجوانوں نےسوشل میڈیاپرگالیاں دیں،جولیڈر اپنےبچوں کوتمیزنہیں سکھاتاوہ خودکیاتمیزسیکھےگا،لیڈرقوم کو تعلیم اورتہذیب سکھاتاہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتاتھاسب چلےجائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی ٹی آئی غرورکرتےہیں،اللہ تعالیٰ غرورکوپسندنہیں کرتا،ہم بڑھکیں نہیں مارتے،عوام میں موجودہیں،ہمیں کہاجاتاہےکہ ہم نےغداری کی ہے۔

ان کاکہنا تھامیں نےپی ٹی آئی کی جتنی خدمت کی کوئی نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی الیکٹیبزکی وجہ سے اٹھی تھی،اب ہزاروں پی ٹی آئی چھوڑکرہمارےپاس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے خدمت کریں گے،یہ سمجھتےہیں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوں،انہیں بتاؤ کے تحریک انصاف میری وجہ سے ہے،ہم وفاقی حکومت میں کوئی کارنامہ نہیں دکھاسکے،میں سمجھتاتھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کوآگے لیکرجائےگا۔

پرویز خٹک نے کہاکہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینزآرہی ہے،ہم نے اس صوبےکی خدمت کی ہے،صرف نعر ے نہیں لگائے،ہمارا وہی منشور ہوگا جو کرسکیں گے،ثابت کریں گےکہ ہم جھوٹے نہیں۔

20/08/2023

عمران تاج گچکی کو عہدے سے ہٹا کر لعل جان جعفر کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں پیش...
20/08/2023

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے تاہم ملزم کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ان پر مبینہ طور پر سائفر غائب کرنے اور اس کے مندرجات کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی پر سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر خارجہ کے خلاف درج مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ پانچ اور نو لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گذشتہ روز اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی تھی اور اس کے متن کے مطابق انھوں نے ’سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچائیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔‘

20/08/2023

آل پاکستان میڈیا کونسل کوہلو۔
کیڈٹ کالج کوہلو کے سٹونڈیس کا احتجاج۔
کیڈٹ کالج کوہلو کے پرنسپل بلاوجہ بچوں کو کالج سے نکال رہا ہے۔ طلباء۔
کوہلو ٹو پنجاب مین شاہراہ آمد و رفت کے لیئے بند۔

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم شہبازبراستہ دوحہ لندن پہ...
20/08/2023

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوگئے۔
سابق وزیراعظم شہبازبراستہ دوحہ لندن پہنچیں گے،سلیمان شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف آج لاہورسے لندن روانہ ہوں گے،شہبازشریف لندن میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی قائد کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی، نواز شریف کی ممکنہ واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔

اطلاع۔نجی مصروفیات کی وجہ سے کافی ٹائم سوشل میڈیا اور صحافتی شعبوں سے دور رہا ہوں ایک بار پر سے انشاء اللہ آپ کے تمام مس...
17/08/2023

اطلاع۔
نجی مصروفیات کی وجہ سے کافی ٹائم سوشل میڈیا اور صحافتی شعبوں سے دور رہا ہوں ایک بار پر سے انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل کو اجاگر کرنے اشتہارات و دیگر کورج دینے کی مکمل کوشش کریں گے آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کوہلو کی پلیٹ فارم سے آپ آواز بلوچستان ویوز محمد میر مری کے ساتھ فیسک پیج اور دیگر نجی چینلز اور اخبارات پر نشر کیئے جائیں گے
آپ ہمیں کسی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔
_محمد میر مری_
رابطہ
03342578892
_★نـــــوٹ★_
_وٹس ایپ گروپ میں جوائن ہونے کے لیئے درج بالا نمبر پر رابطہ کریں_
یا لنک کے ذریعے جوائن کر سکتے ہیں
لنک👇👇
_Balochistan Views With M Meer Marri_
https://chat.whatsapp.com/BIViZYjfR9I5F0tGzlQOnM

Address

Quetta

Telephone

+923342578892

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Views With M Meer Marri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Views With M Meer Marri:

Share