Hazara Quetta News ہزارہ کوئٹہ نیوز

Hazara Quetta News ہزارہ کوئٹہ نیوز like our Page for more Updates
ہرخبر سے باخبر رہنے كيلئے ہمارے بيج كو لائكـ
كريں ہر وه خبر جو سج پر مبنى ہو رابط كريں شکریہ!

21/08/2025

Alhamdulillah Gold medalist🥇✨!
Receiving Gold Medal for my Bachelor's in Business Administration — a moment I will cherish forever.
This achievement is not mine alone. It’s the result of my parents' endless duas and unconditional love, and my Rehmat Ali Hazara (Love's) unwavering support through every high and low. I paused my journey in karate to give my all to education, and standing on that stage today, with the highest achievment, made it all so worth it — a moment sweeter than words can describe.
Thank you to my entire family, my incredible teachers, and everyone who believed in me — this wouldn't have been possible without you.
Here's to hard work, sacrifice, and the power of love and support. 💛

*گورنر بلوچستان // چیف آف ہزارہ قبائل ملاقات*.                  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق ...
20/08/2025

*گورنر بلوچستان // چیف آف ہزارہ قبائل ملاقات*.

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی حفاظت اور سب کیلئے مساوی مواقع اور انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور خاص طور پر اس کے مضافات میں حکومت انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے ترقی دے رہی ہے۔ گورنر مندوخیل نے چیف آف ہزارہ قبائل سردار عباس حیدر ہزارہ کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے ہزارہ قوم کی مشکلات اور تحفظات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہزارہ ایک محنت کش قوم ہے اور اس نے ملک اور صوبے کو اسپورٹس کے شعبے میں متعدد نامور کھلاڑی فراہم کی ہے. کوئٹہ شہر میں اخوت، بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے ہمیں باہمی تعاون، اختلاف رائے کا احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہوگا۔ چیف آف ہزارہ قبائل سردار عباس حیدر ہزارہ نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو مری آباد آنے کی باقاعدہ دعوت دی.

سید رضا ھزارہ کے کیس کا تصفیہ ہو گیا۔ تنظیم نسل نو ھزارہ میں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی...
20/08/2025

سید رضا ھزارہ کے کیس کا تصفیہ ہو گیا۔
تنظیم نسل نو ھزارہ میں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور ممبر بلوچستان صوبائی اسمبلی جناب علی مدد جتک ، پارلیمانی سیکریٹری و رہنما پاکستان مسلم لیگ ، ممبر بلوچستان صوبائی اسمبلی جناب زرک خان مندوخیل، ڈی ایس پی قائد آباد پولیس اسٹیشن جناب انور علی ھزارہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید داود آغا اور ھزارہ قوم کے عمائیدین ،بزرگوں اور سیاسی کارکنوں کا اجتماع ہوا۔جسمیں سید رضا ھزارہ کومحترم زرک خان مندوخیل ، محترم علی مدد جتک نے معاف کر تے ہوئے ایف آئی آر کو یکطرفہ واپس لے لیا انہوں نے سید رضا ھزارہ کے خاندان کی مالی معاونت کرتے ہوئے زرک خان مندوخیل اور علی مدد جتک نے مبلغ دو ،دو لاکھ روپے بھی دیئے۔
اس موقع پر چئیرمین تنظیم نسل نو ھزارہ نادر علی ھزارہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی علی مدد جتک، رہنما پاکستان مسلم لیگ زرک خان مندوخیل اور سید داود آغا نے بھی خطاب کیا۔

19/08/2025

خدا آغا رضا کی جلد اس مشکل کھڑی سے نجات دیں
آمیییییییین 🤲 😪

معروف سماجی کارکن سید علی رضا ہزارہ کی گرفتاری اور ان پر مبینہ تشدد قابل مذمت ہے۔طاقت اور قانون کا ناجائز استعمال کرکے ر...
19/08/2025

معروف سماجی کارکن سید علی رضا ہزارہ کی گرفتاری اور ان پر مبینہ تشدد قابل مذمت ہے۔
طاقت اور قانون کا ناجائز استعمال کرکے راتوں رات ایک سماجی کارکن اور محب وطن شہری پر دو مختلف پولیس تھانوں سے مختلف اشخاص کے ذریعے ایک ہی قسم کے ایف آئی آر درج کرانا اور زیر حراست ان پر مبینہ تشدد کرنا خلاف آئین اور قانون ہے۔

نام نہاد عوامی نمائندہ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی بجائے طاقت کے ناجائز استعمال کے ذریعے اداروں پر اثر انداز ہوکر سیاسی مخالفین پر ظلم و تشدد کرنا قابل مذمت ہے۔
بحیثیت ایک شہری اور سماجی کارکن سید رضا ہزارہ حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ لیکن طاقت کے ذریعے انہیں چپ کرانے کی کوششیں کرنا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا باعث افسوس ہے۔

ہم آئی جی اور ڈی آئی جی بلوچستان پولیس اور متعلقہ زمہ دار حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان ناجائز اقدامات کا نوٹس لیں اور سید رضا ہزارہ کو رہا کرکے معاملہ کی آزادانہ و شفاف تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔

حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد کاظم بھتجی

اللھم فک کل اسیربرای رہائی علامہ غلام حسنین وجدانی امروز 17 اگست بوقت  4:00 بجہ دا امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری ختمہ آی...
17/08/2025

اللھم فک کل اسیر
برای رہائی علامہ غلام حسنین وجدانی امروز 17 اگست بوقت 4:00 بجہ دا امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری ختمہ آیہ کریمہ گرفتہ

15/08/2025
ڈیم از11- اگست  تا14- اگست برائے تمام بند موشہ ازخاطری جشن آذادی*Msg for Mariabad Residents*- J & K Ranges/ picnic area ...
10/08/2025

ڈیم از11- اگست تا14- اگست برائے تمام بند موشہ ازخاطری جشن آذادی
*Msg for Mariabad Residents*
- J & K Ranges/ picnic area will be closed from 11 - 14 Aug.
- No aerial firing or drone or quad copter to fly from 11 - 14 Aug.

07/08/2025

HAYE HAYE ALI AKBAR ع 🥲💔
مراسم سوم شہید ذاکر حسین 🥀

موسی چیک پوسٹ پر پولیس اور ایف سی کی بڑی تعداد تعینات۔
07/08/2025

موسی چیک پوسٹ پر پولیس اور ایف سی کی بڑی تعداد تعینات۔

05/08/2025

کوئٹہ، زائرین کا 7 اگست کو تفتان بارڈر کیطرف نکلنے کا اعلان

ہزارہ نیشن اپڈیٹ۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں سکیورٹی دی جائے، تاہم سکیورٹی نہ بھی دی جاتی تو حکومت ہمارے راستے میں رکاؤٹ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کے لئے چند روز ہی باقی ہیں، زائرین کے پاس مزید وقت نہیں ہے۔

05/08/2025

شہید ذاکر حسین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
نوجوان محنتی اور اپنے والدین کے آنکھوں کی ٹھنڈک شہید ذاکر حسین کے بے گناہ قتل پر ہر شہری خصوصاً ہزارہ کمیونٹی کا ہر فرد حکومتِ وقت اور کوئٹہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے ایک سوال پوچھ رہا ہے کہ کیا شہید ذاکر حسین ہزارہ کے قاتل گرفتا ہونگے یا اس سانحہ کو بھی ایک نا معلوم نام دیکر کیس فائل کیا جائے گا؟؟؟؟
ہم حکومتِ وقت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ شہید ذاکر حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہوں تلاش کروں
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے آمین

Address

Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Quetta News ہزارہ کوئٹہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara Quetta News ہزارہ کوئٹہ نیوز:

Share