Quetta News

Quetta News Pak afghan news agency

اللہ تعالیٰ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ رحمۃ اللہ علیہ پر رحم فرمائے۔ وہ یقیناً بہت بڑے عالم تھے۔ میں ...
27/09/2025

اللہ تعالیٰ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ رحمۃ اللہ علیہ پر رحم فرمائے۔ وہ یقیناً بہت بڑے عالم تھے۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے اہل علم دیکھے ہیں، لیکن میں نے اس شخص کی علم اور اہل علم سے محبت کسی دوسرے عالم میں نہیں دیکھی۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اکثر علماء جنہوں نے وفات پائی اور حج نہیں کیا، مثلاً ابن حزم، ابن عبدالبر، قادی عیاض، ابن سیدہ، النووی، ابن رجب، المنذری وغیرہ کیلئے حج کیا۔ وہ ہر سال ایک عالم کیلئے حج کرتا تھا(اللہ اکبر) ۔ نیچے دی گئی یہ تصویر بھی ان کی موت سے چند دن پہلے لی گئی تھی، کیونکہ وہ ہسپتال میں بھی علم پھیلانےمیں مصروف تھے۔
کاپی

پیاز کے رس نے بالوں کی دوبارہ نشوونما کے لیے امید افزا نتائج دکھائے ہیں۔ ایلوپیشیا ایریاٹا کے مریضوں پر کی گئی ایک تحقیق...
27/09/2025

پیاز کے رس نے بالوں کی دوبارہ نشوونما کے لیے امید افزا نتائج دکھائے ہیں۔ ایلوپیشیا ایریاٹا کے مریضوں پر کی گئی ایک تحقیق میں، پیاز کا رس روزانہ دو بار لگانے سے دو ہفتوں کے اندر بال دوبارہ اگنا شروع ہو گئے، اور آٹھ ہفتوں کے اندر، 87 فیصد مریضوں میں نمایاں بہتری آئی، جبکہ کنٹرول گروپ کے صرف 13 فیصد کے مقابلے میں۔ اگرچہ اس تحقیق میں بالوں کے مکمل جھڑنے کے بجائے پیچیدہ بالوں کے گرنے پر غور کیا گیا، لیکن پیاز کا رس ایک آسان اور قدرتی حل کے طور پر امید افزا لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید مطالعات کی ضرورت ہے، لیکن یہ نتائج بتاتے ہیں کہ پیاز کا رس مستقبل میں بالوں کو دوبارہ اگنے کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

27/09/2025
27/09/2025

کراچی والوں ، فورکاسٹ کے مطابق کراچی کا موسم گرم ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ کل سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگا اور پیر سے جمعرات تک کراچی شہر میں شدید گرمی ہوگی 🔥💥😰⚠️

واشنگٹن کولمبین صدر گیسٹاو پیٹرو کی آواز برداشت نہ کر سکا۔ ان کا ویزا فوراً منسوخ کر دیا گیا، اُنہیں نیویارک چھوڑنے کا ح...
27/09/2025

واشنگٹن کولمبین صدر گیسٹاو پیٹرو کی آواز برداشت نہ کر سکا۔ ان کا ویزا فوراً منسوخ کر دیا گیا، اُنہیں نیویارک چھوڑنے کا حکم ملا اور انہیں ’’بے پروا اور اشتعال دلانے والا‘‘ قرار دیا گیا۔ امریکی وزارتِ خارجہ نے اُن پر کھلم کھلا الزام لگایا کہ اُنہوں نے امریکی فوجیوں کو حکم عدولی پر اُکسایا اور تشدد پر بھڑکایا۔
لیکن پیٹرو نے وہ کہہ ڈالا جو کوئی اور کہنے کی جرأت نہ کرسکا۔ اُنہوں نے صرف یواین او تقریر یا نعرے بازی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ قول کو عمل سے جوڑ دیا اور خود کو فلس. طین کی آزادی کے لیے عوامی فوج کا پہلا رضاکار قرار دیا۔
جب مسلم حکمران اپنے شاہانہ ہوٹلوں میں عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے تھے، اُس وقت پیٹرو نیویارک لے ٹائمز اسکوائر میں عوام کے بیچ موجود تھے۔ وہ اسرائیل اور امریکہ دونوں پر اُن کے ہی گھر کے بیچوں بیچ، اُن کے کانوں کے سامنے بھرپور حملہ کر رہے تھے۔

موجودہ دور میں اصل خبر وہ نہیں جو  بتائی جاتی ہے بلکہ  خبر کی ’’اشتہار کاری‘‘ میں جو اعداد وشمار  چُھپائے جاتے ہیں اصل خ...
27/09/2025

موجودہ دور میں اصل خبر وہ نہیں جو بتائی جاتی ہے بلکہ خبر کی ’’اشتہار کاری‘‘ میں جو اعداد وشمار چُھپائے جاتے ہیں اصل خبر وہ ہوتی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نےخواتین میں 200 ای وی اسکوٹیز تقسیم کی ہیں ، سندھ حکومت نے ایک اسکوٹی کی قیمت تین لاکھ روپے ظاہر کی ہے یوں سمجھیں کہ 200اسکوٹی چھ کروڑ روپے کی خریدی گئیں ، کئی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے یہ بتانا گوارہ نہ کیا کہ جن ای وی بائیکس کا اتنا شور ہے ان کی تعداد صرف دو سو ہے، سندھ کابینہ نے کُل ایک ہزار بائیکس کیلئے تیس کروڑ روپےکی منظوری دی تھی یعنی آٹھ سو بائیکس مزید بانٹی جائیں گی اور اس تقسیم کے دوران ’’اشتہارکاری‘‘ پر کتنی رقم خرچ ہوگی یہ اصل خبر ہے، انیب اعظم جیسے کسی مستند صحافی کو آرٹی آئی کے ذریعے یہ ڈیٹا نکالنا چاہئے کہ اِن اسکوٹی کی اشتہار کاری کیلئے سندھ حکومت نے ٹی وی چینلز، اخبارات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اب تک کتنی رقم خرچ کی؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ جتنے کی پنک اسکوٹیز ہیں ، اس سے زیادہ اشتہار کاری اور تقریب پر رقم خرچ کردی گئی ؟

تقریب کا مختصر خلاصہ بھی دلچسپ ہے ، بلاول ہاوس سے متصل رائل تاج بینکوئٹ میں پنڈال سجا ، گوگل میپ پر ریاض الدین نامی ایک صاحب نے لکھا ہے کہ انہوں نے آف سیزن میں شادی کیلئے یہ بینکوئٹ 17لاکھ روپے کا بُک کیا تھا جبکہ پیک سیزن میں یہ 32لاکھ روپے تک کا ملتا ہے ، سدرہ اقبال نے تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے ، جو اچھی خاصی رقم چارج کرتی ہیں ، اس ایونٹ میں ماڈلز اور اداکاراوں کو بھی مدعو کیا گیا ،مختصراً یہ کہ چھوٹی سی تقریب پر موٹی رقم خرچ کی گئی ۔یہاں ذکر کرنا بنتا ہے کہ ایک بڑے چینل پر پندرہ سیکنڈ کا پرائم ٹائم اشتہار کم و بیش تین لاکھ روپے کا ہے یعنی اگر سندھ حکومت کی ای وی موٹرسائیکل کا اشتہار مین اسٹریم میڈیا پر دو سو سے تین سو بار آن ایئر ہوا ہے تو یہ رقم تقسیم کی گئی ای وی اسکوٹیز سے بھی زیادہ بنتی ہے
Waleed Ahmed

27/09/2025

ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے: خواجہ آصف

27/09/2025

افغان مہاجرین پاکستان آ کر ارب پتی بن گئے۔ مزید برداشت نہیں کر سکتے، ان سب کو اب واپس جانا ہوگا۔ افغانستان جنت نظیر بن گیا ہے تو یہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ خواجہ آصف، وزیر دفاع

27/09/2025

موبائل-فون کا جواب دیتے وقت "ہیلو" یا "اوکے" کے بجائے "السلام علیکم" کہنا دونوں ہی باعث ثواب ہوں گے اور اسلامی معاشرتی آداب کے مطابق ہوں گے۔

👍🇦🇪
27/09/2025

👍🇦🇪

26/09/2025

پردیس پہنچ کر اپنے خاندان میں سے سب سے غریب رشتہ دار کے بچے کو باہر ضرور بلوائیں

نماز جمعہ کے خطبہ میں مسجد الحرام کے امام:قیامت کے دن سوشل میڈیا پر ہر پوسٹ کا اللہ کے حضور جوابدہ ہونا پڑے گا! #کیپی  #...
26/09/2025

نماز جمعہ کے خطبہ میں مسجد الحرام کے امام:
قیامت کے دن سوشل میڈیا پر ہر پوسٹ کا اللہ کے حضور جوابدہ ہونا پڑے گا!

#کیپی #کیپی
#مسجد #الحرام #امام

Address

Mqsjid Road
Quetta
87300

Telephone

+923316973114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share