Faisla فیصلہ

Faisla فیصلہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faisla فیصلہ, Digital creator, M. A Jinnah Road Quetta, Quetta Cantonment.

Faisla فیصلہ ( digital )
آزاد، غیرجانبدار اور عوامی آواز۔ عوامی مسائل کے حل، حقائق پر مبنی خبروں، حکومتی کارکردگی اور سماجی خدمات کو اجاگر کرنا ہمارا مشن ہے۔
"باخبر رہیں درست فیصلہ کریں"
"عوام کی آواز، حقائق کے ساتھ — فیصلہ آپ کا"
#فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت بی این پی اور بی ایس او کا مشترکہ ا...
27/08/2026

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت بی این پی اور بی ایس او کا مشترکہ اجلاس النوید ہاؤسنگ اسکیم، مغربی بائی پاس میں حاجی میر وحید لہڑی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

بی این پی کے مرکزی سینیئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت بی این پی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس حاجی میر وحید لہڑی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی و تنظیمی امور، دو ستمبر کو راہشون سردار عطااللہ مینگل کی پانچویں اور شہداء شاہوانی اسٹیڈیم کی پہلی برسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی فنانس سیکرٹری میر اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ صمند بلوچ، بی ایس او کے مرکزی انفرمیشن سیکرٹری شکور بلوچ، پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، چیئرمین واحد، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین جاوید بلوچ، میر مقبول بلوچ، پروین لانگو، جمیلہ بلوچ، شمائلہ اسماعیل بلوچ، ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ، ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی میر وحید لہڑی، بی ایس او شال زون کے آرگنائزر کبیر بلوچ، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جاوید بلوچ، ضلع کوئٹہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، حاجی محمد ابراہیم پرکانی، میر نصیر احمد مینگل، حاجی صدیق لانگو، لالا عبدالغفار مینگل، میر کاول خان مری، میر وائس مینگل، ماما نور خان کیھازئی، میر ناصر قمبرانی، اڈویکٹ فریدہ بلوچ سمت یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز، ضلعی کونسلران، سینئر اراکین، خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

27/08/2026

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا انتظامی و انسدادی نظام مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدام

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہری مسائل کے فوری ازالے، تجاوزات کے خاتمے، صفائی و سینیٹیشن سروسز کی نگرانی، روڈ کٹنگ، غیر قانونی تعمیرات کے تدارک اور دیگر میونسپل امور کی مؤثر نگرانی کے لیے شہر کو چار زونز میں تقسیم کرتے ہوئے فیلڈ آپریشن مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کارپوریشن کے دائرہ کار کو زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو کے چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور میونسپل قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ زونز میں باقاعدہ فیلڈ دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ہر زون میں افسران و اہلکاروں پر مشتمل فیلڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو اپنے متعلقہ علاقوں میں تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات، صفائی و سینیٹیشن، روڈ کٹنگ اور دیگر میونسپل معاملات کی نگرانی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

دستاویز کے مطابق فیلڈ انسپکٹرز کی جانب سے نشاندہی کی جانے والی کسی بھی خلاف ورزی کو فوری طور پر شکایات رجسٹر میں درج کیا جائے گا اور متعلقہ ونگ ہیڈ کو کارروائی اور ازالے کی تفصیلات کے ساتھ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ متعلقہ ونگ ہیڈ صورتحال کے مطابق فیلڈ ٹیموں کو ضروری لاجسٹک، قانونی اور سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں 8، 8 گھنٹے کی دو شفٹوں میں فرائض انجام دیں گی، جبکہ فیلڈ انسپکٹرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کا روزانہ خلاصہ متعلقہ ونگ ہیڈ کے ذریعے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ارسال کیا جائے گا۔

میونسپل قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی اور سزاؤں کے لیے میونسپل مجسٹریٹ کا کردار بھی متعین کیا گیا ہے۔ میونسپل مجسٹریٹ فیلڈ دفاتر میں متعلقہ انسپکٹرز کی جانب سے پیش کیے جانے والے کیسز کی سماعت اور سمری ٹرائل کے بعد میونسپل قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی اور بلڈنگ کوڈ کے نفاذ کے لیے مجسٹریٹ کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ شہری حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف بروقت قانونی کارروائی کی جا سکے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق مذکورہ مانیٹرنگ کمیٹیاں فوری طور پر مؤثر ہوں گی، جبکہ نیا نوٹیفکیشن مانیٹرنگ سے متعلق اس سے قبل جاری کیے گئے تمام احکامات اور نوٹیفکیشنز پر فوقیت رکھے گا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اس اقدام کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں میونسپل سروسز کی نگرانی کو نچلی سطح تک مؤثر بنانا، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ، تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور شہری قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

27/08/2026

تعلیم دوست اقدام — روشن مستقبل کی جانب قدم
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ پرائمری اسکول شیر محمد مری، ہزارہ ٹاؤن کو کرائے کی عمارت سے نئی، کشادہ، محفوظ اور فرنشڈ سرکاری عمارت میں منتقل کردیا گیا۔

بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول، والدین کو اطمینان اور مستقبل کو نئی امید۔

کوئٹہ ویسٹ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، متعدد سیلکوئٹہ ویسٹ (27 اگست): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ و...
27/08/2026

کوئٹہ ویسٹ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، متعدد سیل

کوئٹہ ویسٹ (27 اگست): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمر اور اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم نے ویسٹرن بائی پاس پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مختلف کرش پلانٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں سپریم کورٹ کے احکامات اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق ویسٹرن بائی پاس اور گردونواح میں کرش پلانٹس پر پابندی کی بنیادی وجوہات میں ماحولیاتی آلودگی، گرد و غبار کے باعث فضائی آلودگی اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، عوامی صحت اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی پلانٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کوئٹہ: آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 63 پمپ سیل، 72 افراد گرفتارڈپٹی کمشنر کوئ...
27/08/2026

کوئٹہ: آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 63 پمپ سیل، 72 افراد گرفتار

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر آبادی والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 63 منی پیٹرول پمپس سیل جبکہ 72 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

کارروائیاں پشتون آباد، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ، فقیر محمد روڈ، میہانگی روڈ، کاسی روڈ، عالموں چوک، ایئرپورٹ روڈ، نوحصار کلی، سمنگلی، خروٹ آباد سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ پشین اسٹاپ واقعے کے بعد آبادی والے علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی گئی ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آتشزدگی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے اور عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تیسرا اجلاس، کمپنی کے ...
27/08/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تیسرا اجلاس، کمپنی کے امور، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ: 27 اگست 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تیسرا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ڈائریکٹر ایوی ایشن کیپٹن علی آزاد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے امور، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے صوبے میں فضائی رابطوں کے فروغ، ایوی ایشن کے شعبے میں دستیاب مواقع سے استفادہ اور بلوچستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور پر غور کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں فضائی رابطوں کا فروغ صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے اہم ہے۔ صوبے کے وسیع رقبے اور دور دراز علاقوں کے پیش نظر بہتر فضائی رابطے نہ صرف عوام کو سفری سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں وزیر اعلیٰ نے بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے امور میں پیشہ ورانہ طرزِ انتظام، شفافیت اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صوبے کے وسیع تر مفاد میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام شعبوں میں جدید اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ایوی ایشن کا شعبہ بھی اسی وژن کا اہم حصہ ہے، جسے مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے اجلاس میں بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کمپنی کے امور کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے اور بلوچستان میں فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے قابلِ عمل تجاویز اور منصوبہ بندی کو ترجیح دی جائے اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے کمپنی کے مختلف امور سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں، جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

27/08/2026

بلوچستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں 2روزہ 28 واں دفاعی جائزہ اجلاس کا انعقاد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور کور کمانڈرکوئٹہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں اور صوبے کیلئے مزید اقدامات کرنے پرغور کیا گیا

بلوچستان کے درخشندہ مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ

اجلاس کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا

*28 ویں دفاعی و جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ؛*

یہ اجلاس باقاعدگی سےہورہا ہے جس سے صوبے میں امن و استحکام کیلئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں

ہر تین ہفتوں بعد ہونے والے اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں اور محکموں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی

رواں ماہ فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا گیا

اظہارِ تشکرکوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی اور ان کے بھائی ڈائریکٹر عز...
27/08/2026

اظہارِ تشکر

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی اور ان کے بھائی ڈائریکٹر عزیز احمد لہڑی نے اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے قائدین و کارکنان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، قبائلی معززین و معتبرین، سرکاری بیوروکریٹس و ملازمین، میڈیا کے نمائندوں اور تمام دوست احباب و عزیز و اقارب کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں، جنہوں نے ان کے والدِ محترم کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا اور اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں دوستوں، سیاسی رفقاء، قبائلی و سماجی شخصیات اور تمام خیرخواہوں کی جانب سے جس خلوص، ہمدردی اور تعاون کا اظہار کیا گیا، وہ ان کے لیے ہمیشہ قابلِ قدر اور ناقابلِ فراموش رہے گا۔

یاسمین لہڑی اور عزیز احمد لہڑی نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اس شخص کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جس نے ان کے والدِ محترم کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائی، کوشش کی یا کسی بھی صورت میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیالبلوچستان کی ...
27/08/2026

صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ: 27 اگست 2026ء

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی و قبائلی صورتحال سمیت انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے ملاقات کے دوران باہمی روابط کو مزید فروغ دینے اور سیاسی و عوامی معاملات میں رابطہ کاری کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔ صوبائی حکومت نے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

تقرر و تبادلہ۔۔۔۔
27/08/2026

تقرر و تبادلہ۔۔۔۔

Address

M. A Jinnah Road Quetta
Quetta Cantonment
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisla فیصلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share