Bolan Awami News

Bolan Awami News بلوچستان، پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ، مستند اور بروقت خبروں کا معتبر پلیٹ فارم۔

30/08/2026

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ۔

29/08/2026

کویٹہ کراچی روڈ کی حالت😭😭

29/08/2026

سبی تلی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے والا مبینہ چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

سبی گاؤں تلی روڈ پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے والے شخص کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد مشتعل افراد نے مبینہ چور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے تلی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، تاہم علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا واقعے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.....
....

29/08/2026

اسماجتک کیس کے حوالے سے مزید کیا پیشرفت ہوئی ہے جانیے اس ویڈیو میں

بلوچستان ! لوگوں کا گزربسر باغبانی ہے باغ کاٹنے سے جو یلغارکوئٹہ کی طرف ہوگی یہ اندازہ ریڈ زون والوں کونہیں۔۔۔۔اسلم بلوچ
29/08/2026

بلوچستان ! لوگوں کا گزربسر باغبانی ہے باغ کاٹنے سے جو یلغارکوئٹہ کی طرف ہوگی یہ اندازہ ریڈ زون والوں کونہیں۔۔۔۔اسلم بلوچ

*کھڈکوچہ کے عوام کو ان کے آباؤاجداد کے علاقے سے بے دخل کرنا اور زرعی باغات کاٹنے کے متعلق وزیر اعلی بلوچستان کے بیان سرا...
29/08/2026

*کھڈکوچہ کے عوام کو ان کے آباؤاجداد کے علاقے سے بے دخل کرنا اور زرعی باغات کاٹنے کے متعلق وزیر اعلی بلوچستان کے بیان سراسر ظلم و ناانصافی پر مبنی ہے ہے، نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی۔۔۔۔*

*کراچی: چیف آف بیرک و سفیرِ امن نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے اپنے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کھڈکوچہ کے عوام کو علاقے سے بے دخل کرنے اور ان کے کروڑوں روپے مالیت کے زرعی باغات کاٹنے سے متعلق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے بیان نے کھڈکوچہ کے پرامن عوام میں شدید تشویش اور دلبرداشتگی پیدا کی ہے۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ کھڈکوچہ کے عوام انتہائی پرامن اور محنت کش لوگ ہیں، جن کی معیشت اور آمدن کا بڑا حصہ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔ علاقے کے عوام اپنی زمینوں اور باغات سے نہ صرف اپنے خاندانوں کا روزگار وابستہ رکھتے ہیں بلکہ صوبے کی زرعی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عین زرعی سیزن میں لوگوں کو ان کے علاقوں اور زمینوں سے بے دخل کرنا اور ان کے تیار شدہ یا زیرِ کاشت باغات کو نقصان پہنچانا کسی صورت مناسب نہیں۔ اس اقدام سے سینکڑوں خاندانوں کے معاشی مستقبل پر براہِ راست منفی اثرات مرتب ہوں گے اور لوگوں کو ناقابلِ تلافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے مسائل کو طاقت یا سخت اقدامات کے بجائے افہام و تفہیم، مذاکرات اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرے۔ کسی بھی فیصلے سے قبل مقامی آبادی کے معاشی، سماجی اور انسانی حقوق کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھڈکوچہ کے عوام کو ان کے آباؤاجداد کے علاقے سے بے دخل کرنے اور ان کے زرعی باغات کو کاٹنے سے متعلق اقدامات پر فوری نظرِ ثانی کی جائے، مقامی لوگوں کے تحفظات دور کیے جائیں اور انہیں اعتماد میں لے کر ایسا قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے جس سے علاقے میں امن، بھائی چارہ اور عوام کا معاشی استحکام برقرار رہے۔۔۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مختلف معاشی اور سماجی مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے میں ان کے روزگار اور ذریعۂ معاش کو نقصان پہنچانے والے اقدامات مسائل میں مزید اضافہ کریں گے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ، انصاف اور معاشی استحکام فراہم کرے، نہ کہ انہیں اپنے ہی علاقوں میں عدم تحفظ کا احساس دلائے۔کھڈکوچہ کے پرامن عوام کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی، اور حکومت سے امید ہے کہ وہ معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے فوری اور مثبت اقدامات کرے گی۔*..

29/08/2026

کوئٹہ کے جتک اسٹاپ سے لاپتہ 17 سالہ شمشیر خان کاکڑ کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور پولیس سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق شمشیر خان کو 24 اگست کو ہزار گنجی سبزی منڈی میں آخری بار دیکھا گیا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہے اور رپورٹ درج ہونے کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خاندان نے وزیراعلیٰ بلوچستان، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کی تلاش کا دائرہ وسیع کرکے اسے جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

*کوئٹہ کے شہریوں کیلئے خوشخبری* *شہدا زیارت چوک(کوئلہ پاٹک) ریلوے کراسنگ کو بہت جلد چوڑا کیا جائے، جس سے ٹریفک مزید مستح...
29/08/2026

*کوئٹہ کے شہریوں کیلئے خوشخبری* *شہدا زیارت چوک(کوئلہ پاٹک) ریلوے کراسنگ کو بہت جلد چوڑا کیا جائے، جس سے ٹریفک مزید مستحکم ہو جائیگی، ساتھ ہی کوئلہ پاٹک تا چمن پاٹک دوسری طرف سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے چمن پاٹک تا کوئلہ پاٹک ٹریفک کیلئے بھال کیا جائے گا، سید نزیر آغا ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست 824/2016 کے سماعت کے دوران پیشرفت:*
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سید نزیر آغا ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست 824/2016 پر سماعت کی، سماعت کے دوران کوئٹہ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے معزز عدالت میں کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےتفصیلی رپورٹ پیش کی، اور ساتھ ہی معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان شہدا زیارت چوک(کوئلہ پاٹک) ریلوے کراسنگ کو چوڑا کرنے کے بابت معاہدہ طے پاگیا ہے ، جس سے چمن پاٹک تا کوئلہ پاٹک ٹریفک کیلئے بھال کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی گی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس کامران خان ملاخیل نے سریاب روڈ پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دیا، اور ساتھ ہی سمنگلی روڈ پر کام تیز کرنے کا حکم دیا،
آئندہ سماعت 03/09/2026 کو ہوگی...

28/08/2026

کوئٹہ /سیٹلائٹ ٹاؤن چورنگی کے ساتھ موبائل چور پکڑا گیا۔۔۔۔

28/08/2026

پانچ منٹ کے لیے کسی سڑک پر آکر یہ تاثر دیتے ہیں کہ پورا بلوچستان ان کے کنٹرول میں ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی...!!!!

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolan Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share