Asifoo Khan official

Asifoo Khan official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asifoo Khan official, Quetta.

26/12/2023


🥀❤️🖤🤍

18/12/2023

‏آپ واپس (ماضی میں) جا کر شروعات کو تبدیل نہیں کر سکتے؛ لیکن جہاں آپ ہیں وہیں سے آغاز کر کے انجام کو ضرور تبدیل کرسکتے ہیں!

‏سی ایس لوئز

_وڈھ/ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے ضلعی   کا بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع نوشکی کے   اور ایم پی اے کوئٹہ احمد نواز بلوچ ...
20/07/2023

_وڈھ/ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے ضلعی کا بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع نوشکی کے اور ایم پی اے کوئٹہ احمد نواز بلوچ سے ملاقات, سیاسی اور علاقائی حوالے سے تفصیلی گفت و شنید، اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے دیگر معتبرین موجود تھے____!!

🥀❤️🖤

‎ #وڈھ / بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے صدر میر یار محمد مینگل کا  #قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش ...
20/07/2023

‎ #وڈھ / بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے صدر میر یار محمد مینگل کا #قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ وڈھ میں ملاقات، بلخصوص وڈھ کی موجودہ صورت حال، رخشان ڈویزن کی سیاسی حالات، علاقائی و قبائلی حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے سابق جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی اور دیگر موجود تھے_____!!* ✌️

🥀❤️🖤💯

‏جو منافق 2005 میں شھید نواب اکبر خان بگٹی کے خلاف رائلٹی والا پروپیگنڈہ کررہے تھے آج 2023 میں قائد بلوچستان سردار اختر ...
20/07/2023

‏جو منافق 2005 میں شھید نواب اکبر خان بگٹی کے خلاف رائلٹی والا پروپیگنڈہ کررہے تھے آج 2023 میں قائد بلوچستان سردار اختر مینگل کے خلاف زمین کا مسئلہ والا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

31/05/2023

🥀❤️🖤

25/02/2023

_بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات___!!
_وفد میں پارٹی کے قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ پارٹی کے مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی شریک تھے___!!

_پارٹی وفد نے ملاقات کے دوران شدید احتجاج کیا____!!

_ماحل بلوچ کی جبری گمشدگی اور ان پہ لگائے گئے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کیا____!!

_سانحہ بارکھان کے حوالے تفیصلی گفتگو اور پارٹی کی جانب سے شدید تحفظات و خدشات کا اظہار_____!!

_سانحہ بارکھان کے مجرم پر کاروائی میں سست روی اور صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی خاص طور پر ضلع پولیس اور ڈی سی کی ملی بگت کو تفصیل سے بیان کیا ملوث صوبائی وزیر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ___!!

_ملاقات میں بلوچستان میں جاری خواتین کی جبری گمشدگی سانحہ بارکھان و بلوچستان میں جاری بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی میں اضافے پر تفصیل بات چیت_____!!

_پارٹی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ حکومت ان مسائل کو سنیجدگی سے نا لیکر جلد حل نہ کیا تو پارٹی اپنا فیصلہ کریگی___!!

_ملاقات میں وفاق میں بلوچستان کے ملازمتوں اور پاک ایران اور پاک افغان بارڈرز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

  اپنے ذاتی اختلافات پر سرحدی کاروبار کو نشانہ نہ بنائے،اس کام سے لاکھوں لوگ روزی روٹی کما رہے ہیں روزگار دے نہیں سکتے ت...
22/02/2023

اپنے ذاتی اختلافات پر سرحدی کاروبار کو نشانہ نہ بنائے،اس کام سے لاکھوں لوگ روزی روٹی کما رہے ہیں روزگار دے نہیں سکتے تو چھین بھی مت لیں،ضلعی صدر بی این پی چاغی و فوکل پرسن وفاقی وزیرِ مملکت برائے توانائی میر یارمحمد مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مملکت برائے توانائی کے فوکل پرسن میر یارمحمد مینگل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے چاغی چند لوگوں سے اپنے ذاتی اختلاف کی بناء پر گزشتہ کئی عرصے سے سرحدی کاروبار کو نشانہ بناکر نہ صرف ضلع چاغی کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ان کے بیانات کی وجہ سے یہ کاروبار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے دو دن قبل بھی اسمبلی کے فورم پر تقریر کی جس میں ان کا نشانہ تو چند سیاسی مخالف تھے لیکن انہوں نے مجموعی طور پر ضلع چاغی کے لاکھوں لوگوں کے کاروبار پر نشتر برسائے اور یہ سب کرتے ہوئے وہ یہ بھول گئے کہ جن لوگوں نے اُنہیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا وہ انہی کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے چاغی اگر لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے تو وہ روزگار چھین بھی نہ لیں اپنے ذاتی اختلاف کے لیے سرحدی کاروبار کو نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حیرت اور افسوس ہے کہ عوامی نمائندگی کا دعویدار ہونے والا ایم پی اے بظاہر عوام دشمن نمائندہ بن چکا ہے لیکن انہیں احساس تک نہیں اور جو لوگ انہیں اس راہ پر ڈال رہے ہیں وہ ایم پی اے صاحب کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے لہٰذا ان سے گزارش ہے کہ باقی موضوعات پر سیاست کریں اور اپنے ذاتی اختلاف کو ذاتی حد تک رکھیں اس کی سزا پورے ضلع چاغی اور رخشان ڈویژن کے عوام کو نہ دیں ۔

03/02/2023
 #کوئٹہ / وفاقی وزیرِ مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے فوکل پرسن و بی این پی ضلع چاغی کے صدر میر یار مح...
21/12/2022

#کوئٹہ / وفاقی وزیرِ مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے فوکل پرسن و بی این پی ضلع چاغی کے صدر میر یار محمد مینگل سے بی این پی کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کوئٹہ علی احمد قمبرانی کی ملاقات ۔
ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 #دالبندین / بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں ضلع چاغی میں مجموعی طور پر امن وامان کی بگڑتی ہوئ...
14/11/2022

#دالبندین / بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں ضلع چاغی میں مجموعی طور پر امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلے تو شہروں کے لوگ چوروں اور ڈاکوؤں سے غیر محفوظ تھے مگر اب تو دور دراز کے علاقوں میں بھی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے بالخصوص کاروباری طبقہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے سبب سخت پریشان ہیں گزشتہ رات توزگی وڈھ کے مقام پر سے ایک 2022 ماڈل کی زمباد گاڑی بمعہ سامان چھین لی گئی چند روز قبل آر سی ڈی شاہراہ پر یک مچ کے قریب سے زمباد گاڑی بمعہ سامان ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا یوں سمجھے کہ تفتان سے لے کر کچکی وڈھ اور دالبندین سے لے کر نوکنڈی ماشکیل تک ہر طرف چوروں اور ڈاکوؤں کا راج بنا ہوا ہے لوگ اپنے بال بچوں کی دو وقت کی روٹی کے لیے شدید موسمی حالات اور سنگلاخ راستوں میں دن رات محنت کرکے کچھ کماتے ہیں تو تاک میں بیٹھے چور اور ڈاکو ان سے لاکھوں کی گاڑی اور سامان دن دہاڑے چھین کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب یوتے ہیں حالانکہ ضلع چاغی میں لیویز پولیس کے علاوہ دیگر بے شمار فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود ہیں مگر اس کے باوجود وارداتوں میں اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں کاروباری حلقہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب ہجرت کرنے پر مجبور ہیں جو کہ کسی بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ حسین جان بلوچ جو کہ ایک فرض شناس اور دلیر انتظامی آفیسر ہیں جنھوں نے حال ہی میں ڈپٹی کمشنر چاغی کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے عوام کی بہت ساری توقعات ان سے وابستہ ہیں وہ ڈاکوؤں اور چوروں کو پکڑ کر چاغی کی تاریخ میں نام رقم کر دیں ورنہ عوام مایوس ہو کر رہ جائیں گے اسی طرح پاک آرمی ایف سی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کو بھی ضلع چاغی میں امن وامان کے قیام اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنی چاہئے بی این پی چاغی عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت اپنا کردار ادا کرے گی ۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asifoo Khan official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share