Balochistan News Alerts

Balochistan News Alerts Cover version news from Quetta and all around Balochistan

06/07/2025

کوئٹہ قمبرانی روڈ میں نامعلوم افراد کی فاہرنگ سے اہک شخص ہلاک لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

06/07/2025

دکی۔ایس ایچ او دکی IP ہمایوں خان ناصر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دکی شہر کے مختلف روڈوں پر مبینہ طور پر ڈکیتی کرنےوالے ملزمان کو ٹریس کرکے ایک ملزم جمیل ولد جانان عرف محمد خان قوم ناصر دکی کوحسب ضابطہ گرفتار کرکےکئی نامعلوم الاسم کیسیز ٹریس کرلئے گرفتار ملزم کےقبضہ سے دوران ڈکیتی مبینہ طور پر چھینےگئے پانچ عدد موٹرسائیکل اور پانچ عدد موبائل برامد کرلے۔ملزم سے دوران ڈکیتی استعمال ہونے والا پسٹل ٹی ٹی 30بور بھی برامد کرلیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔مزید تفتیش دکی پولیس کر رہی ہے۔

06/07/2025

لعل جان جعفر کو پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی بلوچستان تعینات کرنے کا فیصلہ

بابر خان یاسین زئی سیکرٹری اقلیتی امور

حاجی فتح بھنگر سنئیر ایم بی آر

اصغرحریفال سیکرٹری جنگلات

فاروق کاکڑ سیکرٹری بہبود آبادی

منظور زہری سیکرٹری لیبر

قسیم خان کاکڑ سیکرٹری ماحولیات

عبدالولی سیکرٹری سوشل ویلفیئر

صلاح الدین نورزئی سیکرٹری کھیل

سہیل الرحمان بلوچ سیکرٹری انرجی

طیب لہڑی/ نور احمد پرکانی سیکرٹری صحت

شاہ زیب کاکڑ کمشنر کویٹہ ڈویژن

03/07/2025


ایمل کانسی افغانستان میں تھا اوئس لغاری اسکا کلاس فیلو تھا, اس نے شکار کے بہانے اسکو پاکستان بلوایا, ڈیرہ غازی خان کے ایک ہوٹل میں اسکو ٹہرایا. اُس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے امریکہ سے 25ملین ڈالر ایمل کانسی کے سر کی قیمت وصول کی تھی.
جب امریکہ کی عدالت میں کیس چل رہا تھا ایمل کانسی کے وکیل نے پاکستان سے اسکی گرفتاری غیرقانونی چلینچ کی تھی اس وقت امریکن اٹارنی جنرل نے کہا تھا ھم نے یہ گرفتاری ڈالر دے کر کی ھے پاکستانی ڈالروں کے لیے ماں بھی بیچ دیتے ھے.قوم کی یاداشت کمزور ھے سوچا یاد کروا دوں..
اس لیے سامراج کو پاکستان پہ ایسے ہی بکاؤ, گھٹیا, غدار حکمرانوں کی ضرورت ہوتی ہے.
یہ پاکستان عوام کے لیڈر نہیی سامراج کے پیڈ ایجنٹ ہیں.

03/07/2025

آج 3 جولائی کے اجلاس کے حوالے سے
بلوچستان گرینڈ الائنس اور حکومتی کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات 3 جولائی شام 5 بجے چیئرمین حکومتی کمیٹی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی صدارت میں فنانس ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی آر اے پر تفصیلی اور ہمہ جہت غور خوض ہوا، اجلاس میں ڈی آر اے سے متعلق چند معاملات کو اگلے اجلاس میں زیر غور لانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوا جس سے مثبت نتائج کی امید رکھی جاسکتی ہے۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ میر محمد شعیب نوشیروانی، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی ، صوبائی مشیر اسفندیار خان کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان کاکڑ اور رہنما پیپلز پارٹی سید اقبال شاہ جبکہ گرینڈ الائنس کی جانب سے آرگنائزر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ، جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر بنگلزئی ، ڈپٹی آرگنائزر عبدالسلام زہری ، ڈاکٹر محمد اکرم وردگ اور آغا زاہد نے شرکت کی۔
کمیٹی کا اگلا اجلاس 7 جولائی بروز سوموار شام پانچ بجے ہوگا۔

03/07/2025

نوشکی گری کے مقام سے لاش برآمد جس کا شناخت عبد الرشید ولد نور محمد سکنہ قادر آباد جس کو ضروری کاروائی کے لیے نوشکی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا

03/07/2025

چاغی / فائرنگ
چاغی: کے علاقے دالبندین کلی داؤد آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد ابراہیم ولد نبی داد نامی شخص شدید زخمی*

*چاغی: زخمی کو تین گولیاں لگی ہیں، جسے پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا، ہسپتال ذرائع

محمد حمزہ شفقت  کوئٹہ شہر  کے لئے آپ کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائے گی  ۔“آج کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں میرا آخری دن ہے۔تھوڑی...
03/07/2025

محمد حمزہ شفقت کوئٹہ شہر کے لئے آپ کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائے گی ۔

“آج کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں میرا آخری دن ہے۔

تھوڑی دیر قبل تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ اس شہر کی خدمت میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھی۔ کوئٹہ ایک خوبصورت، زندہ دل اور تاریخی شہر ہے۔ اس کی خدمت میں چیلنجز ضرور تھے، مگر جذبہ اور خلوص کبھی کم نہ ہوا۔ پچھلے سال مارچ میں وزیراعلی نے میرا انٹرویو کیا اور کچھ ٹارگٹس دیے ۔ ٹائم لائن تقریباً نا ممکن تھی لیکن چیف منسٹر نے کہا کہ کویٹہ کو صاف ستھرا، ماڈرن اور ایک خوبصورت شہر بنانا ہے۔

میں اس موقع پر حکومت کے پراجیکٹس کی چند جھلکیاں عوام کے ساتھ بطور امانت شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کسی تعریف یا کریڈٹ کے لیے نہیں، بلکہ یہ بتانے کے لیے ہے کہ اگر نیت اور ٹیم درست ہو تو موجودہ وسائل میں بھی بہت کچھ ممکن ہے۔ ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک کام بھی نہ ہو سکتا اگر چیف منسٹر جناب سرفراز بگٹی خود ایک ایک چیز کی مانیٹرنگ اور فالو اپ نہ کرتے ۔

گزشتہ دو برسوں میں، کوئٹہ ڈویژن نے تقریباً 20 ارب روپے کی بچت یا آمدن ممکن بنائی ۔ اور یہ کسی اضافی فنڈ کے بغیر، صرف موجودہ وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کر کے کیا۔

چند نمایاں اقدامات کی سمری یہ ہے۔

🔹 ٹیکنالوجی پارک:
بلوچستان کا پہلا ٹیک پارک ایک بند عمارت کو استعمال کر کے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے قائم کیا گیا۔ چیف منسٹر اور چیف سیکریٹری نے دن رات اس پراجیکٹ کا ہر مسئلہ حل کیا ۔
1.6 ارب روپے کی بچت، 500 نوکریاں، 20 اسٹارٹ اپ متحرک کئے۔

🔹 چمن بارڈر مارکیٹ:
برسوں سے رکی ہوئی مارکیٹ کو 6 ماہ میں مکمل کیا۔ چیف منسٹر جناب سرفراز بگٹی نے خود چمن میں اسی جگہ بیٹھ کر اس کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور میں اور آج اس کی بدولت
3 ارب روپے کی بچت اور 5 ہزار سے زائد روزگار پیدا ہوں گے۔

🔹 انٹیگریٹڈ پارکنگ سسٹم:
ٹھیک آٹھ ماہ پہلے چیف منسٹر صاحب نے خود سرکلر پلازہ کی چھت پر ایک پلان بنایا جو انتھک محنت سے پایہ تکمیل کو پہنچا ۔ 2 پارکنگ پلازہ اور 2 زیرِ زمین پارکنگ پر کام جاری ہے۔
سالانہ آمدن 3 کروڑ 50 لاکھ، نجی شعبے سے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کروائی گئی۔

🔹 صفا کوئٹہ (ویسٹ مینجمنٹ):
بغیر کسی سرکاری فنڈ کے، صفائی کے نظام میں 300 فیصد بہتری لائی گئی۔ یہ منصوبہ وزیراعلی کا ایک خواب تھا جو اب پورا ہوا ۔ اس پر سی ایم نے خود تقریباً ساٹھ میٹنگز اور وزٹس کئے۔
نجی شعبے سے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی۔

🔹 عوامی اثاثوں کی بازیابی:

کیفے بلدیہ کی 1 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار، اب 10 لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر دی گئی۔ یہ منصوبہ سی ایم کے دل کے بہت قریب تھا ۔ انہوں نے بار بار کویٹہ میں باہر کے ملکوں کی طرز پر ایک کیفے بنانے کا حکم دیا جو آپ مکمل ہوا۔

پٹرول پمپ جو کے 1 ارب روپے مالیت کی زمین تھی ۔ کو واگزار کروایا ۔ پر مافیا کے سامنے وزیر اعلیٰ خود اپنی دیوار کی طرح کھڑے رہے ۔ شاید اس کی سیاسی قیمت چکانا پڑے لیکن یہ شہر پر بہت بڑا احسان ہے ۔

5 ارب روپے مالیت کی زمین محکمہ جنگلات، قیو۔ڈ۔اے، اے۔این۔ایف اور میونسپلٹی کے لیے واپس حاصل کی

🔹 قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں:

منشیات، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز سے حکومت کو 2 ارب روپے کا فائدہ کروایا

100 غیر قانونی کرش پلانٹس بند کئے

300 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کئے ۔ جس سے ماحول میں بہت بہتری ائی۔

🔹 تعلیم و صحت میں بہتری:

300 بند اسکولوں کو فعال کیا

کویٹہ ڈویژن کے تمام اسپتال مکمل فعال کئے

مزدور کے بچوں کے لئے فل سکالرشپ جس پر 500 بچوں کو اسلام آباد کے نجی اسکولوں میں داخل کروایا ۔ سی ایم نے خود ان بچوں پر ہاتھ رکھ کر ان کو روانہ کیا اور وہ انسوں شاید اور کوئی نہ دیکھ سکا ۔

30 ہزار وظائف فراہم کیے گئے

2 آئی ٹی لیب قائم کیں

کرکٹ، فٹبال اور باکسنگ کے ٹورنامنٹ منعقد کیے

🔹 انفرااسٹرکچر کے 6 بڑے منصوبے مکمل کیے:

سبزل روڈ

سریاب روڈ

آبپاشی کی عمارت

انسکومب روڈ

شاہوانی و بادینی لنک روڈز

سینٹرل بائی پاس

یہ بتانے کا ۔قصد شہرت حاصل کرنا نہیں۔ مقصد صرف یہ تھا کہ محدود وسائل میں بھی بہتری ممکن ہے۔ اگر ٹیم متحد ہو، ادارے متحرک ہوں اور نیت صاف ہو اور اگر آپ کا وزیراعلی دن رات فالو اپ کر کے باقی محکموں اور عدالتوں کی رکاوٹوں کو دور کر سکے ۔

میں دل کی گہرائیوں سے جناب چیف منسٹر سرفراز بگٹی صاحب ، چیف سیکریٹری شکیل قادری خان ، اپنے سینئرز، ساتھیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، گائیڈ کیا اور یہ تمام کام مکمل ہوئے۔

کوئٹہ نے جو عزت، محبت اور اعتماد دیا، وہ میرے دل میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔
شاید میں وہ قرض کبھی چکا نہ سکوں۔ “

01/07/2025
زاہد سلیم ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات تعینات بلوچستان تعینات
01/07/2025

زاہد سلیم ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات تعینات بلوچستان تعینات

30/06/2025

نوشکی قاضی آباد میں فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق ۔ نعش ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔ زرائع

15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ ے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن مہینو...
30/06/2025

15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ ے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن مہینوں میں اپنے سامنے آنے والی کسی بھی انسان، جانور پر حملہ کر دیتی ہیں، ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں، سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں، گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں، رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں
یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں, یہ معلومات تمام لوگوں تک پہنچائیں...شکریہ

Address

Quetta

Telephone

+923331397212

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan News Alerts:

Share