Daily Quetta News City

Daily Quetta News City Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Quetta News City, TV Network, Quetta Cantonment.

Daily Quetta News leading news paper Daily Quetta News deliver latest news breaking news Urdu news current news top headlines in Urdu from Pakistan norld sports business cricket politics and weather

09/09/2025
*سردار اختر مینگل کے بیٹے سردار زادہ گورگین مینگل نے کہا ہے کہ دھماکے کا اصل ہدف ان کے والد تھے۔* *کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیو...
03/09/2025

*سردار اختر مینگل کے بیٹے سردار زادہ گورگین مینگل نے کہا ہے کہ دھماکے کا اصل ہدف ان کے والد تھے۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) کوہٹہ خودکش دھماکہ سے متعلق سردار اختر مینگل کے بیٹے، سردار زادہ گورگین مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کا اصل ہدف ان کے والد تھے ان کے مطابق یہ حملہ اُس مقام پر ہوا جہاں اختر مینگل کی گاڑی کچھ دیر قبل موجود تھی۔*

*تاہم ایس پی سریاب، اسامہ امین چیمہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کی گاڑی کافی پہلے ہی جائے وقوعہ سے گزر چکی تھی۔*

*ایس ایچ او سریاب، مجید قیصرانی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جو جلسہ گاہ سے کچھ فاصلے پر، قبرستان کے قریب اُس مقام پر ہوا جہاں جلسہ گاہ جانے والی سڑک، سریاب کی مرکزی شاہراہ سے ملتی ہے ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے جسمانی اعضا جائے وقوعہ سے مل گئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔*

*دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بی این پی کے مرکزی نائب صدر، ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ اور مرکزی رہنما موسیٰ بلوچ بھی شامل ہیں۔*

*واضح رہے کہ رواں برس 29 مارچ کو بھی مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ کیا گیا تھا، جو ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بلوچ رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف دیا جا رہا تھا۔ اُس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

‏عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہو گی، وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعط...
03/09/2025

‏عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہو گی، وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

قلات ---- مرحوم ٹھیکدار نور محمد مینگل کے نواسے ٹھیکدار عبد المالک مینگل کے فرزند گیلو پینل قلات کے   صدر خدائے رحیم مین...
03/09/2025

قلات ---- مرحوم ٹھیکدار نور محمد مینگل کے نواسے ٹھیکدار عبد المالک مینگل کے فرزند گیلو پینل قلات کے صدر خدائے رحیم مینگل اے ڈی او فاروق مینگل لائن سپریڈنٹ منیر احمد مینگل کے بھانجا نجیب اللہ مینگل آج بی این پی کے جلسے میں خودکش حملے میں شہید ہوگئے ان کی تدفین صبح 10 بجے مقامی قبرستان ڈوڈکی میں تدفین کی جائیگی اور فاتحہ خوانی مینگل ہائوس ڈوڈکی گیاوان میں ھوگی

02/09/2025

*کلی کربلا کو تحصیل کا درجہ، 50 کروڑ کا ترقیاتی پیکج، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اہم اعلان۔*

*پشین (ڈیلی کوئٹہ نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کا عزم ہے اور کسی بھی علاقے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا۔ وہ کلی کربلا (پشین) میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔*

*وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کلی کربلا کو تحصیل کا درجہ دینے، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے قیام، انٹر کالج کے قیام، شمسی توانائی منصوبوں اور 10 کلومیٹر سڑک کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کربلا، حرمزئی اور سارانان کے لیے 50 کروڑ روپے مالیت کا خصوصی ترقیاتی پیکج مختص کیا گیا ہے۔*

*میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کربلا میں آ کر دل کو گہری خوشی ہوئی، اور یہ اُن کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل سنگین اور وسائل محدود ہیں، تاہم حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔*

*وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لایا جائے گا، تاکہ ان کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچے۔

02/09/2025

*پاکستان ،جاپان وقت کیساتھ ساتھ قریبی خوشگوار تعلقات کو فروغ دے رہے ،جعفرخان مندوخیل۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور خوشگوار ہو رہے ہیں، اور بلوچستان کے عوام جاپانی قوم کے لیے دل میں خصوصی احترام رکھتے ہیں۔*

*گورنر ہاؤس کوئٹہ میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ اور جاپانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر اسرار عدیل سے ملاقات کے دوران گورنر مندوخیل نے کہا کہ جاپان نہ صرف جدید ٹیکنالوجی میں دنیا کی رہنمائی کر رہا ہے بلکہ قدرتی آفات اور انسانی خدمت کے میدان میں بھی پیش پیش ہے۔*

*انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون مثالی ہے۔ ان میں ڈی جی خان، رکنی، بارکھان روڈ کی تعمیر، فورٹ منرو میں دنیا کے دوسرے بڑے اسٹیل پل کی تعمیر، وڈھ سے کراڑو روڈ کا منصوبہ، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے گاڑیاں و کنٹینرز، بولان میڈیکل کمپلیکس کے لیے جدید طبی آلات کی فراہمی، اساتذہ کی تربیتی پروگرام، اور گونگے بہرے بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی ادارے کا قیام شامل ہے۔*

*گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور جاپان کا تعلیمی تجربہ اور جدید ٹیکنالوجی اس شعبے میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے جاپانی حکومت سے بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور جاپانی انڈسٹریز کے مابین تعاون بڑھانے کی اپیل کی، تاکہ طلبہ کو اسکالرشپس اور صنعتی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔*

*جعفر خان مندوخیل نے گوادر سے ژوب تک جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے موجود مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے، اور موجودہ حکومت تمام سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔*

*انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی فشریز کے شعبے میں جاپانی سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع رکھتی ہے۔ اگر جاپان اس شعبے میں سرمایہ کاری کرے تو نہ صرف مقامی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ ہم عالمی منڈی کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

02/09/2025

*بلوچستان اسمبلی اجلاس جے یو آئی رہنما کے بیٹے کے اغوا پر اپوزیشن کا احتجاج، وزیراعلیٰ کا نوٹس۔*

*کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما علی محمد قلندرانی کے بیٹے سردارزادہ یوسف قلندرانی کے کراچی سے اغوا پر شدید احتجاج کیا۔*

*اپوزیشن لیڈر نے ایوان کو بتایا کہ جے یو آئی کے متعدد رہنماؤں کو شہید کیا جا چکا ہے، لیکن تاحال کسی بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہیں ان کا مطالبہ تھا کہ یوسف قلندرانی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔*

*اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت واقعے سے باخبر ہے اور یوسف قلندرانی کو کراچی سے اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سے رابطے میں ہیں اور اس حساس معاملے پر بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔*

*وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر کسی پر الزام عائد کرنا قبل از وقت ہوگا، تاہم حکومت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

02/09/2025

*بلوچستان اسمبلی اجلاس شیخ محمد بن زید انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قانون منظور، گوادر میں پانی کے بحران پر گرماگرم بحث۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیر کے روز صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق مسودہ قانون ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔*

*اجلاس کے دوران صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے بلوچستان سیف اینڈ انوائرمینٹل ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس کے مسودہ قانون کو ایوان میں پیش کیا، جسے مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔*

*گوادر میں پانی کی قلت پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سیلیشن پلانٹس کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن ان پلانٹس سے "بیس گلاس پانی" بھی دستیاب نہیں ہوا۔ انہوں نے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پھانسی نہیں دی جاسکتی تو کم از کم تھانے میں بند کیا جائے۔*

*اس حوالے سے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے وضاحت دی کہ حکومت گوادر کو روزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کے لیے کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ اسپیکر نے محکمہ پی ایچ ای کو ایک ہفتے کے اندر گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔*

*اجلاس کے دوران رکن اسمبلی شاہدہ رؤف نے بھی کوئٹہ شہر کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ایوان میں کوئٹہ کے مسائل پر ایک مفصل بریفنگ کا مطالبہ کیا۔*

*علاوہ ازیں، پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی نے کہا کہ نصیرآباد میں زمینداروں کو ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی، تاہم بجلی منقطع کی جا رہی ہے، جس سے زرعی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چاول کی فصل کھڑی ہے جبکہ گندم کی کاشت کا وقت بھی قریب ہے۔ اسپیکر نے اس معاملے پر کیسکو چیف کو طلب کرنے کی رولنگ جاری کردی۔*

*اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن ملک نعیم بازئی نے اپنے حلقے میں پانی کی شدید قلت کی شکایت کی اور خبردار کیا کہ اگر ان کے حلقے کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ کوئٹہ کو پانی کی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔*

*بعدازاں اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 5 ستمبر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔*

02/09/2025

*براھوئی ادبی سوسائٹی کی کابینہ کی حلف برداری ،سیکرٹری ثقافت نے کابینہ سے حلف لیا۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) براھوئی ادبی سوسائٹی کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ثقافت ،سیاحت وآرکائیوز سہیل الرحمن بلوچ تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری ثقافت سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ براہوئی ہماری زبان اور پہچان ہے اس کی بقا ء اور فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔*

*انہوں نے کہاکہ دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق کتابوں کو ڈیجیٹلائزڈکرنے کے منصوبے پر کام کرنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل آسانی سے اپنی زبان و ادب تک رسائی حاصل کرسکے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ محکمہ کلچر تمام زبانوں کی یکساں سرپرستی کرے گا اور انہیں بھرپور انداز میں سپورٹ فراہم کی جائے گی۔*

*تقریب کے دوران اے ڈی بلوچ نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، براھوئی اکیڈمی کے چیئرمین سوسن براھوئی اور ممتاز ادیب افضل مراد نے بھی خطاب کیا۔*

*مقررین نے براھوئی ادبی سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ زبان و ادب کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔اس موقع پر محکمہ کلچر کے ڈائریکٹر داد ترین کی خدمات کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا گیا اور شرکا نے ان کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ مقررین نے کہا کہ داد ترین نے محکمہ کلچر کو فعال بنانے اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔*

*تقریب کے آخر میں ایک پرکیف محفلِ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں علاقائی گلوکاروں نے براھوئی زبان کے روایتی اور جدید نغمے پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ شرکا نے محفل موسیقی کو بھرپور انداز میں سراہا اور اسے ثقافتی رنگوں کا حسین امتزاج قرار دیا۔تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں، طلبا اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف براھوئی زبان کے مستقبل کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی بلکہ بلوچستان کی دیگر زبانوں اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے بھی نئی راہیں متعین کرتی ہے۔

02/09/2025

*افواجِ پاکستان کے شہداء قوم کا فخر ہیں، نواب ثناء اللہ زہری۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔*

*اپنے ایک بیان میں نواب زہری نے حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔*

*نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملکی سلامتی، استحکام اور قدرتی آفات کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلتستان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی المناک ہے، اور پوری قوم اس غم میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔*

*انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تربیتی مشقیں ملک کے دفاعی نظام کا ایک اہم جزو ہیں، جن کا مقصد افسران اور جوانوں کو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے۔ ان مشقوں کے دوران پیش آنے والے اس حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار قوم کے وہ بہادر سپوت تھے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔*

*سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف سرحدوں پر ملک کا دفاع کرتی ہیں بلکہ زلزلوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی یہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم کو اپنے ان سپو

Address

Quetta Cantonment

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta News City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share