Rozhn Digital

Rozhn Digital Rozhn Digital Fast Information Media channel

کوئٹہ: گل زادی بلوچ کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ: ایڈیشنل سیشن جج ون سید قادر شاہ بخاری نے قتل کیس میں بی وائی سی ...
21/09/2026

کوئٹہ: گل زادی بلوچ کو قتل کیس میں عمر قید کی سزا

کوئٹہ: ایڈیشنل سیشن جج ون سید قادر شاہ بخاری نے قتل کیس میں بی وائی سی رہنما گل زادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

وکیل اسرار جتک ایڈووکیٹ کے مطابق گل زادی بلوچ کے خلاف ایف آئی آر اکتوبر 2022 میں پولیس اسٹیشن مچھ میں درج کی گئی تھی۔

اسرار جتک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی حکم سے قبل ملزم کا بیان دفعہ 342 ضابطہ فوجداری (CrPC) کے تحت ریکارڈ کیا جاتا ہے، تاہم اس مقدمے میں ملزم کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

وکیل کے مطابق مقدمے میں قانونی نکات اور عدالتی کارروائی کے حوالے سے مزید قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ سکھر پونچھ گیا ہے۔ شام تک ملتان میں داخل ہو جائے گا۔
21/09/2026

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ سکھر پونچھ گیا ہے۔ شام تک ملتان میں داخل ہو جائے گا۔

پسنی میں مشکوک افراد کی آمد، شہریوں میں تشویشپسنی: شہر میں مبینہ طور پر مشکوک افراد کی آمد سے شہریوں میں تشویش پائی جا ر...
18/09/2026

پسنی میں مشکوک افراد کی آمد، شہریوں میں تشویش

پسنی: شہر میں مبینہ طور پر مشکوک افراد کی آمد سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصر بچوں کے اغواء، چوری یا دیگر وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

شہریوں نے پسنی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکوک افراد کی شناخت اور تصدیق کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں گشت اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

شہریوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

10 روپے کے نوٹ کی بندش کی خبریں بے بنیاد، اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردیکراچی: سوشل میڈیا پر 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور اسے تب...
18/09/2026

10 روپے کے نوٹ کی بندش کی خبریں بے بنیاد، اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کراچی: سوشل میڈیا پر 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا اس کی تبدیلی کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیرِ غور ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگر مستقبل میں کسی بھی نوٹ کی تبدیلی یا بندش کا فیصلہ کیا گیا تو عوام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور بند کیے جانے والے نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی فراہم کیا جائے گا۔

مرکزی بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق معلومات صرف اسٹیٹ بینک کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

پسنی میں ایرانی اشیاء کی قیمتیں اچانک آسمان پر، انتظامیہ خاموش تماشائیایرانی دودھ 50 سے بڑھ کر 70 روپے میں فروخت، شہریوں...
17/09/2026

پسنی میں ایرانی اشیاء کی قیمتیں اچانک آسمان پر، انتظامیہ خاموش تماشائی

ایرانی دودھ 50 سے بڑھ کر 70 روپے میں فروخت، شہریوں کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پسنی: شہر میں ایرانی اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافہ شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا۔ ایرانی دودھ جو گزشتہ روز تک 50 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، اب اچانک 70 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اچانک اضافے کے باوجود بازار میں سرکاری نرخوں کی نگرانی اور دکانداروں سے بازپرس کا مؤثر نظام دکھائی نہیں دے رہا۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اشیاء کی قیمتیں من مانے انداز میں بڑھائی جا رہی ہیں تو انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کہاں ہے؟

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار کا فوری دورہ کرکے ایرانی دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے اور من مانے نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کلانچ کے اسکول میں یوسی چیئرمین سید ظفر جان کا اچانک دورہ، طلبہ میں اسکول بیگ تقسیمپسنی: (نمائندہ) یوسی کلگ کلانچ کے چیئ...
16/09/2026

کلانچ کے اسکول میں یوسی چیئرمین سید ظفر جان کا اچانک دورہ، طلبہ میں اسکول بیگ تقسیم

پسنی: (نمائندہ) یوسی کلگ کلانچ کے چیئرمین سید ظفر جان نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حر کلانچ، تحصیل پسنی، ضلع گوادر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستحق اور غریب طلبہ میں اسکول بیگ تقسیم کیے۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین نے اسکول کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں طلبہ کی تعداد کافی زیادہ ہے، تاہم اس وقت صرف ایک مقامی استاد تعینات ہے جو محنت اور لگن سے بچوں کو تعلیم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ بھی پڑھائی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے مزید اساتذہ کی فوری تعیناتی ناگزیر ہے۔

سید ظفر جان نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حر کلانچ کو مڈل کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ علاقے کے بچوں کو مزید تعلیم کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے وزیرِ تعلیم بلوچستان، سیکریٹری تعلیم، وزیراعلیٰ بلوچستان، ضلعی افسرِ تعلیم گوادر اور ڈپٹی کمشنر گوادر سے اپیل کی کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حر کلانچ کو مڈل کا درجہ دیا جائے اور اسکول میں مزید اساتذہ تعینات کرکے بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں۔

پسنی میں چھ روزہ بجلی بحران کے بعد متبادل ٹرانسفارمر پہنچ گیاکیسکو کی ہنگامی کوششیں، 10/13 ایم وی اے ٹرانسفارمر گرڈ اسٹی...
16/09/2026

پسنی میں چھ روزہ بجلی بحران کے بعد متبادل ٹرانسفارمر پہنچ گیا

کیسکو کی ہنگامی کوششیں، 10/13 ایم وی اے ٹرانسفارمر گرڈ اسٹیشن منتقل

پسنی: میں چھ روز سے جاری بجلی کے شدید بحران کے بعد کیسکو نے ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظامات کرتے ہوئے گوادر گرڈ اسٹیشن سے 10/13 ایم وی اے متبادل ٹرانسفارمر پسنی گرڈ اسٹیشن پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق پسنی گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ چھ روز سے شہر میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر رہی۔ خرابی دور کرنے کے لیے کیسکو کی مینٹیننس ٹیموں نے مختلف تکنیکی ٹیسٹ اور بحالی کی کوششیں کیں، تاہم ٹرانسفارمر کے ٹیسٹ نتائج غیر معمولی آنے اور دوبارہ ٹرپنگ کے باعث متبادل ٹرانسفارمر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیسکو حکام کی منظوری کے بعد گوادر گرڈ اسٹیشن سے 10/13 ایم وی اے ٹرانسفارمر لوڈ کرکے پسنی روانہ کیا گیا، جو گزشتہ رات تقریباً 2 بجے پسنی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پسنی گرڈ اسٹیشن پر کرین کی عدم دستیابی کے باعث ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، تاہم متعلقہ تکنیکی ٹیمیں تنصیب اور دیگر ضروری کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹرانسفارمر کو نظام سے منسلک کرنے کے بعد بجلی کی بحالی کے لیے مزید تکنیکی مراحل مکمل کیے جائیں گے، جس میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

متبادل ٹرانسفارمر کی لوڈنگ اور منتقلی میں جی ایس او مکران، جی ایس سی اور ٹی اینڈ آئی کی تکنیکی ٹیموں سمیت دیگر محنت کش عملے نے حصہ لیا۔

چھ روزہ بجلی بحران کے باعث پسنی کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ اب متبادل ٹرانسفارمر پہنچنے کے بعد شہریوں کو بجلی کی بحالی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

14/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش!
کارکنوں کو پُرامن رہنے کی اپیل، اشتعال سے گریز کی ہدایت۔

🎥 مکمل خبر ویڈیو میں دیکھیں
👇 اپنی رائے کمنٹ میں دیں

#خیبرپختونخوا #وزیراعلیٰ

پسنی میں ٹماٹر 250 روپے کلو، کراچی سبزی منڈی میں سرکاری ریٹ 113 روپے  انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشانپسنی: کراچی کی سبزی ...
14/09/2026

پسنی میں ٹماٹر 250 روپے کلو، کراچی سبزی منڈی میں سرکاری ریٹ 113 روپے انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

پسنی: کراچی کی سبزی منڈی کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 113 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پسنی میں یہی ٹماٹر مبینہ طور پر 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ یعنی شہریوں سے فی کلو 137 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔

سبزی کی قیمت میں اتنا بڑا فرق صرف مہنگائی کا مسئلہ نہیں بلکہ پرائس کنٹرول کے نظام پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ نامہ موجود ہے تو پسنی میں اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟

اسسٹنٹ کمشنر پسنی کی جانب سے پرائس کنٹرول اور گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ آخر سرکاری نرخ نامے صرف کاغذوں تک محدود رکھنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں یا شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے؟

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پسنی میں سبزیوں کے نرخوں کی فوری جانچ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

سوال یہ ہے: کراچی میں 113 روپے کا ٹماٹر پسنی پہنچتے ہی 250 روپے کا کیسے ہوگیا؟

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ایڈووکیٹ نادیہ بلوچکوئٹہ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن ایڈووکیٹ نادیہ...
13/09/2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ایڈووکیٹ نادیہ بلوچ

کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن ایڈووکیٹ نادیہ بلوچ نے کہا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ نے کبھی بھی امن، مذاکرات یا بات چیت کے عمل سے انکار نہیں کیا، وہ امن پر یقین رکھتی ہیں اور ایسے ہر سنجیدہ مذاکراتی عمل کے لیے تیار ہیں جو بلوچستان میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کی جانب پیش رفت کرے۔

ایڈووکیٹ نادیہ بلوچ کے مطابق، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ماضی میں جب بھی کسی نے رابطہ کیا، خواہ وہ جیل میں تھیں یا اس سے قبل، انہوں نے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بھی ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کے ماضی میں مختلف فریقین کے ساتھ مذاکرات کے متعدد مواقع موجود ہیں، جن میں ستمبر 2022 میں اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات و مذاکرات، 2023 میں اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت اور اگست 2024 میں گوادر میں راجی مچی کے دوران اور بعد میں بلوچستان حکومت کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔

نادیہ بلوچ نے بعض میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ماہ رنگ بلوچ مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ ان کے بقول ماہ رنگ بلوچ آج بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکراتی عمل میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ، جبری گمشدگیوں سے متاثرہ خاندان اور دیگر متاثرین کی آواز کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد صرف سیاسی اختلافات پر بات کرنا نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کے مسائل، لاپتہ افراد کے معاملے، انصاف اور بنیادی حقوق سے متعلق مطالبات کو بھی سنجیدگی سے زیرِ بحث لانا ہونا چاہیے۔

ایڈووکیٹ نادیہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مذاکراتی عمل میں متاثرہ خاندانوں کو نمائندگی دی جائے، ان کے مطالبات سنے جائیں اور لاپتہ افراد کے بارے میں حقائق سامنے لانے سمیت جبری گمشدگیوں کے مسئلے کے حل کی جانب عملی پیش رفت کی جائے۔

Address

Avari Tower
Quetta
75000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rozhn Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share