27/08/2026
سگنل توڑا تو ٹائر گیا! کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اب پڑے گی بھاری
کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ماڈل ٹریفک پولیس نے جدید اسپائیکس نصب کر دیے ہیں۔ یہ اسپائیکس ممنوعہ سمت سے آنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوں گے۔
ایک منٹ بچانے کی کوشش میں اگر ٹائر پنکچر ہوا تو وقت، پیسہ اور پریشانی تینوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہری ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں اور مقررہ سمت میں گاڑی چلا کر ممکنہ نقصان سے بچیں۔