HamaraQuetta.Com

HamaraQuetta.Com dm us for paid promotions PM us for paid promotions

18/02/2025

ضلع بارکھان میں 7 معصوم اور بے گناہ مسافروں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں پہیمانہ قتل قابل مذمت عمل پے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:دہشتگرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں ،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے اور اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ:واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی

کوئٹہ: پاکستانیوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: بارکھان واقعہ سیکیورٹی فورسز، بشمول ایف سی اور لیویز، جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں ترجمان بلوچستان حکومت

18/02/2025

#بارکھان رڑکن واقع میں شہید ہونے والے 7 افراد کی لاشیں رڑکن سے رکنی ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

18/02/2025

#بارکھان واقعہ عینی شاہدین واقعہ کے متعلق بتا رہے ہیں

18/02/2025

ڈپٹی کمشنر بارکھان کی تصدیق
نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرکے سات افراد کو بس سے اتارا
ساتوں افراد کو قریبی پہاڑی لے جاکر گولیاں ماری گئیں
:بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ڈی سی بارکھان
جاں بحق افراد کی نعشیں انتظامیہ نے برآمد کرلیں۔ ڈی سیُ وقار خورشید عالمُ

 #بارکھان / اطلاعات کے مطابق بارکھان کے علاقہ رڑکن لیویز تھانے کے قریب درجنوں  مسلح افراد نے سپر میختر کوچ  کو روکنے کے ...
18/02/2025

#بارکھان / اطلاعات کے مطابق بارکھان کے علاقہ رڑکن لیویز تھانے کے قریب درجنوں مسلح افراد نے سپر میختر کوچ کو روکنے کے بعد 7 افراد کو کوچ سے اتار کر قتل کردی ہے۔۔جو کہ سرکاری سطح یا مقامی انتظامیہ کی طرف سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہیں۔۔

*واقع کے بعد رکھنی ہسپتال میں ایمرجنسی نافز جبکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل*

18/02/2025

بارکھان
رڑکن لیویز تھانے کے قریب مسلح افراد اور لیویز فورس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔۔لیویز ذرائع

18/02/2025

کوئٹہ ہزارگنجی میں موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران وزیراعلٰی کے سکواڈ میں شامل اے ٹی ایف اہلکار فائرنگ سے زخمی

18/02/2025

راڑہ شم میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہونے کی اطلاعات، اللہ خیر کریں،

 #خضدار اور  #وڈھ ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام، 36 گھنٹے بجلی کی بندش کا اعلان #کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعل...
18/02/2025

#خضدار اور #وڈھ ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام، 36 گھنٹے بجلی کی بندش کا اعلان

#کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق 132 کے وی خضدار-وڈھ ٹرانسمیشن لائن پر پول اور کنڈکٹر کی تنصیب کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 19 فروری کی صبح 7 بجے سے 20 فروری کی شام 7 بجے تک (36 گھنٹے) مذکورہ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث 132 کے وی وڈھ گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔متاثرہ علاقوں کی تفصیلاتمرمتی کام کے دوران 132 کے وی خضدار گرڈ اسٹیشن کے بعض فیڈرز بھی متاثر ہوں گے، جن میں درج ذیل علاقے شامل ہیں:33 کے وی فیڈرز: کرخ، وہیر، کھوری11 کے وی فیڈرز: پیر عمرون 1 اور 2، زیدی، کھوری، ایچ پی ٹیدیگر گرڈ اسٹیشنز پر بھی بجلی معطل رہے گیعلاوہ ازیں، مختلف گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کے لیے 20 فروری کو درج ذیل گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی بندش ہوگی:تمپ اور صحبت پور گرڈ اسٹیشن: صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تکچمن گرڈ اسٹیشن: دن 11 بجے سے 3 بجے تک نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن میں نصب 160 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں:20 فروری (بروز جمعرات)صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بس بار کی تنصیب کا کام ہوگااس دوران تقریبا 330 میگاواٹ اضافی برقی قلت پیدا ہوگیصوبے کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے اس قلت کو پورا کیا جائے گاکیسکو نے بجلی بندش پر صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

 #کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرادی گئی
18/02/2025

#کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرادی گئی

 #بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی اور ایشین چیمپئن   کو اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا ،،، شعیب زہری کہتے ہیں کہ خ...
18/02/2025

#بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی اور ایشین چیمپئن کو اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا ،،، شعیب زہری کہتے ہیں کہ خواہش ہے کہ مزید کامیابیاں حاصل کر کے سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں لہراوں??
#بلوچستان کے باکسر شعیب زہری کو پولیس کا اعزازی رینک دینے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،،، مہمان خصوصی آئی جی پولیس معظم جاء انصاری ، مشیر کھیل مینا مجید ، رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ، پولیس افسران اور دیگر تقریب میں موجود تھے،،، ڈبلیو بی سی اور ایشین چیمپئن شعیب خان زہری کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک دیا گیا،،، آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے شعیب زہری کو بیجز لگائے،،، اس موقع پر باکسر شعیب زہری کا کہنا تھا کہ اس عزت افزائی پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں،،،، باکسنگ میچز میں میں آج تک ناقابل شکست رہا ہوں،،،، میں اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،،،، خواہش ہے کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم لہراوں ،،، آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے خطاب میں کہا کہ ہمارے لیے یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ بلوچستان کے عظیم کھلاڑی کو پولیس کا حصہ بنایا ،،،، بلوچستان پولیس کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،،،، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ مختلف کھیلوں کے لیے پولیس کام کر رہی ہے،،،، آئی جی پولیس نے کہا کہ اس سے قبل میں نے کے پی پولیس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو بھی پولیس کا رینک لگایا گیا،،، بلوچستان میں بھی کھیلوں کے میدان میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے۔

یہ ایک بچہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میٹھا چوک سے لاپتہ ہے جس کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں معلومات ہوں مندرجہ ذیل موبائ...
18/02/2025

یہ ایک بچہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میٹھا چوک سے لاپتہ ہے جس کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں معلومات ہوں مندرجہ ذیل موبائل نمبر رابطہ کریں شکریہ
03335873554

18/02/2025

موسم بدلتے ہی نزلہ زکام کھانسی کی شدت میں اضافہ

18/02/2025

کوئٹہ عبدارحمن پرکانی کے قتل کے خلاف سوناخان کے مقام پر تاحال روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بندہے

18/02/2025

#کوئٹہ کا سیشن جج سبی اجتماع کیلئے روانہ راستے میں لوگوں کو دعوت تبلیغ کی طرف بولا رہے ہیں
18/2/2025

18/02/2025

کوئٹہ اور گرد نواح میں ہلکی بارش/ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ بلوچستان،19 اور 20 فروری کو تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملاکنڈ یونیورسٹی واقعہ
18/02/2025

ملاکنڈ یونیورسٹی واقعہ

 #کوئٹہ/بلوچستان بورڈ کے تحت ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونگے، ڈیٹ شیٹ جاری
18/02/2025

#کوئٹہ/بلوچستان بورڈ کے تحت ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونگے، ڈیٹ شیٹ جاری

Address

Block No 5, Satelite Town
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HamaraQuetta.Com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share