Baloch Muhafiz

Baloch Muhafiz Non_Official Just love & respect your Muhafiz The Pakistani Armed Forces (Afwaj-e-Pakistan).
(1)

21/05/2026

🚨 بلوچستان کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری 🌱🇵🇰
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس کا کسانوں کے لیے شاندار اقدام | گرین پاکستان انیشیٹو فیز 2 کے تحت چیک تقسیم ❤️

تربت، سامی اور پیدارک کے 29 کسانوں میں چیک تقسیم کیے گئے تاکہ زراعت کو فروغ، کسانوں کو معاشی سہارا اور بلوچستان کو مزید سرسبز بنایا جا سکے۔ 🌾✨

کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس نے کسانوں کے مسائل سنے اور زرعی ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کسانوں نے علاقے میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔ ❤️

🌿 سرسبز لہراتے کھیت، ترقی و خوشحالی کا نیا باب 🌿






21/05/2026

🚨 دور افتادہ علاقے بلنگور میں بڑی خوشخبری ❤️
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) دشت اسکاؤٹس کا فری میڈیکل کیمپ | غریب عوام کے لیے مفت علاج اور ادویات 🇵🇰

بلنگور میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) دشت اسکاؤٹس نے انسانیت کی خدمت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں ماہر ڈاکٹرز نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 69 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ ✨

دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے کا یہ اقدام عوامی خدمت اور بلوچستان کی ترقی کے عزم کا ثبوت ہے۔

21/05/2026

پنجگور میں 284 بیواؤں، یتیموں اور مسکینوں کے لیے بڑی خوشخبری ❤️
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پنجگور رائفلز کا انسانیت دوست اقدام ✨
مستحق خاندانوں میں نوبت لسٹ ٹوکنز کی تقسیم، روزگار اور ریلیف کی نئی امید 🇵🇰

21/05/2026

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مند ملیشیاء کے ونگ کمانڈر کی زیر صدارت نیو مند بارڈر ٹریڈ کمیٹی اور ڈپو مالکان کے ساتھ جرگہ

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مند ملیشیاء کے ونگ کمانڈر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں تحصیل نیو مند بارڈر ٹریڈکمیٹی اور ڈپو مالکان نے شرکت کی۔ جرگے میں نیو مند کراسنگ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر واضح کیا گیا بارڈر ٹریڈ کی آڑ میں دہشت گردی قبول نہیں۔ مزید کہا گیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی صورت میں نیو مندکراسنگ مستقل بند کی جا سکتی ہے،جب تک مقامی افراد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی نشاندہی میں تعاون نہیں کرتے۔

جرگے کے شرکاء نے اس دلخراش واقعے کو نیو مند کراسنگ کو غیر مستحکم کرکے بند کروانے کی ایک منظم سازش قرار دیا مزید انہوں نے نیومند کراسنگ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

20/05/2026

خاران میں ادب، شعور اور مثبت سوچ کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت ✨📚
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خاران رائفلز کے کمانڈنٹ سے “لب زنگی” ادبی تنظیم کے وفد کی ملاقات 🤝🇵🇰

نوجوان قلمکاروں اور ادبی شخصیات نے تعلیم، مطالعہ، مکالمے اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو شعور، امن اور قومی یکجہتی کی جانب راغب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ❤️

#خاران #ادب #تعلیم

20/05/2026

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)تفتان رائفلز کے کمانڈنٹ سے نوکنڈی اور تفتان کے مقامی معززین نے ملاقات

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)تفتان رائفلز کے کمانڈنٹ سے نوکنڈی اور تفتان کے مقامی معززین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مقامی عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔






20/05/2026

بلوچستان کی ترقی کا نیا باب: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کا آغاز

حکومت بلوچستان نے پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے “بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI)” کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت جنوبی بلوچستان کے پانچ اضلاع کیچ، خاران، واشک، چاغی اور پنجگُور میں 137 منصوبے شروع کیے گئے، جن میں سے 60 مکمل ہو چکے ہیں۔

ان منصوبوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور بنیادی انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اسکولوں و کالجز کی بہتری، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، واٹر سپلائی اسکیمیں، چھوٹے ڈیمز، سولر سسٹمز، اسٹریٹ لائٹس اور کھیلوں کے میدان شامل ہیں۔

یہ منصوبہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کی ایک اہم مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

20/05/2026

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خدمت و فلاح کی روشن مثال

فلاحی این جی اوز اور مخیر حضرات کے اشتراک سے “پرواز فاؤنڈیشن” کا قیام

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے فلاحی این جی اوز اور مخیر حضرات کے تعاون سے “پرواز فاؤنڈیشن” قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد جنوبی بلوچستان میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔

فاؤنڈیشن کے تحت تقریباً 200 اسکولوں کی بحالی، ویمن اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام، مستحق افراد میں گرم کپڑوں کی تقسیم اور “محنت کش نوجوان پروگرام” کے ذریعے نوجوانوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔

اسی طرح آر او پلانٹس، بنیادی مراکز صحت کی بحالی، “مدر اینڈ چائلڈ میلہ” اور معذور افراد میں وہیل چیئرز و واکنگ اسٹکس کی تقسیم جیسے فلاحی اقدامات بھی جاری ہیں۔





19/05/2026

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سامی تربت میں بچوں کے پارک کی مرمت، تزئین و آرائش کے بعد ونگ کمانڈر مکران اسکاؤٹس کا افتتاح

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سامی تربت میں بچوں کے پارک کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد ونگ کمانڈر مکران اسکاؤٹس نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ یہ پارک طویل عرصہ سے خستہ حالی کے باعث کھنڈر کی صورت اختیار کر چکا تھا، جس پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی فلاحی تنظیم پرواز فاؤنڈیشن نے بچوں کو صحت مند ماحول اور تفریح فراہم کرنے کے لیے پارک کو دوبارہ مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد فعال کیا، جبکہ بچوں کے لیے جھولے اور دیگر تفریحی سامان بھی فراہم کیا گیا۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) علاقے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود میں پیش پیش۔






19/05/2026

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام راھشون پبلک اسکول میں جدید سائنس لیباٹری کی اپگریڈیشن کے بعد کمانڈنٹ بلیدہ اسکاؤٹس کا افتتاح

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام راھشون پبلک اسکول میں سائنس لیبارٹری کی اپگریڈیشن کے بعد کمانڈنٹ بلیدہ اسکاؤٹس نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اسکول انتظامیہ کی درخواست پر لیبارٹری کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد جدید سائنسی آلات، تعلیمی مواد اور ضروری سامان فراہم کیا گیا تاکہ طلبہ کو بہتر عملی تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔ طلبہ نے فزکس، بائیولوجی اور کیمسٹری کے عملی مظاہرے بھی پیش کیے۔

کمانڈنٹ بلیدہ اسکاؤٹس نے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور نمایاں طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر مہوش نسیم کو تحصیل بلیدہ، ضلع کیچ میں میٹرک پارٹ ون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی انعام سے نوازا۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم اور سائنسی شعور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور ان کی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی، تاکہ نوجوان ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔





19/05/2026

گذشتہ روز نیو مند کراسنگ پوائنٹ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ قابل مذمت ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،اہل علاقہ کا بھرپور احتجاج

گذشتہ روز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے نیو مند کراسنگ پوائنٹ پر کی جانے والے فائرنگ ہر صورت قابل مذمت ہے۔ اس سلسلے میں مقامی سطح پر ایک جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین اور معززین نے واقعے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت یا معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

جرگے کے شرکاء نے کہا کہ حملے کے وقت سات سے آٹھ افراد موقع پر موجود تھے، تاہم ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے انتہائی احتیاط اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت آبادی کو محفوظ رکھتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ درحقیقت بلوچ عوام کی روزی روٹی اور بارڈر سے وابستہ کاروبار پر حملہ ہے، کیونکہ ایک جانب یہی عناصر بارڈر بندش کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب عوام کے معاشی مفادات کو نشانہ بناتے ہیں۔





Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Muhafiz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share