Inside Digital Pk

Inside Digital Pk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Inside Digital Pk, News & Media Website, Quetta.

*جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں لاہور تا ساہیوال  160 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 69 ...
16/08/2026

*جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں لاہور تا ساہیوال 160 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 69 سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔ ریس 4 گھنٹے 44 منٹ میں مکمل ہوئی۔*

کوئٹہ: ریس میں کراچی کے سائیکلسٹ الیاس نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بلوچستان کے منصور احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ملکی سطح پر بلوچستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس خواجہ، سیکرٹری جنرل منظم خان، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وقار علی، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ترین، چیئرمین سعید نور شاہ، سیکرٹری گل کاکڑ اور نظر محمد خلجی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملکی سطح پر سائیکلنگ ریس میں بلوچستان کی دوسری پوزیشن بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سائیکلسٹوں نے اپنی محنت اور شاندار کارکردگی سے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ ٹیم انچارج احمد اللہ، انٹرنیشنل سائیکلسٹ کفایت اللہ، منظور احمد، علی رضا اور پوری ٹیم خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکٹری جنرل وقار علی نے پنجاب اسٹیڈیم سے سائیکلسٹوں کو ریس کے لیے رخصت کیا، جبکہ ساہیوال میں کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ریس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامیاب کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ سائیکلنگ ٹیم کی کوئٹہ واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت مد...
16/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بروقت مدد اور جان بچانے میں کردار ادا کرنے والے نوجوان عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کردیا۔

16/08/2026

کویٹہ؛ خواتین پارلیمنٹیرین کا نوشکی میں قتل کیے گئے دو خواتین کے واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ وزیر تعلیم راحیلہ حمید دورانی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور عادیہ نواز کی پریس کانفرنس واقعے کی مذمت

16/08/2026

دہشت گردوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ا چکا ہے یہ بلوچ ہو کر بلوچ کو قتل کرتے ہیں یہ کون سی حق کی بات ہے ان کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے ا چکا ہے یہ فتنت الندوستان ہے مین مجید بلوچ

16/08/2026

دہشت گردوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ بلوچ قوم کے دشمن ہیں وہ نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے بلوچ قوم ترقی کرے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ

*کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں دھماکہ ٫دو افراد جاں بحق**کوئٹہ: ہنہ اوڑک کے علاقے میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے م...
16/08/2026

*کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں دھماکہ ٫دو افراد جاں بحق*

*کوئٹہ: ہنہ اوڑک کے علاقے میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔*

*ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔*

*دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی مزید تفصیلات کیا ہیں، اس حوالے سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔*

*مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق سامنے آنے کا انتظار ہے۔*

کوئٹہ:بلوچ خواتین کے قتل عام پر بی وائی سی کیوں خاموش ہے؟،مینا مجید کا سوالانسانی حقوق کی تنظیمیں جو خود کو انسانی حقوق ...
16/08/2026

کوئٹہ:بلوچ خواتین کے قتل عام پر بی وائی سی کیوں خاموش ہے؟،مینا مجید کا سوال
انسانی حقوق کی تنظیمیں جو خود کو انسانی حقوق کی علمبردار ٹھہراتی ہے اج میں اس کے واقعے پر کیوں خاموش ہے مینا مجید بلوچ

15/08/2026

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ٹراما سینٹر اور نجی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔اس موقع پر میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے گزشتہ روز دہشتگردوں کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

15/08/2026

زیارت میں موجود دہشت گردوں کے خلاف سیاسی جماعتیں اور درمیان کمیٹی نہیں چاہتی کہ ان کے خلاف اپریشن ہو کاروائی ہو انہوں نے جو ہمارے ساتھ معاہدہ کیا اس میں لکھا ہے کہ ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی یہ سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

Address

Quetta

Telephone

+923158057258

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inside Digital Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share