Awami News

Awami News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami News, Media/News Company, Quetta.

28/07/2024

24 گھنٹے کے دوران اسکول اور غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 60 سے زائد فلسطینی شہید

سانحہ 8 اگست 2016 نے بلوچستان کے دل پر وہ زخم چھوڑے جو کبھی بھر نہیں سکتے، 7 سال قبل جس بیدردی سے بلوچستان کو ایک پڑھی ل...
08/08/2023

سانحہ 8 اگست 2016 نے بلوچستان کے دل پر وہ زخم چھوڑے جو کبھی بھر نہیں سکتے، 7 سال قبل جس بیدردی سے بلوچستان کو ایک پڑھی لکھی مستقبل کی معمار نسل سے محروم کیا گیا اس کے زخم نسلوں تک تازہ رہیں گے، وکلاء برادری پر خود کش حملے 1935 کے زلزلے کے بعد نقصان کے حوالے سے دوسرا بڑا سانحہ ہے۔
اللہ تعالیٰ شھداء 8 اگست کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

حکمران اتحاد نے موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل میں صرف ایک روز باقی رہ جانے سے قبل نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق رائے ...
08/08/2023

حکمران اتحاد نے موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل میں صرف ایک روز باقی رہ جانے سے قبل نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق رائے پیدا کر لیا تاہم نامزد امیدوار کو کسی بھی تنازع سے بچانے کے لیے ان کی شناخت کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بھی 3 روز تک اس معاملے پر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت کر سکتے ہیں، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی آج یا کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے ملاقات متوقع ہے تاکہ نگران وزیراعظم کے لیے نام حتمی طور پر طے کیا جا سکے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نگران وزیراعظم کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہے، تاہم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سیاستدان، جن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، انہیں بھی نگران وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وزیر اعظم کا کوئی نام تجویز نہیں کیا، تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کو نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے 3 نام تجویز کیے ہیں۔

بھارت کی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا چاند مشن 'چندریان تھری' چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔بھارتی خلائی ایجنس...
06/08/2023

بھارت کی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا چاند مشن 'چندریان تھری' چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ چاند گاڑی 23 یا 24 اگست کو چاند کی سطح پر اُترنے کی کوشش کرے گی۔

اگر بھارت کی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر اتر جاتی ہے تو یہ چاند تک رسائی حاصل کرنا والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل روس، امریکہ اور چین کامیابی سے اپنے مشن چاند کی سطح پر اتار چکے ہیں۔

بھارت نے چار برس قبل 2019 میں ’چندریان ٹو ‘مشن چاند پر روانہ کیا تھا تاہم یہ مشن چاند کی سطح پر چندریان-ٹو کی لینڈنگ کے دروان تباہی کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔اس بار دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ مشن کی ناکامی کی وجہ سے چندریان-تھری مشن میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں ، ا...
01/08/2023

آرمی چیف نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں ، اگر ہمارا یہ مشترکہ عزم رہا تو پھر آسمان کی بلندیاں ہماری حد اور اس کی وسعتیں ہماری منتظر ہیں۔

آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا:

؎تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے
خُودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے
عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں
تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہے

ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟؟کیا مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہ...
01/08/2023

ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟؟
کیا مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں یا صرف مجھ سے ٹیکس وصول کریں گے اور میری جان ومال کی حفاظت نہیں کریں گے ؟؟
مجھے شکایت ہے مجھے کرب ہے میں نے ریاست کو بچانے کے لئے قربانیاں دی ہیں میں نے اس ریاست کے بقاء اور استحکام کے لئے جد وجہد کی ہے، میں ریاست کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں لیکن اکیلے ایک جماعت کیا کرسکتی ہے۔
پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے جو ریاست کی حفاظت کے ذمہ دار اور مسؤول ہیں اسی کے لئے وہ تنخواہیں لے رہے ہیں وہ کہاں ہیں آج ؟
کب وہ ہمارے شکوں کا ازالہ کریں گے کب وہ ہمارے زخموں کا مرہم بنیں گے کب وہ ہمارے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے
موجودہ صورتحال کے پیش نظر جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس طلب کرلیا ہے،لیکن اس سے پہلے قبائلی زعماء کا جرگہ بلانے کی تجویز آئی ہے،
زعماء اور پختون قیادت بیٹھے اور اس خطے کے بارے میں سوچیں

01/08/2023


ایسی کربناک صورتحال میں سب سے کڑا امتحان قیادت کا ہوتا ہے:
👈ایک طرف ناقابل تلافی نقصان کے باعث انکے دل خون کے آنسو رورہے ہوتے ہیں

👈دوسری طرف جذبات اور قہر و غضب سے لبریز کارکنوں کے غصے کو بھی کنٹرول کرنا ہوتا ہے

👈تیسری طرف گراؤنڈ ریالٹی اور اس سانحے کے پیچھے کھیلے جانے والے تماشوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے باعث وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کوئی بھی جذباتی سٹیٹمنٹ یا اقدام مکار دشمن کی لگائی گئی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف بھی ہوسکتا ہے

👈اور چوتھی طرف کارکن غصے اور انتقامی جذبات کی اس انتہا پر ہوتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی صبر و تحمل والی بات یا پالیسی کو سرے سے سننے کے روادار ہی نہیں ہوتے۔

ایسی گھمبیر صورتحال میں تمام معاملات کو ہینڈل کرنا قیادت کا بہت بڑا اور کھٹن امتحان ہوتا ہے۔

رب کریم ہماری قیادت کو اس آزمائش میں سرخرو فرمائے

آمین ثم آمین

ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منتخب صدر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بغاوت  نائجر کے عوام اور پورے خطے ...
29/07/2023

ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منتخب صدر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بغاوت نائجر کے عوام اور پورے خطے کے لیے مکمل طور پر ناجائز اور انتہائی خطرناک ہے۔

بغاوت کرنے والے جنرل عبدالرحمانے نے کہا کہ صدر محمد بزوم نے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی تھی کہ سب ٹھیک ہو رہا ہے جبکہ تلخ حقیقت یہ ہیکہ ذلت اور مایوسی کا ڈھیر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ان منصوبوں پر چار برس میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہرچیز بند کردی گئی تھی، ہر چیز ...
28/07/2023

شہباز شریف نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ان منصوبوں پر چار برس میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہرچیز بند کردی گئی تھی، ہر چیز کو ختم کیا گیا تھا، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا مںصوبہ، انڈسٹریل زون سمیت دیگر پر کام ختم ہو چکا تھا اور میں دکھی دل سے اسلام آباد واپس روانہ ہوا تھا لیکن پھر دوسری بار اسی مہینے میں یہاں واپس آیا اور فیصلہ کیا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، چین، دبئی، سعودی عرب نے ہماری بہت مدد کی ہے اور جنہوں نے بغیر مفاد کے ہماری مدد کی ہے ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، ہمیں اس کو آگے لانا ہے، بلوچستان کی آبادی کا تناسب 6 فیصد ہے لیکن ہم نے اس کے لیے 14 فیصد لیپ ٹاپ رکھے تاکہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے, اگلے بجٹ میں صوبے کیلئے لیپ ٹاپ کا حصہ 14 کے بجائے 18 فیصد ہوگا۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری بہت مدد کی ہے، اس کی سیکیورٹی آپ کو اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کا دوست ہے جو ہمارے ساتھ کوئی سیاست نہیں کرتا نہ ہی کوئی شرط رکھتا ہے۔

28/07/2023

At just 11 months old, Elias Robinson-Rodriquez underwent a type of heart transplant so rare it had previously been performed on only six children globally.

28/07/2023

2018 میں اسلام قبول کرنے سے قبل بولڈ انداز اور متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی گلوکارہ شنیڈ او کونر کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد مکمل اسلامی لباس اور حجاب میں نظر آئیں۔

Address

Quetta
QUETTA

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share