
20/09/2023
Team Daryaft is proud to reveal the complete poem written by their creative team for Ansha and Shaheen Afridi’s wedding!
قرا ۃ عینی* جان پدر! تیرے نام نے
پورا کیا ہے مجھ کو ترے احترام نے
آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے
رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے
ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر
امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنے
دریافت ہو رہا ہے محبت کا اک جہاں
اچھے دنوں کا گیت سنایا ہے شام نے
میری آنکھوں کی ٹھنڈک*
Written by:
Team Daryaft