03/09/2025
کوئٹہ: بی ایس او پجار حقیقی کے مرکزی ترجمان کی بی این پی مینگل کے جلسے پر خود کش دھماکے کی مذمت
کوئٹہ ۔ بی ایس او پجار حقیقی کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے جلسے پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات کا مقصد بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ پرامن سیاسی کارکنوں، لیڈران اور شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز اور بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
مرکزی ترجمان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے سزا دی جائے اور پرامن سیاسی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔