28/08/2026
🚨 محبت شاخ میں افسوسناک واقعہ
محبت شاخ، گوٹھ جانی خان مری میں مری برادری کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں مزید اور بہتر علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات اور واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے آنا باقی ہیں۔
ذرائع کے مطابق
✍️ رپورٹ: صحافی نصیب اللہ مری بلوچ