17/07/2022
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے گھاگ ایم پی اے حضرت مولوی نور اللہ صاحب, اور اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاءاللہ دورانی صاحب و دیگر نے بارشوں و سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کے نقصانات کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کے لیے مرغہ فقیرزی(وچہ کندہ , جنگل , بابوچنہ اور سلک)
کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حضرت مولوی نور اللہ صاحب نے متاثرین سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ حالیہ بارشوں سے آپ لوگوں کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے نقصانات کے ساتھ ساتھ نہ صرف گھرانے مہندم ہوئے ہیں بلکہ زرعی اور مال مویشیوں کے نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ حضرت مولوی نور اللہ صاحب نے متاثرہ خاندانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی مدد اور خدمات کرنا ہم فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان ودیگر منسٹرز سے رابطے کیے جس کی بنیاد پر حکومت بلوچستان نے ضلع قلعہ سیف اللہ کو آفت زدہ ڈیکلیئر کر دیا گیا۔ مجھ سمیت ضلع قلعہ سیف اللہ کے تمام غیور عوام وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے ضلع قلعہ سیف اللہ کو آفت زدہ اظلاع کے لسٹ میں دوبارہ شامل کر دیا گیا۔ یعنی اب ضلع قلعہ سیف اللہ کو امداد کی صورت میں تمام متاثرین کے جتنے بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کا مداوا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے بالاتر ان بارشوں و سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ تکلیف کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہم سب بحثیت زمہ دار قوم ان کے ساتھ ہیں۔ اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلیے تیار ہیں۔ حضرت مولوی نور اللہ صاحب کی انتھک محنت , کوششوں اور اظہار ہمدردی پر مرغہ فقیرزی( وچہ کندہ , جنگل , بابوچنہ اور سلک) کے عوام اور زمینداروں اور کسانوں نے حضرت مولانا حضرت مولوی نور اللہ صاحب کا دل کی گہرائیوں شکریہ ادا کیا۔
منجانب : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی۔