Quetta Viral

Quetta Viral QuettaViral
(1)

27/08/2026

سریاب کسٹم میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد تجاوزات ختم

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں و عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے عملے نے سریاب کسٹم کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسپیشل مجسٹریٹ سریاب اور اینٹی انکروچمنٹ انچارج علی نواز رئیسانی کی نگرانی میں کی گئی۔

کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور متعلقہ افراد کو آئندہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کے مطابق شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی گزرگاہوں کی بحالی اور شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

27/08/2026

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بلڈنگ اور نقشہ مالکان کو نوٹس

کوئٹہ میں رہائشی و کمرشل نقشے مالک خود جمع کرائے گا

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے تمام متعلقہ شہریوں، مکان مالکان، پلاٹ مالکان اور کمرشل و رہائشی تعمیرات کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ میٹروپولیٹن آفس میں رہائشی یا کمرشل نقشہ جات جمع کروانے کے لیے متعلقہ جائیداد کا مالک خود حاضر ہو کر نقشہ اور ضروری دستاویزات جمع کروائے گا۔

کسی بھی نقشہ، بلڈنگ پلان یا متعلقہ دستاویزات کو کسی تیسرے شخص، غیر متعلقہ فرد یا نمائندے کے ذریعے جمع کروانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نقشہ جمع کرواتے وقت متعلقہ مالک کی شناختی دستاویز (CNIC) اور ملکیت سے متعلق ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ درخواست گزار واقعی متعلقہ جائیداد کا مالک ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ چاہے معاملہ رہائشی مکان کی تعمیر کا ہو، کمرشل پلازے کا ہو یا کسی دیگر تعمیراتی منصوبے کا، متعلقہ مالک کی براہِ راست موجودگی اور تصدیق کے بغیر نقشہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ نقشہ جات جمع کرواتے وقت مقررہ طریقہ کار پر عملدرآمد کریں۔ غیر متعلقہ شخص کے ذریعے جمع کروائے گئے نقشے واپس کر دیے جائیں گے اور صرف تصدیق شدہ مالکان کے نقشے ہی قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کے لیے آگے بھجوائے جائیں گے۔

یہ اقدام شفافیت، شہری سہولیات کی بہتری، غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور میونسپل قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

بذریعہ:
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ

کوئٹہ منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 پمپس سیل، 30 افراد گرفتارڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹن...
27/08/2026

کوئٹہ منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 35 پمپس سیل، 30 افراد گرفتار

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے سب ڈویژن سٹی میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 35 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس سیل جبکہ 30 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

*بریال خان کی بازیابی پر بخت محمد کاکڑ کا وزیراعلیٰ بلوچستان اور پولیس کو خراجِ تحسین* کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد ک...
27/08/2026

*بریال خان کی بازیابی پر بخت محمد کاکڑ کا وزیراعلیٰ بلوچستان اور پولیس کو خراجِ تحسین*

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ژوب سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے بریال خان کی بحفاظت بازیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور SSP آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مغوی بریال خان کی بحفاظت بازیابی پولیس کی مؤثر کارروائی اور بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جس عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔

*صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اغواء سمیت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔*

انہوں نے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بریال خان کی بازیابی سے مغوی کے اہلخانہ کو بڑی ریلیف ملی ہے۔

بخت محمد کاکڑ نے امید ظاہر کی کہ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق تفتیش کرکے واقعے کے تمام محرکات سامنے لائے جائیں گے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

*انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے حکومت اور پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔*

27/08/2026

*کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائی، 4 افراد گرفتار، جیل منتقل*

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر میونسپل مجسٹریٹ عمران زیب کاسی کی نگرانی میں عبدالستار روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں،فٹ پاتھوں اور سرکاری حدود پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے والے ہوٹلز اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا گیا، جبکہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور تجاوزات کے خلاف ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران تجاوزات قائم کرنے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر 4 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا

میونسپل کارپوریشن حکام نے واضح کیا کہ کوئٹہ شہر میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور مسلسل جاری رہیں گی۔

27/08/2026

میرا ماں کا چادر مت اتارو ،ایف آئی آر میرے لیے گولڈ میڈل ہے،مولانا ہدایت الرحمن

27/08/2026

بلوچستان سسک رہا ہے اور جھل رہا ہے

مولانا ہدایت الرحمن کی پریس کانفرنس

کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیںکوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احم...
27/08/2026

کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے میٹروپولیٹن آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور بیوٹیفیکیشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات افسران اپنے اپنے علاقوں کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور مجموعی بہتری کے لیے ذاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ ہر افسر اپنے متعلقہ علاقے میں بیوٹیفیکیشن کے اقدامات کی نگرانی اور بروقت تکمیل کا ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے داخلی و اہم مقامات، سڑکوں، چوراہوں، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفیکیشن کے کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اپنے اپنے علاقوں میں جاری اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

27/08/2026

نابینا شخص کی لوگوں سے اپیل

6 بچوں کی کفالت کرتا ہو،ذکات یا خیرات میں مدد کریں

کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر فائرنگ، افغانستان کے سابق حکومتی نمائندے قتلکوئٹہ کچلاک بائی پاس پر ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم مس...
27/08/2026

کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر فائرنگ، افغانستان کے سابق حکومتی نمائندے قتل

کوئٹہ کچلاک بائی پاس پر ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغانستان کے سابق حکومتی نمائندے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Address

Quetta
83700

Telephone

+923192675216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Viral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share