ABN News Balochistan

ABN News Balochistan بلوچستان کی مظلوم قوموں کی آواز

26/12/2023

بسیمہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خواتین سمیت 4 افراد زخمی

بسیمہ میں بجلی کا بحران  مشنری سے منسلک ہر شے مہنگا شہری رل گئےبسیمہ میں چکی والے فی بوری گندم سے 1200 سے 1400 سو وصول ک...
07/11/2023

بسیمہ میں بجلی کا بحران مشنری سے منسلک ہر شے مہنگا شہری رل گئے

بسیمہ میں چکی والے فی بوری گندم سے 1200 سے 1400 سو وصول کر رہے ہیں

بسیمہ میں گزشتہ دو مہینوں سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے 24 گھنٹے میں بسیمہ سب ڈویژن کو صرف 20 گھنٹے بجلی فراہمی کے باعث زمینداری کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بجلی سے منسلک تمام کاروبار ٹھپ ہو رہے گئے ہیں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے نام پر چکی مالکان کا بھی چاندی ہوگئی فی بوری آٹا پیسنے کے 1200 سو سے 1400 سو روپے وصول کر رہے ہیں وہ بھی بجلی موٹر والوں کی طرح جرنیٹر والے آٹا صحیح نہیں پیس رہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے نوٹس لیں

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کی جانب سے گوادر آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز، ریلی کے پہلے دن اسٹریٹ با...
17/10/2023

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کی جانب سے گوادر آف روڈ ریلی کا باقاعدہ آغاز، ریلی کے پہلے دن اسٹریٹ بائیکرز کا رجسٹریشن مکمل کرلیا گیا۔

80 بائیکرز رجسٹرڈ ہویے ہیں جنکا تعلق گوادر سے ہے۔

پہلے مرحلے میں اسٹریٹ بائیکرز کا ریس ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں ٹریل بائیکس کا ریس ہوگا جس میں 3 انٹرنیشنل بائیکرز بھی شامل ہیں۔

تیسرے اور آخری مراحل میں موٹر ریس ہوگا جس میں انٹرنیشنل ریسرز سمیت خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔

پہلی بار گوادر آف روڈ ریلی میں بائیکس کے دو الگ الگ کیٹگریز شامل کیئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے تمام تر نتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

گوادر آف روڑ ریلی کے شاندار انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز کا اہم کردار ہے۔

نیشنل و انٹرنیشنل بائیکرز اور موٹرز ریسر گوادر پہنچ گئے ہیں۔ دن بھر ٹریک پر ریہرسل کرنے والے گاڑیوں کا لگاتار رش رہا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زوہیب محسن تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس نے سیکیورٹی اداروں کی تعاون سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ گوادر ایک پُرامن شہر اور سیر و سیاحت کیلئے محفوظ مقام ہے۔ گوادر امن و محبت کا شہر ہے اور یہاں کا ہر شہری آنے والوں مہمانوں کے خود محافظ ہیں۔ گوادر آف روڈ ریلی کے موقع پر ہزاروں سیاحوں نے گوادر کا رخ کرلیا ہے۔ جو کہ ایک مثبت پیغام کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا سبب ہوگا۔ ڈی پی او زوہیب محسن

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد کمکوئٹہ:بلوچستان کی نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی بالائ...
17/10/2023

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد کم

کوئٹہ:بلوچستان کی نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی بالائی حد 43 سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

نگراں وزیر اعلی ٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں نگراں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

کابینہ نے سیلز ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لیے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس میں نظر ثانی سے متعلق پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹ پر کابینہ نے ٹیکس کی وصولی کو رائج الوقت شرح سے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ نگراں کابینہ نے ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔

علاوہ ازیں کابینہ نے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی بالائی حد 43 سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، ریاست ایک ہی شخص کو تحفظ دینا چاہتی ہے، بی این پیکوئٹہ (این این آئی) بلو چست...
17/10/2023

ایپکس کمیٹی اجلاس میں یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، ریاست ایک ہی شخص کو تحفظ دینا چاہتی ہے، بی این پی

کوئٹہ (این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وڈھ کے حالات خراب کر کے سردار اختر جان مینگل کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ، بی این پی کو بلوچستان کے ساحل و سائل پرآواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے، 2008 سے 2014 تک بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا،سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں 22 اکتوبر کو وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کیا جائے گاجس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ یہ بات بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں سابق اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی ، اختر حسین لانگو، شکیلہ نوید دھوار، مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، میر عبد الرﺅف مینگل، ساجد ترین نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وڈھ کے حالات جا ن بوجھ کر خراب کر نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، بی این پی کے قائد سر دار اختر جان مینگل اور بلو چستان نیشنل پارٹی کو وڈھ کے حالات میں انگیج کر کے آنے والے انتخابات میں چند عناصر اپنے مذموم مقاصد حال کر نا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں بلو چستان کے عوامی کی بہترین نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں سیا سی ورکروں ،کارکنوں کو بے دردری سے شہید کیا گیا بلو چستان نیشنل پارٹی کے 100سے زائد ورکر ز شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وڈھ کے حالات چندماہ میں زیاد ہ خراب ہوئے ہیں لیکن حکومت عوام کو تحفظ دینے میںمکمل طورپر ناکام نظر آتی ہے جس کی وجہ سے آج وڈھ کے عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے ،ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں یکطرفہ فیصلہ کیا گیا ہے ، بی این پی بلو چستان کے عوام کو کسی بھی صورت تن وتنہا نہیں چھوڑے گی ہر سطح پر عوام کے حقوق کی خاطر آواز بلند کر تے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2روز قبل وڈھ میں مورچے ختم کر دئے گئے ہیں لیکن مخالفین کے مورچے تاحال اپنی جگہ پر موجود ہیں ،ریاست ایک ہی شخص کو تحفظ دینا چاہتی ہے جس سے وڈھ کے حالات میں بہتری نہیں آسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی این پی کے قائد سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں 22اکتوبر کو وڈھ سے لانگ مارچ نکالا جائے گا جو شام 4بجے ہاکی چو ک کوئٹہ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے لانگ مارچ میں خضدار ، سوراب، پنجگور، تربت، نو شکی، خاران، نصیر آباد، جعفر آباد ، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بی این پی کے کارکن شرکت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے نگراں حکومت سے متعلق تحفظ درست ثابت ہو گئے ہیں ، نگراں حکومت کو لانے والے بی این پی کو انتخابات سے دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم ہر صورت سیا سی میدان میں اتریں گے ۔

جاپان کا غزہ کے شہریوں کیلئے ایک کروڑ ڈالرز امداد کا اعلانٹوکیو(صباح نیوز) جاپان نے غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالرز ا...
17/10/2023

جاپان کا غزہ کے شہریوں کیلئے ایک کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان

ٹوکیو(صباح نیوز) جاپان نے غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ جاپان کی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے شہریوں کی مدد کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد فراہم کریں گے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تشویش کے ساتھ غزہ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے یہ کہا کہ جاپان کو امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس تنازعے کے تمام فریق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ یوکو کامیکاوا نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لیے حتمی تیاری بھی کر رہی ہیں

بی این پی رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشنکوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک...
17/10/2023

بی این پی رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہےکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں شکیلہ نوید دہوار اور غلام نبی مری کیخلاف بے بنیاد ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ نگران صوبائی حکومت کو غیر جمہوری فیصلوں کا اختیار نہیں ہے نگران صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پر امن جلسہ و جلوس پر پابندی ناقابل قبول ہے بلوچستان میں سیاسی عمل کو روکنے کے لیے ایک بار پھر منعظم طریقے سے سازش کی جارہی ہے۔ بلوچستان میں 75 سالوں سے سیاسی عمل اور جدوجہد کو مختلف طریقوں سے روکنے کی ناکام شازشش کی جا رہی ہے۔ سیاسی عمل کو روکنے فائدہ ان قوتوں کو ہوگا جو بلوچستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ سیاسی عمل کو روکنے کے نتائج مثبت نہیں ہوتے ہیں بلکہ منفی ہوتے ہیں سیاسی قیادت کے خلاف اس طرح کے بے بنیاد آیف آئی آر کا اندراج ایک اچھا عمل نہیں ہے۔ اس طرح کے عمل سے مزید نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔ بلوچستان میں پہلے سے بہت ساری نفرتیں جنم لے چکی ہیں۔ ایف آئی آر یا دیگر رکاوٹوں سے سیاسی عمل کو نہیں روکا جا سکتا، بی این پی مینگل کی خواتین کارکنوں پر ایف آئی آر کا اندراج بلوچستان کے بلوچ پشتون روایات کے برعکس ہے، حکمران فوری طور پر وڈھ سمیت بلوچستان کے مسائل کا پر امن سیاسی حل تلاش کرے، وڈھ کا مسئلہ سیاسی ہے نہکہ قبائلی ہے، بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کرے۔منجانب کوئیٹہ بار ایسوسی ایشن

جیکب آباد،کوچ اور ٹرک سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدجیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطل...
17/10/2023

جیکب آباد،کوچ اور ٹرک سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شکارپور جانے والے ٹرک اور مسافر کوچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جیکب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایرانی ڈیزل سے بھری کوچ اور ٹرک شکارپور جارہے تھے، اور صدرپولیس نے ملی بھگت سے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ انٹیلیجنس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، اور دونوں گاڑیوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا

آئندہ چند گھنٹوں میں فلسطینیوں پر حملے نہ رکے تو پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے، ایران کی اسرائیل کو دھمکیتہران(صباح نیوز)...
17/10/2023

آئندہ چند گھنٹوں میں فلسطینیوں پر حملے نہ رکے تو پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے، ایران کی اسرائیل کو دھمکی

تہران(صباح نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئندہ چند گھنٹوں میں اگر فلسطینیوں پر حملے نہ رکے تو پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اگر غزہ میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم بند نہ ہوئے تو مزاحمتی فورس اگلے چند گھنٹوں میں پیشگی کارروائی کر سکتی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے اس لیے مزاحمتی محاذ کا حملہ ممکن ہے اور جنگ پھیلی تو اسرائیل کا جغرافیہ بدل جائے گا، ایران کا خود جنگ میں شریک ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔مزاحمتی محاذ یا فورس خطے میں فورسز کا ایک اتحاد ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہے جو لبنان کا طاقتور گروہ ہے اور اسے ایران کی حمایت حاصل ہے۔ مزاحمتی محاذ میں وہ گروہ بھی شامل ہیں جن کی ایران، شام میں حمایت کرتا ہے اور شام کی سرحد بھی اسرائیل سے ملتی ہے۔گذشتہ ہفتے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنان اسرائیل سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے خدشہ پیدا ہوا کہ یہ حالیہ کشیدگی کا ایک اور محاذ بن سکتا ہے۔حالیہ دنوں میں ایران نے متعدد بار اسرائیل اور حماس جنگ کے بڑھنے کے خطرے کی بات کی ہے۔ لیکن ایرانی وزیر خارجہ کا تازہ بیان اس حوالے سے ابھی تک کی سب سے سخت دھمکی ہے کہ یہ لڑائی پھیل سکتی ہے اور ایک علاقائی تنازع بن سکتی ہے۔حزب اللہ کے پاس ہتھیاروں کا ایک وسیع ذخیرہ ہے، جس میں اسرائیلی علاقے میں اندر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل اور دسیوں ہزار تربیت یافتہ جنگجو ہیں۔مغربی ممالک نے تہران کو صورتحال کو مزید خراب کرنے سے خبردار کیا ہے اور اب تک سرحد پار سے تشدد پر قابو پایا جا چکا ہے

کوئٹہ میں غیر قانونی سامان کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئیکوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز، آئی بی اور ...
17/10/2023

کوئٹہ میں غیر قانونی سامان کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز، آئی بی اور پولیس کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر انسداد اسمگلنگ کی مشترکہ کاروائیکاروائی میں اسمگل شدہ آشیاء کی بڑی تعداد تحویل میں لے لی گئی جس میں سگریٹس، کپڑا، دودھ، تمباکو اور دیگر آشیاء شامل تھیں۔ تمام اسمگل شدہ آشیاء کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ انسداد اسمگلنگ کی کاروائیوں سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ایف سی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ کا

Address

Alone City
Quetta Cantonment
BASIMATIMES

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABN News Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share