08/08/2026
اہم اطلاع
سریاب شاہوانی لنک روڈ پر منچلوں کی ون وہیلنگ اور ہُلّڑ بازی، مقامی پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی اس بے حسی اور خاموشی کی وجہ سے ان منچلوں اور ون وہیلرز کے حوصلے مزید بلند ہو چکے ہیں اور وہ بلا خوف و خطر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس انتظامیہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
کوئٹہ کے مصروف ترین سریاب شاہوانی لنک روڈ پر کچھ من چلے اور لاپرواہ نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر خطرناک ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کو معمول بنا لیا ہے۔ اس لاپرواہی کی وجہ سے علاقے کے رہائشی، تاجر اور سڑک سے گزرنے والے عام شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
اہلیانِ شاہوانی لنک روڈ نے اعلیٰ حکام اور پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ:
ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی: ون وہیلنگ اور ہُلّڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بھاری جرمانے، ان کی موٹر سائیکلیں ضبط کرنے اور قانونی مقدمات درج کرنے کے واضح احکامات جاری کیے جائیں۔
مستقل پولیس گشت: شاہوانی لنک روڈ پر پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی مستقل نفی (Patrolling) تعینات کی جائے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔