21/09/2025
محکمہ خوراک افسران/ 31 کروڑ سے زائد کی کرپشن
کوئٹہ: اینٹی کرپشن بلوچستان کی محکمہ خوراک بلوچستان کے خلاف بڑی کاروائی
کوئٹہ: پی آر سی سریاب میں گندم کے بڑے پیمانے پر غبن کو بے نقاب کر دیا،
کوئٹہ: محکمہ خوراک کے افسران نے گندم کی مد میں 31 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی ہے، اعلامیہ
کوئٹہ: کاروائی کے دوران محکمہ خوراک کے سابق افسران گرفتار، اعلامیہ
کوئٹہ: گرفتار افسران میں سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ذاکر کاکڑ اور سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عبد الحفیظ شامل، اعلامیہ
کوئٹہ: ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اعلامیہ
کوئٹہ: ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے، اعلامیہ
کوئٹہ: ملزمان سے تفتیش جاری، مزید انکشافات متوقع ہیں، اعلامیہ