31/12/2023
کوئٹہ کے مختلف حلقہ جات سے نامزید امیدواروں میں کاغذات مسترد ہونے پر تشویش پھیل گئی امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے علاقوں کی عوام کی خاطر انکے مسائل کے حل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور نہ جانے کیوں انکے کاغذات پر بلا وجہ اعتراضات لگا کر ان کے لے مایوسی بڑھا دی اس حوالے سے مختلف امیدواروں باری بڑیچ اسلم رند اور دیگر کاکہنا تھا کہ آراوز نے ان کے کاغزات مسترد تو کر دیئے مگر یہ ایک ناروا سلوک ہے جسکی وہ بھر پور مذمت کرتے ہیں بلا وجہ چھوٹے موٹے اعتراضات لگا کر انہیں اس مہم سے باہر کیا جارہا ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ یہ غریب عوام کے ساتھ آراوز کی جانب سے کیا جانے والا ایک ناروا سلوک ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ آراوز اپنی من مانی کرتے ہوئے انہیں ان انتخابات سے دو رکھ رہے ہیں مگر ہم حوصلے ہارنے والے نہیں ہم اپنے اپنے حلقوں کے عوام کی خدمت کو اسی طرح سے جاری رکھنے کے لئے آئین میں جو ہمیں حق حاصل ہے اس کے تحت اعتراضات کو دور کر کے اپنے حلقوں کی عوام کی خدمت میں نکلیں گے مگر یہ صاف ظاہر ہے کہ اعتراضات لگانے والا معاملہ صرف اور صرف بھونڈز مذاق ہے جن پر اعتراضات لگائے جانے تھے ان کو تو کلیئر کر دیا گیا اور جو عوامی نمائندے تھے ان کے کاغذات پر اعتراضات لگا دیئے گئے جو کہ صرف اور صرف پسند اور نہ پسند کی بنا پر کیا گیا