10/08/2025
بلوچ دشمن تنظیم بی ایل اے کے انتہائی اہم اور خطرناک کمانڈر عبدالجبار عرف کرنٹ کو پاک فوج نے ایک خفیہ اور کامیاب آپریشن کے دوران واصلِ جہنم کر دیا، عسکری ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے، تخریبی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کرتا تھا، اس کی قیادت میں بی ایل اے کے نیٹ ورک نے نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ ترقیاتی منصوبوں اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا، تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے اس نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے اور عوام نے اس کامیابی کو بلوچستان میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔