Muhammad ADnan kurd.

Muhammad ADnan kurd. ضد ی،جُنو ن اور جذ باتوں سے بھرا ہو ں ، میں بہت اچھا ، اور اچھا خاصہ بُرا ہو ں!

Nostalgia 💫 ,Sept ,2023
10/07/2025

Nostalgia 💫 ,Sept ,2023

09/07/2025

تین فطری قوانین – کڑوے ضرور ہیں، مگر سچ ہیں…

پہلا قانون فطرت:
جیسے کھیت میں اگر بیج نہ بویا جائے تو خود بخود گھاس اُگ آتی ہے،
ویسے ہی اگر دماغ کو اچھی سوچ، علم، اور مثبت خیالات سے نہ بھرا جائے
تو منفی سوچ، وسوسے اور بےکار خیالات اُس میں جگہ بنا لیتے ہیں۔
یاد رکھیں! خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔

🤝 #دوسرا قانون فطرت:
انسان وہی بانٹتا ہے جو اُس کے اندر ہوتا ہے:
خوش انسان خوشیاں بانٹتا ہے،
غمگین انسان غم بانٹتا ہے،
عالم علم بانٹتا ہے،
دیندار انسان دین بانٹتا ہے،
اور ڈرا ہوا انسان صرف خوف پھیلاتا ہے۔
اس لیے خود کو بہتر بنائیں تاکہ آپ کے ذریعے دنیا بھی بہتر ہو۔

🍽 #تیسرا قانون فطرت:
جو کچھ بھی زندگی میں حاصل ہو، اُس کو “ہضم کرنا” سیکھیں!
کیونکہ جو چیز ہضم نہ ہو، وہ زہر بن جاتی ہے:
مال ہضم نہ ہو تو ریاکاری،
تعریف ہضم نہ ہو تو غرور،
تنقید ہضم نہ ہو تو دشمنی،
غم ہضم نہ ہو تو مایوسی،
اور طاقت ہضم نہ ہو تو تباہی کا باعث بنتی ہے۔

🌟 زندگی کو سادہ، بامقصد، اور بااخلاق بنائیں۔
لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، اپنے لیے نہیں تو دوسروں کے لیے جئیں…
کیونکہ یہی فطرت کا اصل پیغام ہے۔

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ جب کوئی نوجوان بائیک سے گرتا ہے تو لوگ کہتے ہیں اس کے اندر کیڑا تھا اس لیے گرا ہےلیکن اب سائنس بھ...
09/07/2025

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ جب کوئی نوجوان بائیک سے گرتا ہے تو لوگ کہتے ہیں اس کے اندر کیڑا تھا اس لیے گرا ہے

لیکن اب سائنس بھی کہتی ہے کہ کچھ لوگوں کے اندر واقعی ایک کیڑا ہوتا ہے جس کا نام ہے Toxoplasma gondii ہے یہ کیڑا گندا پانی آدھا پکا گوشت یا بلی کے بالوں سے انسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے اور خاص طور پر دماغ پر اثر کرتا ہے۔

ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کیڑا انسان کے اندر خطرہ مول لینے کی عادت (Risk-taking behavior) بڑھا دیتا ہے۔
یعنی وہ بندہ جان بوجھ کر خطرناک حرکتیں کرتا ہے جیسے تیز بائیک چلانا ون ویلنگ یا پاگلوں جیسے فیصلے۔

آپ یہ بات گوگل یا چیٹ جی پی ٹی سے بھی چیک کر سکتے ہیں۔

تو اب جب بھی کوئی کہے اس کے اندر کیڑا تھا
تو بس اتنا کہہ دینا ہاں بھائی Toxoplasma gondii تھا۔

09/07/2025

میرا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ آپ کی کمائی میں آپ کا حِصہ وہی ہے جو آپ نے کھا پی لِیا ، پہن لِیا ، استعمال کر لِیا ۔ باقی سب اعداد و شمار کا دھندا ہے ۔ آپ کے مرنے کے بعد آپ کتنا پیسہ پیچھے چھوڑ گئے یہ ایک بے معنی بات ہے ۔ ہمارے لوگ برسوں اچھے پیسے کمانے کے باوجود اچھا جوتا ، اچھے لباس ، اچھی خوشبو ، اچھی گھڑی ، عینک اور اچھی سواری باوجود شوق رکھنے اور باوجود استطاعت کے نہیں لیتے ، خریدتے نہیں ، پہنتے نہیں ۔
کیوں ؟
او جی بچوں کے لیے جوڑ رہے ہیں ۔ اچھی بات ہے جی ؛ جوڑیں یار ضرور جوڑیں لیکن آپ کی زِندگی بھی ایک ہی باری کی ہے ۔ اپنے لیے بہترین سے بہترین شے جو آپ افورڈ کر سکتے ہوں وُہ استعمال کریں ۔ یہ نہ سوچیں کہ کل ایسا کروں گا ۔ دُنیا کے چند ممالک اگر سیر و سیاحت کر سکتے ہیں تو کریں کیا معلوم کل ہو نہ ہو ۔ آج آپ کے دانت ہیں تو اخروٹ کھا لیں کیا معلوم کل اخروٹ تو وافر مقدار میں ہوں لیکن کھانے کو دانت نہ ہوں ۔
ایک مرد کی آؤٹ لُک جو پہلی نظر میں ہوتی ہے وُہ اُس کا پہنا گیا جُوتا ، لِباس ، ہاتھ پر موجود گھڑی ، لگائی گئی خوشبو اور سواری ہے ۔
تصویر محض ایک گوگل امیج ہے ۔

آپ کیا کہتے ہیں اِس بارے میں ؟

ADnan kurd

30/06/2025

یاد رکھو... بیوقوف مت بنو
اپنی روشنی اُس دلدل میں مت دکھاؤ جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہو

جب تم غربت، منفی سوچ اور فضول لوگوں کے بیچ گھرے ہو، تو خاموش رہو... چھپ جاؤ...
ایسا ظاہر کرو جیسے تمہیں کچھ پتہ نہیں
کیونکہ اندھیرے میں چمکتا چراغ لوگوں کی پسند نہیں بنتا... وہ تو درندوں کو بھڑکا دیتا ہے

جہاں ماحول گرا ہوا ہو، وہاں کمال ایک جرم بن جاتا ہے...
اور برتری؟ وہ تو جنگ کا اعلان بن جاتی ہے
کوئی نہیں چاہتا کہ تم اس سے بہتر بنو
نہ تمہارا دوست نہ بھائی نہ کزن
دھوکہ مت کھاؤ
حسد انسان کی فطرت میں بسا ہوا ہے
جیسے ہی تم سر اٹھاؤ گے، اسے کاٹنے کی کوشش ہوگی
تم پر نظر رکھی جائے گی تمہیں روکا جائے گا
سازشیں بُنی جائیں گی
جیسے تم کوئی بادشاہ ہو...
جبکہ تم نے تو صرف اتنا چاہا کہ خود کو بہتر بنا سکو

اپنی ذہانت مت دکھاؤ
اپنے پتے مت کھولو
ایسا بن کے رہو جیسے کچھ آتا ہی نہیں
مگر دل میں شیطان جیسی چالاکی لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھو

خاموش رہو
عاجزی سے پیش آؤ
یہاں تک کہ لوگ تمہیں کمزور سمجھنے لگیں
اور پھر نیچے سے اوپر کی طرف چڑھائی شروع کرو

اپنے پیسے کو مضبوط کرو
اپنے جسم کو طاقتور
اپنے دماغ کو روشن کرو
اور پھر نکل جاؤ اُس ماحول سے

ایسے لوگوں کے بیچ جاؤ
جہاں باتیں نہیں، منصوبے بنتے ہیں
جہاں سوچ چھوٹی نہیں، بلند ہوتی ہے
وہاں تمہاری چمک تمہاری طاقت بنے گی تمہارے لیے راستے کھولے گی
معاہدے، شراکتیں، طاقتور دسترخوانوں پر دعوتیں

کیونکہ صاف ماحول میں طاقت کا احترام کیا جاتا ہے... اُس سے دشمنی نہیں کی جاتی

اور جہاں غریب ہوتے ہیں؟
وہ دوسروں کی کہانیاں جیتے ہیں
کون گیا؟ کون ناکام ہوا؟ کون کامیاب ہوا؟
اپنے سامنے کچھ نہ کرو
بربادی میں محل مت بناؤ
وہ صرف اسے گرا دیں گے... تاکہ خود کو تمہارے برابر محسوس کر سکیں,
عد نا ن کُر د۔

19/06/2025

دولت نے کتنی عورتوں کی غلط جگہ شادیاں کروا دی۔ اور حسن نے کئی مردوں کی غلط جگہ شادیاں کروا کے ذہنی سکون ہی چھین لیا۔

17/06/2025

Credit: The economist

17/06/2025

Wow 😲 😆🤣

14/06/2025

Address

Quetta Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad ADnan kurd. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share