Sach Quetta News

Sach Quetta News Follow and stay informed...
Paid Advertisement Available
(2)

27/09/2025

🟠 پاکستان اور بھارت کےفائنل میچ کی وجہ سے کل 28 ستمبر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے،بینک اور دفاتر بند رہیں گے

🟠 روسی وزیرِ خارجہ لاوروف اقوامِ متحدہ میں خطاب:▪️ فلسطینی عوام کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں۔▪️بچوں کو بھوک اور بمباری س...
27/09/2025

🟠 روسی وزیرِ خارجہ لاوروف اقوامِ متحدہ میں خطاب:

▪️ فلسطینی عوام کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں۔
▪️بچوں کو بھوک اور بمباری سے مارنے، اسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
▪️غرب اردن پر قبضے کے منصوبے بھی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

▪️ ایران کی IAEA تحویل میں موجود تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں، جیسے کہ حماس مذاکرات کے دوران قطر کے دارالحکومت پر حملے

▪️ ایران مخالف پابندیاں غیرقانونی ہیں اور مغربی پالیسی سراسر بلیک میلنگ ہے۔

روس کے ڈرون اور میزائل نے کبھی یورپی یونین یا نیٹو ممالک کو نشانہ نہیں بنایا۔صدر پیوٹن یوکرین تنازع کی اصل وجوہات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

🟠 یہ میرے پیچھے کھڑی خاتون کون ہیں؟ اور میرے آگے کھڑی انکی بیٹی کون ہیں؟ اور انکے بیچھ کھڑا میں کون ہوں؟ آپ کون ہیں؟ میں...
27/09/2025

🟠 یہ میرے پیچھے کھڑی خاتون کون ہیں؟ اور میرے آگے کھڑی انکی بیٹی کون ہیں؟ اور انکے بیچھ کھڑا میں کون ہوں؟ آپ کون ہیں؟ میں یہاں کیسے آگیا؟

🔶 اسرائیلی حمایت یافتہ شمع جونیجو کا پاکستانی وفد کے ساتھ امریکہ جانے معاملہ نہ وزیر دفاع کو معلوم ہے نہ وزارت خارجہ کو اور نہ کسی اور کو ، سب نے چپ سادھ رکھی ہے

🔶 لیکن یاد رکھیں پاکستانی عوام بھی اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑے گی جب تک جواب نہیں ملے گا

🟠 کرک: سیکیورٹی فورسز نے کرک کے علاقے درشہ خیل میں ایک بڑے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریش...
27/09/2025

🟠 کرک: سیکیورٹی فورسز نے کرک کے علاقے درشہ خیل میں ایک بڑے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریشن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی ادارے شامل تھے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

🔶 سرکاری ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران تین سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

27/09/2025

🟠 بلوچستان پنجگور کے علاقے 14 چوک سی پیک روڈ پر ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیل سے لوڈڈ ایک زمیاد اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

🌟 *سچ کوئٹہ نیوز* — بلوچستان کی آواز 🌟 خبریں، اپڈیٹس، ایڈورٹائزمنٹ، اور عوامی مسائل کی فوری رپورٹنگ! ابھی ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں اور باخبر رہیں📲 *نیوز کا منفرد انداز، صرف سچ کوئٹہ نیوز پر!*

https://whatsapp.com/channel/0029VakuCKa1yT1zrJrBsD1c

🟠 بھارت میں کل کے ہیرو اپنا حق مانگنے پر غدار قرار پائے۔ لداخ کے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم سونم وانگچوک کو بھارتی فورس...
27/09/2025

🟠 بھارت میں کل کے ہیرو اپنا حق مانگنے پر غدار قرار پائے۔ لداخ کے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم سونم وانگچوک کو بھارتی فورسز نے ملک دشمن قرار دے کر حراست میں لے لیا۔

🔶 سونم وانگچوک پر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں لداخ سے باہر جودھ پور جیل منتقل کردیا گیا۔

🔶 بھارتی میڈیا کے مطابق این ایس اے کے تحت گرفتار شخص کو 12 ماہ تک بغیر عدالتی کارروائی جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔

🔶 سونم وانگچوک عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ہیں، ان کی زندگی پر بالی ووڈ میں ’’تھری ایڈیٹ‘‘ نامی فلم بھی بنی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کرنے پر بھارت انہیں غدار بنا کر پیش کررہا ہے۔

🟠۔چین، روس، پاکستان اور ایران نے اقوام متحدہ کے امسال سیشن کے دوران افغانستان کے ایجنڈا پر چار فریقی اجلاس۔ 🔶 اجلاس کے م...
27/09/2025

🟠۔چین، روس، پاکستان اور ایران نے اقوام متحدہ کے امسال سیشن کے دوران افغانستان کے ایجنڈا پر چار فریقی اجلاس۔

🔶 اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ کی طرف سے افغانستان کے بگرام ایئر پورٹ پر کسی قسم کی واپسی کو مسترد کیا گیا ہے۔

🟠 کل، نسل کشی کے نیٹ ورک کے قاتل رہنما کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے جھوٹ اور دھمکیوں کو سننے کے لیے تیار کوئی...
27/09/2025

🟠 کل، نسل کشی کے نیٹ ورک کے قاتل رہنما کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے جھوٹ اور دھمکیوں کو سننے کے لیے تیار کوئی نہیں ملا، اس لیے اس نے خالی نشستوں سے بات کی۔

🔶 جو لوگ غزہ کے مسئلے کو حماس کے دائرے میں لے جاتے ہیں وہ آہستہ آہستہ سمجھ رہے ہیں کہ حقیقت ایسی نہیں ہے۔

ترک صدر طیب اردگان

کوئٹہ / خانوزئی: بس اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمیخانوزئی کے علاقے میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصاد...
27/09/2025

کوئٹہ / خانوزئی: بس اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خانوزئی کے علاقے میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں *چار افراد جاں بحق* جبکہ *متعدد زخمی* ہو گئے۔

*اسسٹنٹ کمشنر کاریزات* کے مطابق حادثے کے باعث *مسافر کوچ الٹ گئی*، جس سے جانی نقصان پیش آیا۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر *ہسپتال منتقل* کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی نوعیت سنگین بتائی جا رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

🟠 خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی افغان مہاجرین کے انخلاء کے خلاف کارروائیاں تیز، حکومت کے عملی اقدامات🔶 بلوچستان م...
27/09/2025

🟠 خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی افغان مہاجرین کے انخلاء کے خلاف کارروائیاں تیز، حکومت کے عملی اقدامات

🔶 بلوچستان میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے سلسلے میں حکومت نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ صوبائی حکومت کو *افغان مہاجر کیمپوں کو خالی کرانے* اور ان کا *کنٹرول اپنی تحویل میں لینے* کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

🔶 حکومتی حکم کے مطابق *ضلع کوئٹہ* کے علاقے *پنجپائی کے محمد خیل کیمپ* اور *ضلع لورالائی* کے تین بڑے مہاجر کیمپ:

- *زڑکاریز کیمپ*
- *غزگی کیمپ*
- *کٹوئی کیمپ*

کو خالی کروا کر حکومتی تحویل میں لیا جائے گا۔

🔶 اسکے علاوہ پشین ، چاغی اور قلعہ سیف کے کیمپس کو بھی افغان مہاجرین سے خالی کرایا جائے گا

🔶 حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں قیام پذیر غیر قانونی مہاجرین کی واپسی اور کیمپوں کی نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

🟠 ڈیلی کیلنڈر سچ کوئٹہ نیوز
27/09/2025

🟠 ڈیلی کیلنڈر سچ کوئٹہ نیوز

26/09/2025

🟠 الجزیرہ کی ویڈیو دیکھیں!!! اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد پر دنیا بھر کے 140 سے زائد ممالک نے بائیکاٹ کیا اور ہال خالی چھوڑ دیا۔

Address

Quetta
87300

Telephone

+923336851804

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sach Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sach Quetta News:

Share