01/06/2026
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ چمن پھاٹک دھماکے کی تحقیقات اور پیش رفت پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی،،،،
اجلاس کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے اہم اور مؤثر فیصلے کیے گئے،،، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،،، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،،، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،،،