Velley of Durug Lover's

  • Home
  • Velley of Durug Lover's

Velley of Durug Lover's *GR Media Cell - Official*

28/06/2026

عوام کا بڑھتا اعتماد، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ عوام کی اولین ترجیح

کوئٹہ: معیاری طبی سہولیات، بروقت ایمرجنسی رسپانس، جدید علاج اور ماہر ڈاکٹرز کی شبانہ روز خدمات کے باعث شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ، کوئٹہ عوام کے اعتماد کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں مریضوں کا اس ادارے سے رجوع کرنا ادارے کی مؤثر طبی خدمات اور عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

اسی اعتماد کی عکاسی کرتے ہوئے زیرِ علاج ایک مریض نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ ٹراما سینٹر میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی خدمات سے انتہائی مطمئن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت اور معیاری طبی امداد کی بدولت ان کی جان بچ سکی۔ مریض نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری توجہ اور بہترین دیکھ بھال کو سراہتے ہوئے ان کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہی معیاری خدمات عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی اصل وجہ ہیں.

28/06/2026

بی اے پی پارٹی کے نائب صدر فاروق جمالی کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ، کوئٹہ کا دورہ

بی اے پی پارٹی کے نائب صدر فاروق جمالی نے ادارے کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات، مؤثر ایمرجنسی خدمات اور مریضوں کو دی جانے والی معیاری نگہداشت کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران خان کاسی، ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر رفیق چلغری اور ٹراما انسٹیٹیوٹ کے تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

28/06/2026

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) کے وفد کا شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ کے شعبہ ریڈیالوجی کا دورہ

کوئٹہ: پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) کے وفد نے شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ، کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نصب جدید تشخیصی مشینری، ریڈی ایشن پروٹیکشن سسٹمز اور سیفٹی پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وفد کو ریڈیالوجی کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رخ پا نیز ی نے ادارے میں ریڈی ایشن کے محفوظ استعمال، مریضوں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات اور شعبہ ریڈیالوجی کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی بھی موجود تھے

دورے کے اختتام پر پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (PNRA) کے وفد نے ریڈیالوجی شعبے میں نافذ ریڈی ایشن سیفٹی اور پروٹیکشن اقدامات، جدید مشینری کے محفوظ استعمال اور جاری رجسٹریشن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفد نے قومی ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری اور مریضوں و طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کی انتظامیہ اور متعلقہ عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حفاظتی معیارات پر مسلسل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

28/06/2026

موت کے منہ سے زندگی کی جانب — شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ میں ایک اور جان بچانے میں کامیابی

کوئٹہ:

شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ، کوئٹہ میں بروقت فیصلہ سازی، جدید طبی سہولیات، گولڈن آور مینجمنٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی مربوط کاوشوں کے نتیجے میں ایک اور تشویشناک مریض کی جان بچا لی گئی۔

گزشتہ شام چاقو کے گہرے زخم (Stab Wound) کا شکار ایک نوجوان انتہائی نازک حالت میں ٹراما انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا۔ مریض گریڈ III شاک میں تھا، اس کا بلڈ پریشر انتہائی کم جبکہ علاماتِ حیات غیر مستحکم تھیں۔ ایمرجنسی ٹیم نے ٹریاج پر ہی فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مریض کو مصنوعی تنفس (Intubation) پر منتقل کیا اور گولڈن آور کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بغیر کسی تاخیر کے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران خان کاسی کی خصوصی ہدایات اور مسلسل نگرانی میں میڈیکل ڈائریکٹر کلینیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن پانیزئی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے پورے ایمرجنسی رسپانس اور علاج کے عمل کی خود نگرانی کی، جبکہ سرجن ڈاکٹر ارباب عمر کاسی، اسسٹنٹ سرجن مسٹر اشرف کاسی اور اینستھیزیا ماہرین ڈاکٹر اسفندیار اور مسٹر زبیر پر مشتمل ٹیم نے بروقت اور کامیاب جراحی انجام دی۔

آپریشن کے دوران ابتدائی طور پر Exploratory Laparotomy کے ذریعے پیٹ کے اندرونی اعضاء کا معائنہ کیا گیا، جہاں اہم اعضاء محفوظ پائے گئے۔ بعد ازاں Thoracotomy کے ذریعے سینے سے تقریباً تین لیٹر جمع شدہ خون نکالا گیا۔ تفصیلی معائنے میں پھیپھڑوں پر دو شدید زخم سامنے آئے، جن کی کامیاب مرمت کی گئی، جبکہ خون بہانے والی Intercostal Vessels کو بند کر کے خون کا بہاؤ مکمل طور پر روکا گیا اور Chest Tube بھی ڈال دی گئی۔ دورانِ آپریشن مریض کو پانچ بوتل خون بھی منتقل کیا گیا، جس سے اس کی جان بچانے میں اہم مدد ملی۔

کامیاب سرجری کے بعد مریض کو بحفاظت مصنوعی تنفس سے ہٹا کر آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں وہ ماہر طبی عملے کی مسلسل نگرانی میں زیرِ علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت اب تسلی بخش اور خطرے سے باہر ہے۔

اس کامیاب علاج میں ایمرجنسی، سرجری، اینستھیزیا، آئی سی یو، نرسنگ، بلڈ بینک اور پیرامیڈیکل ٹیموں کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور بروقت فیصلہ سازی نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کی بدولت ایک اور قیمتی انسانی جان کو محفوظ بنایا جا سکا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران خان کاسی نے کامیاب آپریشن پر سرجیکل، اینستھیزیا، ایمرجنسی، آئی سی یو، نرسنگ اور معاون طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ میں ہر مریض کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ادارہ 24 گھنٹے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہر قیمتی جان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔”

شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ — جہاں بروقت فیصلہ، ماہر ٹیم، جدید طبی سہولیات اور مربوط ایمرجنسی رسپانس قیمتی جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔

کوئٹہ: بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے وفد نے ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) کی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ و...
22/05/2026

کوئٹہ: بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے وفد نے ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) کی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم سمد، پروفیسر ڈاکٹر حنیف منگل اور ڈاکٹر افضل زرکون شامل تھے۔

ایم ڈی کلینیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمان پانیزئی نے وفد کو ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) کی لیب کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ زیب، ڈاکٹر عبدالقادر اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

22/05/2026

کوئٹہ: ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) میں جاری 4 روزہ پرائمری ٹراما کیئر (PTC) ورکشاپ کے تیسرے روز بھی تربیتی سیشنز بھرپور انداز میں جاری رہے۔

اس موقع پر ممتاز ماہرینِ طب نے سیشنز سے خطاب کیا جن میں ڈاکٹر حفیظ رحمان پانیزئی (ایم ڈی کلینیکل)، ڈاکٹر فارمان پانیزئی (پلاسٹک سرجن، سندیمن پروونشل ہسپتال)، ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال (ایڈیشنل ڈائریکٹر)، ڈاکٹر یاسر بلال (میکسیلو فیشل سرجن / سربراہ شعبہ ٹراما)، ڈاکٹر شازیہ مہر گل، اور جنرل سرجن ڈاکٹر شکیل اکبر شامل تھے۔

ورکشاپ کے دوسرے سیشن میں اسپیشلائزڈ میڈیکل آفیسرز، کلینیکل میڈیکل آفیسرز، نرسنگ سپروائزرز اور فارماسسٹس نے شرکت کی، جبکہ ہینڈز آن سمولیشن کے ذریعے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

ماہرین نے ٹراما مریضوں کی ابتدائی نگہداشت، ایمرجنسی رسپانس، ایئر وے مینجمنٹ اور جدید جراحی طریقۂ علاج پر تفصیلی لیکچرز دیے۔ اس کے ساتھ ساتھ عملی تربیت میں فوری طبی فیصلوں اور ٹیم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق اس ورکشاپ کا مقصد نوجوان ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہنگامی حالات میں مؤثر، بروقت اور معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو اسناد دی جائیں گی جبکہ ادارے کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی

21/05/2026

پی ٹی سی کی دوسری نشست، ایمرجنسی کیئر میں عملی مہارت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

کوئٹہ: ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) کے زیرِ اہتمام Primary Trauma Care (PTC) کی دوسری نشست کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں اسپیشلائزڈ و کلینیکل میڈیکل آفیسرز، نرسنگ سپروائزرز اور فارماسسٹس نے فعال شرکت کی۔

دورانِ تربیت شرکاء کو ہینڈز آن سیمولیشن کے ذریعے ایمرجنسی صورتحال سے مؤثر اور بروقت نمٹنے کی عملی مہارتیں فراہم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ہنگامی حالات میں معیاری اور مربوط طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، ایم ڈی کلینیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن پانیزئی، ایمرجنسی کنسلٹنٹ ڈاکٹر امو خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر شاہد ترین نے شرکت کی اور تربیتی عمل کا جائزہ لیا۔

ادارے کے حکام کے مطابق اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی بہتری اور طبی عملے کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہےہیں۔

پرائمری ٹراما کیئر (PTC) سیشن کا دوسرا روز، عملی تربیت کا سلسلہ جاریکوئٹہ: ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) ...
21/05/2026

پرائمری ٹراما کیئر (PTC) سیشن کا دوسرا روز، عملی تربیت کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: ٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ (TERI) میں جاری Primary Trauma Care (PTC) کے دوسرے سیشن کے دوسرے روز تربیتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ اس موقع پر اسپیشلائزڈ میڈیکل آفیسرز، کلینیکل میڈیکل آفیسرز، نرسنگ سپروائزرز اور فارماسسٹس نے شرکت کی۔

شرکاء کو ہینڈز آن سمولیشن کے ذریعے ایمرجنسی صورتحال میں فوری ردعمل اور مؤثر طبی اقدامات کی عملی تربیت دی گئی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، ایم ڈی کلینیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن پانیزئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالـحفیظ سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر شاہد ترین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر گل موجود تھے۔

تربیتی سیشن میں سرجن ڈاکٹر جمیل احمد، آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر احمر اور نیورو سرجن ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے بطور ٹرینرز رہنمائی فراہم کی۔

Address

Patel Road Near Dr Hospital

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Velley of Durug Lover's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share