07/09/2026
#سوراب پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، ڈکیتی کی واردات ناکام، چند گھنٹوں میں چوری شدہ گاڑی برآمد، ایک ملزم گرفتار*
*ایس پی سوراب جناب خورشید احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر سوراب پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا، جبکہ وقوعہ کے صرف 4 سے 5 گھنٹوں کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔*
*کارروائی ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل سوراب بلاول بلوچ اور ڈی ایس پی گدر عبدالعزیز خدرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی محمد یونس محمد شہی، ایس ایچ او صدر خادم حسین سمالانی اور دیگر پولیس ٹیم نے انجام دی۔*
*وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سوراب پولیس نے فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔*
*پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عمران ولد محمد انور، قوم مڑداشہی، ساکن سیاہ کمب ماراپ حال سنی خضدار کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔*
*گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات اور واردات سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔*
*سوراب پولیس کی بروقت کارروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔