17/11/2025
کوئٹہ کے صارفین تیسرے روز بھی گیس سے محروم
کوئٹہ میں مچھ کے مقام پر متاثرہ گیس پائپ لائن کی
مرمت کا کام سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد جاری ہے اور ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لائن کی بحالی کل شام تک مکمل کر لی جائے گی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں کم پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جارہی ہے تاہم سریاب مل اور ملحقہ علاقوں میں تیسرے روز بھی گیس مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث شہری شدید سردی میں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔