Quetta news

Quetta news Stay connected.
(6)

📰 Quetta News | Your City, Your Voice
Bringing you the latest updates, breaking news, and real stories from Quetta and Balochistan.
📍 Local | 🗞️ Reliable | 📢 Unfiltered
Stay informed.

ایرانی پٹرول پہلی دفعہ پاکستانی پٹرول سے مہنگا ہے اور وجہ یہ ہے 👇ایک ایرانی پٹرول فروش سے پوچھا: ایرانی پٹرول پاکستانی پ...
01/06/2026

ایرانی پٹرول پہلی دفعہ پاکستانی پٹرول سے مہنگا ہے اور وجہ یہ ہے 👇
ایک ایرانی پٹرول فروش سے پوچھا: ایرانی پٹرول پاکستانی پٹرول سے کیوں مہنگا ہے ؟
کہنے لگا: "پاکستانی پٹرول میں ملاوٹ ہوتی ہے جبکہ یہ پیور (خالص) ایرانی پٹرول ہے۔"
میں نے حیران ہو کر مزید پوچھا: "کس چیز کی ملاوٹ ؟"
وہ بولا: "اُس میں ایرانی پٹرول مکس ہوتا ہے"😅

01/06/2026

*سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوکلپ میں پانچ ہزار روپے کے اصلی نوٹ کی پہچان ۔*
*آج کل مارکیٹ میں 5000 روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں ۔ اس ویڈیوکلپ میں اصلی نوٹ کو جانچنے کا طریقہ سمجھایا گیا ہے

01/06/2026

کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔۔۔یاد رہے۔قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ نادرا مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ اس وقت ہوئی جب قبائلی رہنماء داد محمد کاکڑ دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں داد محمد کاکڑ سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ کراچی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سید جعفر آغا سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے خلاف مقامی قبائل نے وول مسے زئی قمر پل کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دی ہے۔ شاہراہ کی بندش سے مال بردار ٹرکوں اور مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گاڑیوں میں موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےجاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری تک کوئٹہ چمن شاہراہ بند رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال لواحقین سے مذاکرات شروع نہیں ہو سکے۔

کوئٹہ میں ہر چوک میں سگنل لائٹ لگائے گئے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ اس کو ابھی فالو کریں اور اس کا خاص خیال رکھیں
31/05/2026

کوئٹہ میں ہر چوک میں سگنل لائٹ لگائے گئے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ اس کو ابھی فالو کریں اور اس کا خاص خیال رکھیں

31/05/2026

رات کو پاکستانی پٹرول 22 روپے سستا ہو گیا ہے نیا ریٹ 383 روپے ایرانی پٹرول 400 میں فروخت ہو رہے ہیں انتظامیہ سے درخواست ہے ایرانی پٹرول کو سستا کریں

ہم نہ بلوچ کو پشتون کے خلاف لڑائیں گے، نہ بلوچ اور پشتون کو سندھیوں کے خلاف کھڑا کریں گے، اور نہ ہی کسی قسم کی نفرت پھیل...
31/05/2026

ہم نہ بلوچ کو پشتون کے خلاف لڑائیں گے، نہ بلوچ اور پشتون کو سندھیوں کے خلاف کھڑا کریں گے، اور نہ ہی کسی قسم کی نفرت پھیلائیں گے۔ ہماری سیاست بھائی چارے، اتحاد، امن اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ چیرمین خوشحال خان کاکڑ

31/05/2026

کچلاک: نامعلوم افراد نے گندم کی فصل کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان
کچلاک جلوگیر ملک سنگین مہترزی کی گندم کی فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ آگ سے ملک سنگین خان کی سال بھر کی محنت راکھ ہو گئی اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

گندم تھریشر کے لیے مکمل تیار تھی، مگر ایک لمحے میں سب خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ زمیندار نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات روکے جا سکیں۔

29/05/2026

کوئٹہ کی سڑکیں اور رکشہ ڈرائیور کے کرتب👻
لگتا ہے بھائی نے رکشہ نہیں، سرکس کی ٹریننگ لی ہوئی ہے۔ زندگی قیمتی ہے، چند لمحوں کی نمائش کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

29/05/2026

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے کمی کا فیصلہ کرلیا۔

29/05/2026

کوئٹہ: لڑکیوں کو سرعام آفرز دینے والے، دربار شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی سیل کردیاگیا، مالک گرفتار

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے اسپیشل مجسٹریٹ اور متعلقہ تھانے کے SHO کے ہمراہ نواکلی بائی پاس میں قائم دربار شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کیفے میں غیر قانونی طور پر شیشہ سروس فراہم کیے جانے کی تصدیق ہوئی۔

معائنے کے دوران شیشہ کے آلات، فلیورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ متعلقہ SHO کو ملزمان کے خلاف فوری طور پر FIR درج کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیفے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی شیشہ سروس، عوامی صحت کے خلاف سرگرمیوں اور قانون کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Address

Airport Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share