AB News Studio & Advertising Company

AB News Studio & Advertising Company Freedom is obedience to self formulated rules ✊🎓 Journalist 💪 Media Activist 🧿 | AB News Studio & Advertising Company

30/05/2026

کوئٹہ: عید کی خوشیاں بانٹنے بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ اختر کی ABURO اولڈ ایج ہوم کوئٹہ کا دورہ

24/05/2026

کوئٹہ میں ریلوے ٹرین پر خودکش دھماکا 😥

24/05/2026

کوئٹہ دھماکے کے بعد قریبی عمارت اور گاڑیوں میں آگ لگنے کے مناظر

پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے صدر عبدالغنی مینگل  ڈی ایس پی  بہرام  گورگج کو اعزازیہ شیلڈ پیش کر رہے ہیں...
18/05/2026

پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے صدر عبدالغنی مینگل ڈی ایس پی بہرام گورگج کو اعزازیہ شیلڈ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر عبداللہ رند اور ماما منیر مینگل بھی موجود ہیں

یونیورسٹی آف بلوچستان میں "پلانٹ سائنس اور خشک علاقوں کا انتظام برائے زراعت اور حیاتی تنوع – پائیدار ترقی کی جانب ایک قد...
18/05/2026

یونیورسٹی آف بلوچستان میں "پلانٹ سائنس اور خشک علاقوں کا انتظام برائے زراعت اور حیاتی تنوع – پائیدار ترقی کی جانب ایک قدم" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز آج سے ہوا۔

ڈی پی آر، جامعہ بلوچستان، 18 مئی 2026
یونیورسٹی آف بلوچستان میں "پلانٹ سائنس اور خشک علاقوں کا انتظام برائے زراعت اور حیاتی تنوع – پائیدار ترقی کی جانب ایک قدم" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز آج آڈیٹوریم ہال میں ہوا۔ کانفرنس میں ملک و بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے محققین، اساتذہ، طلبہ اور ماہرین نے شرکت کی۔

افتتاحی سیشن میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جیسے خشک علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور غذائی تحفظ کے مسائل کے حل کے لیے تحقیق اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحقیق کا فائدہ براہ راست کسانوں اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچایا جائے گا۔ وائس چانسلر نے تمام مہمانوں، منتظمین، شرکاء اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا

کانفرنس کے فوکل پرسن اور شعبہ باٹنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شمیم نے کانفرنس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد سائنس، پالیسی اور عملی کام کو یکجا کرنا ہے تاکہ خشک علاقوں میں پائیدار زراعت اور معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

افتتاحی سیشن میں آر بی ڈبلیو آر پی-ٹی اے ای یو کے ٹیم لیڈر جیلے بیکما نے خشک علاقوں میں پانی کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت پر خطاب کیا۔ شعبہ باٹنی کی چیئرپرسن ڈاکٹر شازیہ سعید نے مقامی نباتاتی تنوع کے تحفظ اور اس کے زرعی استعمال پر بات کی۔ کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر جوآن کیرن ویلن نے مٹی کی صحت، حیاتی تنوع اور موسمیاتی سمارٹ زراعت کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا۔

مہمان خصوصی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے لیڈ لائیو اسٹاک سیکٹر ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے انضمام کے ذریعے دیہی ترقی اور غذائی تحفظ کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران نمایاں شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

کانفرنس میں طلبہ، محققین اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کانفرنس کل بھی جاری رہے گی جس میں تکنیکی سیشنز اور پینل ڈسکشنز کے ذریعے خشک علاقوں کی پائیدار ترقی کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

جہانزیب خان کی انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں کامیابی پر اعزازی تقریبپاکستان کے نوجوان باکسر جہانزیب خان نے انٹرنیشن...
16/05/2026

جہانزیب خان کی انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں کامیابی پر اعزازی تقریب

پاکستان کے نوجوان باکسر جہانزیب خان نے انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار فتح حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔

اس کامیابی کے موقع پر نیشنل کوچ آصف مراد شاہ اور ہدہ باکسنگ اکیڈمی کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کھیل سے وابستہ شخصیات، کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مقررین نے جہانزیب خان کی محنت، لگن اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوان باکسرز کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گی۔

تقریب کے اختتام پر نیشنل کوچ آصف مراد شاہ نے جہانزیب خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ پیش کیا اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہدہ باکسنگ اکیڈمی کے عہدیداروں نے یقین دلایا کہ اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر تیار کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

کوئٹہ – پُرامن بلوچستان انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ 2026 کی اختامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے آخری ر...
11/05/2026

کوئٹہ – پُرامن بلوچستان انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ 2026 کی اختامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے آخری روز تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور باکسرز کی شاندار فائٹس کو خوب سراہا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان دورا بلوچ تھے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے باکسرز میں بیلٹس، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دورا بلوچ نے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے منتظمین گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی اور پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ محکمہ کھیل آئندہ بھی ایسے مقابلوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔

تقریب کے دوران لی گئی چند یادگار تصاویر آپ کی نظر ہیں۔ ان میں باکسرز کا جذبہ، تماشائیوں کا جوش اور تقریب کی رونقیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

منتظمین نے تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بلوچستان میں امن، کھیل اور اتحاد کا پیغام مزید مضبوط ہو۔

انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026  9 تا 10 مئی 2026پاکستان نیوی کے باصلاحیت باکسر محمد جہانزیب نے انٹرنیشنل فائٹ ن...
11/05/2026

انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026
9 تا 10 مئی 2026

پاکستان نیوی کے باصلاحیت باکسر محمد جہانزیب نے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار راؤنڈز پر مشتمل ٹائٹل فائٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

محمد جہانزیب، جن کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے، اپنی بہترین مہارت، محنت، لگن اور پروفیشنل باکسنگ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا اور پاکستان نیوی کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان نیوی اور بلوچستان کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔

اس موقع پر محمد جہانزیب نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران بالخصوص ڈائریکٹر اسپورٹس پاکستان نیوی کامران صاحب اور او آئی سی آصف نوشاد صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"میں اپنے اعلیٰ افسران کا تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور ہر قدم پر بھرپور سپورٹ کی۔ انہی کی حوصلہ افزائی اور اعتماد کی بدولت میں یہ نیشنل ٹائٹل پاکستان نیوی کے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروفیشنل فائٹ نائٹ کا ان کا پہلا نیشنل ٹائٹل ہے جو ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے، اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان نیوی اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔

عوامی و اسپورٹس حلقوں کی جانب سے محمد جانزیب کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

پرامن بلوچستان انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا شاندار آغازگرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کا انعق...
10/05/2026

پرامن بلوچستان انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا شاندار آغاز
گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کا انعقاد
_کراچی، بلوچستان اور افغانستان کے باکسرز رنگ میں اترے_

کوئٹہ، (اسپورٹس رپورٹر: ارباز خان)پُرامن بلوچستان انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا شاندار آغاز کوئٹہ میں ہو گیا۔ یہ ایونٹ گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں کراچی، بلوچستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے باکسرز نے رنگ میں اتر کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی لیاقت لہڑی تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف، کھیلوں کی شخصیات، کوچز اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی نے باکسرز کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے ایونٹس بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور امن و محبت کا پیغام عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیاقت لہڑی نے خطاب میں کہا کہ پرامن بلوچستان فائٹ نائٹ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر باکسنگ کے فروغ کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف نے کہا کہ کوئٹہ میں اس سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ منعقد ہونا بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

افتتاحی رات کراچی، بلوچستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جنہیں تماشائیوں نے خوب سراہا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کئی روز تک جاری رہے گا اور اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو بلیٹ ، میڈل اور انعامات دیے جائیں گے۔

08/05/2026

One drop of your blood can become someone’s entire life. 🩸❣️🩸

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AB News Studio & Advertising Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share