ڈیلی کوئٹہ نیوز

ڈیلی کوئٹہ نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ڈیلی کوئٹہ نیوز, Quetta.

Daily Quetta News leading news paper Daily Quetta News deliver latest news breaking news Urdu news current news top headlines in Urdu from Pakistan norld sports business cricket politics and weather ڈیلی کوئٹہ نیوز

کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیاکراچی پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری...
16/04/2026

کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا

کراچی پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

معطلی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں اہلکاروں کو مختلف الزامات کا سامنا تھا۔

حکام کاکہنا ہےکہ معطل کیے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنےکا حکم جاری کردیاگیا۔

معطل ہونے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو روزانہ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونےکے احکامات جاری کیے ہیں

امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھانے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے...
16/04/2026

امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھانے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے جدہ میں طویل ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور مشکل حالات میں سعودی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، صبر و تحمل کو سراہا۔

وزیراعظم نے بتایا ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار اور اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی امن مذاکرات سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن معاہدے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھےگا تاکہ خطے میں دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا

کوہاٹ میں کنویں سے تیل وگیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافتاو جی ڈی سی ایل  نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپ...
16/04/2026

کوہاٹ میں کنویں سے تیل وگیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت

او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک کے باراگزئی ایکس-1 کنویں سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کرلیا ۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےکنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ملکی توانائی سکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے، اس منصوبے سے سالانہ 329 ملین ڈالر زرمبادلہ بچانے میں مدد ملےگی، نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصارکم ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق باراگزئی ایکس-1 کنواں تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہے، کوہاٹ میں تیل و گیس کی دریافتیں پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی ہے، کنویں کی پیداوار یومیہ 15000 بیرل تیل اور 4کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے اور مستقبل میں پیداوار 25000 بیرل یومیہ اور6 کروڑ مکعب فٹ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ ملک کے دشوار گزار ترین علاقوں میں سے ایک میں تیار کیا گیا، جہاں او جی ڈی سی ایل نے مؤثر اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی۔ ایک اہم آپریشنل کامیابی کے طور پر 8 کلومیٹر طویل پائپ لائن ریکارڈ وقت میں بچھائی گئی۔

اعلامیے کے مطابق باراگزئی ایکس-1 او جی ڈی سی ایل کے پورٹ فولیو کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیداوار دینے والا کنواں بن چکا ہے اور یہ پاکستان کی مجموعی خام تیل پیداوار میں تقریباً 10 فیصد حصہ ڈال رہا ہے

15/04/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر سخت برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال کسی ایک علاقے، طبقے یا جماعت نہیں بلکہ پورے کوئٹہ کے عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔
کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روزانہ 13 سے 14 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ رمضان المبارک میں عارضی ریلیف کے بعد اب عوام کو ایک بار پھر اندھیروں اور محرومیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گھروں میں چولہے بجھ چکے ہیں، طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔
ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ اس بحران کا سب سے زیادہ اثر نچلے طبقے، غریب گھرانوں اور دیہاڑی دار مزدوروں پر پڑ رہا ہے۔ جو طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، وہ اب آہستہ آہستہ اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی پکانے سے بھی محروم ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ، کیسکو اور سوئی سدرن گیس کا بنیادی اور آئینی فرض عوام کو بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی ہے، نہ کہ اپنی ناقص منصوبہ بندی اور مجرمانہ غفلت سے انہیں اجتماعی عذاب میں مبتلا کرنا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ میں گیس و بجلی کی طویل ظالمانہ لوڈشیڈنگ فی الفور ختم کی جائے۔ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور کوئٹہ کے شہریوں کو دیگر صوبوں کے شہریوں کے مطابق ان کا بنیادی حق واپس لوٹائیں۔ بصورتِ دیگر پارٹی عوام کے ساتھ مل کر ہر جمہوری، آئینی اور قانونی فورم پر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
کوئٹہ کے عوام اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔ انہیں اندھیروں میں دھکیلنا اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

15/04/2026
15/04/2026

کوئٹہ : صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر اداروں کے نمائندوں اور خواتین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قانون سازی کے ذریعے خواتین اور لڑکی کی صحت، وقار اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ خواتین کی بہتری کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کرنا ناگزیر ہے

15/04/2026

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

15/04/2026

ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز روک لیا گیا: امریکہ کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی پرچم بردار ایک کارگو جہاز کو روک لیا ہے جس نے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے تمام جہازوں پر عائد ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کی تھی۔

سینٹکام کے مطابق یہ جہاز منگل کے روز ایرانی بندرگاہ والے شہر بندر عباس سے روانہ ہو کر آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد روکا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر یو ایس ایس سپرونس نے ’کامیابی کے ساتھ جہاز کا رخ موڑ دیا‘ اور اب یہ ایران کی جانب واپس جا رہا ہے۔

سینٹکام نے مزید بتایا کہ اب تک 10 جہازوں کو واپس ایران بھیجا جا چکا ہے اور پیر کے روز نافذ کی گئی اس ناکہ بندی کے بعد کوئی بھی جہاز اسے عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا

15/04/2026

امریکہ کو جنگ بندی میں لبنان کی شمولیت تسلیم کرنا ہوگی: باقر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’امریکہ کو لبنان سمیت جنگ بندی کے معاہدے کی ’پابندی کرنا ہوگی۔‘

انھوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’لبنان میں جامع جنگ بندی کی تکمیل حزب اللہ کی ثابت قدم جدوجہد پر منحصر ہے جو ایران کی حمایت یافتہ تنظیم ہے۔‘

قالیباف نے کہا کہ ’ایران اور ’محورِ مزاحمت‘ (جو کہ ایران کی حمایت یافتہ علاقائی تنظیموں کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے) جن میں حزب اللہ، حماس، یمن کے حوثی اور عراقی شیعہ ملیشیائیں شامل ہیں، ایک ہی روح کی مانند ہیں، چاہے جنگ ہو یا جنگ بندی۔

انھوں نے آخر میں کہا کہ امریکہ کو اسرائیل فرسٹ کی غلطی سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے

15/04/2026

کوئٹہ پولیس میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

کوئٹہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں، جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، عابد رضا مینگل کو ایس ایچ او نوحصار، اکرام بازئی کو ایس ایچ او پنچپائی، نیاز حسین کو ایس ایچ او امیر محمد دستی اور عادل شاہ کو ایس ایچ او شالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ان تقرر و تبادلوں کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور پولیسنگ کے نظام کو مزید فعال کرنا ہے۔ تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

15/04/2026

کوئٹہ:مچھ کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 3 کانکن جاں بحق

کوئٹہ:کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کانکن جاں بحق ہوئے، مائنز انسپکٹر

کوئٹہ:بند کی گئی کوئلہ کان میں غیر قانونی مائننگ کی جارہی تھی، چیف مائنز انسپکٹر

Address

Quetta
87300

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈیلی کوئٹہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ڈیلی کوئٹہ نیوز:

Share