
10/11/2024
#کچلاک۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی رہنما آمان اللہ جان کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی مزمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار*
*آج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں عام شہریوں عمر رسیدہ افراد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانے بنانے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے*
*انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر ملک دُشمن قوتوں کی ایماء پر بلوچستان کے امن و امان کو ایک بار پھر تہہ بالا کرنیکی کوشش کر رہے ہیں ، آج ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ نام نہاد دہشتگرد تنظیموں کی سفاکیت کو ظاہر کرتی ہیں یہ دہشتگرد تنظیمیں چند بیرونی ٹکڑوں کے عیوض پاکستانی شہریوں کا خون بہا رہے ہیں جو کہ غیر اسلامی عمل ہے۔*
*انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرےاور دہشتگرد تنظیموں کا قلع قمہ کرے اور ان دہشتگرد خوارج تنظیموں سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔*
*دکھ کی اس گھڑی میں شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔*