Z News Balochistan

Z News Balochistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Z News Balochistan, Media/News Company, Quetta Cannt, Quetta.

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر زوردار دھماکہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔کوئٹہ پولیس ٹریننگ...
10/02/2025

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر زوردار دھماکہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پی ٹی سی سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے دستی بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ۔

*پریس کانفرنس**مستونگ جدید آباد یونین کونسل شیرین آب مستونگ میں محکمہ تعلیم کے  کنٹریکٹ کے بنیاد پر تعیناتی کے  خلاف فیم...
10/02/2025

*پریس کانفرنس*

*مستونگ جدید آباد یونین کونسل شیرین آب مستونگ میں محکمہ تعلیم کے کنٹریکٹ کے بنیاد پر تعیناتی کے خلاف فیمیل متاثرین کی سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس ۔۔*

*ہمارا تعلق کلی جدید آباد یونین کونسل شیرین آب ضلع مستونگ سے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع مستونگ سے شعبہ تعلیمات میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے لیے متعلقہ یونین کونسلوں کے امیدواروں کی درخواستیں 5 اکتوبر 2024 بذریعہ اشتہار اخبارات میں دیے گئے جن کے لیے ہم نے اپنی درخواستیں متعلقہ دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ میں جمع کرانے گئے تو دفتری عملے نے ہماری درخواستوں کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ۔۔۔کہ آپ کے یونین کونسل شیرین آب میں کوئی خالی اسامی نہیں ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع مستونگ نے نا انصافی اور غیر قانونی طور پر اپنے دفتر سے جاری کردہ اخباری اشتہار میں نہ صرف ہمارے گاؤں کے گرلز ہائی سکول بلکہ پورے یونین کونسل شیرین آب کے خواتین اساتذہ کے تمام کیٹگریز میں خالی اسامیوں کو جان بوجھ کر چھپا کر کوئی خالی اسامی مشتہر نہیں کیا تاکہ متعلقہ گاؤں اور یونین کونسل سے کوئی امیدوار درخواست فارم جمع نہ کر سکے۔۔۔ اور ہم باآسانی سے اپنی من پسند امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز جاری کر سکیں ۔۔۔ اب من سائلین کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ نے ہمارے گاؤں آباد کے گرلز ہائی سکول میں امیدوار ہونے کے باوجود دیگر دور دراز علاقوں اور دوسرے یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو غیر قانونی طور پر تعینات کر کے ان کے آرڈرز 23 دسمبر 202 کو جاری کر دیے۔۔۔۔آپ کے علم میں ہو کہ خواتین اساتذہ کرام کے تقرری کے معاملے میں گورنمنٹ آف بلوچستان کے پالیسی میں شامل ہے کہ سب سے پہلے اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔۔۔ امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اسی یونین کونسل کی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔۔۔ اور اگر متعلقہ یونین کونسل میں امیدوار نہ ہو تو نزدیکی یونین کونسل سے امیدوار لیا جا سکتا ہے ۔۔لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ JVT اور MQ کے اسامیوں کے لیے تمام تر مطلوبہ معیار پر پورا اترنے اہلیت رکھنے اور اپنے گاؤں آباد گرلز ہائی سکول سے پانچ منٹ پیدل فاصلے پر رہائشی ہونے کے باوجود من سائلین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔۔ جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے آج بمورخہ 10 فروری 2025 بذریعہ پریس کانفرنس ہم سائلین وزیر اعلی بلوچستان ،سیکرٹری تعلیمات سکولز، اور ڈائریکٹر تعلیمات سکولز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم سائلین کی تعلیمی قابلیت، اہلیت اور متعلقہ گاؤں سے تعلق کو مد نظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔۔۔ اس کے علاوہ ہم قانونی چارے جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہوئے عدالت عالیہ کی طرف رجوع کریں گے*

قعلہ عبداللہ  اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ شہیک حیات بلوچ لیویز فورس کی کئے گئے کامیاب کاروائی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندو...
10/02/2025

قعلہ عبداللہ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ شہیک حیات بلوچ لیویز فورس کی کئے گئے کامیاب کاروائی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دے رہے ہیں اس موقع پر رسالدار عمر خان کاکڑ
لیویز تھانہ انچارج جنگل پیرعلیزئی محمد عیسی دفعدار لیویز چوکی سیدحمیدکراس انچارج امیر محمد دفعدار ہیڈ محرر خلیل الرحمٰن بھی موجود ہیں لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کل دوپہر جنگل پیرعلیزئی کیمپ سے اغوا ہونے والی دو بچیوں کو برآمد کر لیا اور دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا

لورالائی ۔میختر کے علاقے کلی وت معروزئی درگئی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے دو افراد جان بحق
10/02/2025

لورالائی ۔میختر کے علاقے کلی وت معروزئی درگئی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے دو افراد جان بحق

بجلی بندرہنے کی اطلاع     کوئٹہ: الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 10فروری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، ...
09/02/2025

بجلی بندرہنے کی اطلاع
کوئٹہ: الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 10فروری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، سیٹلائٹ ٹاون، منی مارکیٹ، کرانی،انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون، سرکی روڈ، خیربخش مری، اولڈاورنیوجان محمد،لیاقت بازار فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، جبل نور،ویسٹرن بائی پاس،داریم، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، اغبرگ فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2.30بجے تک بجلی بندہوگی،اسکے علاوہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم،شیخ ماندہ کے پی اے ایف، کڈنی سینٹر، مری آباد گرڈکے لیاقت بازار ایکسپریس اور سریاب گرڈکے نیو جان محمد،اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10.30بجے سے دوپہر2.30بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ 10فروری کے روزمری آباد گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار ایکسپریس،کاسی ون، کاسی ٹو جبکہ 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے11Kv سریاب مل،اولڈپشتون آباد، نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آبادایکسپریس اور سعداللہ فیڈرزصبح 9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ اُسی روز تربت اوراسپلنجی گرڈاسٹیشن سے صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

بریکنگ نیوز خضدار : مغویہ آسمہ جتک بازیاب  ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتیخضدار: خضدار تحصیل زہری سے مغویہ کو بازیاب ...
08/02/2025

بریکنگ نیوز

خضدار : مغویہ آسمہ جتک بازیاب ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی

خضدار: خضدار تحصیل زہری سے مغویہ کو بازیاب کرایا گیا۔ ڈی سی خضدار

خضدار : مختلف دشوار گزار علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے ۔ ڈی سی خضدار

خضدار : آسمہ کیس میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی سی خضدار

خضدار : مقدمے میں ملوث دو افراد بھی گرفتار کرلیئے گئے ۔ یاسر اقبال دشتی ڈی سی خضدار

خضدار :مغویہ کی بازیابی میں تمام خفیہ سیکورٹی اداروں کی معاونت رہی ۔ ڈی سی خضدار یاسر اقبال دشتی

خضدار : ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ڈی سی خضدار

خضدار : گزشتہ رات سے لیویز اور پولیس کی جانب سے ریڈ جاری تھا ۔ ڈی سی خضدار ۔ یاسر اقبال دشتی

خضدار : آج کامیابی ملی، مغویہ کو خضدار لائی جارہی ہے ۔ ڈی سی خضدار یاسر اقبال دشتی

سردار محمد علی خان جتک دھرنے میں پہنچ گئے ہیں اور اسے بلوچ غیرت و ناموس کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے تمام بلوچ قوم سے اپیل کی...
07/02/2025

سردار محمد علی خان جتک دھرنے میں پہنچ گئے ہیں اور اسے بلوچ غیرت و ناموس کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے تمام بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف جتک قبیلے کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ پوری بلوچ قوم کی غیرت اور ناموس کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک مغویہ بچی بازیاب اور اغوا کار گرفتار نہیں ہو جاتے، دھرنا جاری رہے گا۔
سردار جتک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچ قوم ہمیشہ سے اپنی غیرت اور ناموس کی حفاظت کے لیے جانی جاتی ہے۔ اغوا کا یہ واقعہ ہماری روایات اور اقدار پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنی بیٹیوں کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے تمام قبائلی عمائدین اور بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں متحد ہو جائیں اور اغوا کاروں کے خلاف آواز بلند کریں۔
سردار جتک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات میں سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اغوا کاروں کو گرفتار کیا جائے اور مغویہ بچی کو بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو وہ مزید سخت احتجاج کریں گے۔
دھرنے کا مقام
دھرنا خضدار شہر میں جاری ہے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء نے اغوا کاروں کے خلاف نعرے بازی کی اور مغویہ بچی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
امید
بلوچ قوم کو امید ہے کہ ان کی آواز سنی جائے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ ان کی بیٹی جلد بازیاب ہو جائے گی اور اغوا کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

*اطلاع عام*کل سے کوئٹہ ٹو پنجاب روٹ پر غیر معینہ مدت کےلے پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔تمام ٹرانسپورٹرز کا متفقہ فیصلہ کوئٹہ ٹو ا...
04/02/2025

*اطلاع عام*

کل سے کوئٹہ ٹو پنجاب روٹ پر غیر معینہ مدت کےلے پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
تمام ٹرانسپورٹرز کا متفقہ فیصلہ

کوئٹہ ٹو اسلام اباد کوچ سروسز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی.
اور انہوں نے ائیرپورٹ روڈ پر اپنی کوچز اِحْتِجاجاً پارک کردینگے۔
یاد رہے کوئٹہ ٹو اسلام اباد روٹ پہ مخدوش سیکورٹی صورتحال اور روڈ کنڈیشنز کو لے کر کوچ سروسز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے۔

تربت، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
04/02/2025

تربت، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

*کوئٹہ* کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، زرائع فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل موقع پر جاں بحق ہوگئے، زرائع ق...
04/02/2025

*کوئٹہ* کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، زرائع

فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل موقع پر جاں بحق ہوگئے، زرائع

قاسم رئیسانی جیل آرہے تھے کہ راستے میں اس پر فائرنگ ہوئی، زرائع

کل ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کشمیر یکجہتی دن کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلانوفاقی کابینہ کے فیصلے ک...
04/02/2025

کل ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

کشمیر یکجہتی دن کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت 5 فروری 2025 بروز بدھ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا

کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

پاکستانی قوم یکجہتی کشمیر کے اظہار کے لیے بھرپور طریقے سے دن منائے گی

کوئٹہ اہرپورٹ پولیس کی بڑی کاروائی!!60 کلو گرام چرس برامد!!ملزم گرفتار مقدمہ درج!!ایس ایس پی اپریشن کوئٹہ محمد بلوچ صاحب...
04/02/2025

کوئٹہ اہرپورٹ پولیس کی بڑی کاروائی!!
60 کلو گرام چرس برامد!!
ملزم گرفتار مقدمہ درج!!
ایس ایس پی اپریشن کوئٹہ محمد بلوچ صاحب کے ھدایات کی روشنی میں زیر نگرانی ایس پی صدر شوکت علی مہمند صاحب
ایس ایچ او عبدالحئی گرانی و عملہ نے کاروائی کرتے ھوۓ ملزم اختر محمد ولد محمد نور سکنہ نواں کلی کوئٹہ کو گرفتار کیا جو ٹریکٹر میں چرس سمگلنگ کر رھا تھا جو 60 کلو گرام چرس برامد ھوا مقدمہ درج رجسٹر ھوا تفتیش جاری ھے

Address

Quetta Cannt
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Z News Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Z News Balochistan:

Share