28/09/2026
_ بریکنگ نیوز -
کوئٹہ
_سریاب میں ایگل اسکواڈ اور موٹرسائیکل سنیچرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ_
سریاب کے علاقے میں ایگل اسکواڈ اور موٹرسائیکل سنیچرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سنیچر ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب سریاب کے علاقے میں ایگل اسکواڈ کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے، نامعلوم سنیچرز کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، ایگل اسکواڈ کی جوابی کارروائی میں ایک سنیچر ہلاک جبکہ فائرنگ سے اہلکار میران بخش زخمی ہوگیا۔