Basima times

Basima times ہر خبر پر نظر حق اور سچ کے ساتھ

بلوچستان میں ایک بار پھر انصاف، تحفظ اور قانون کی بالادستی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اسماء بلوچ کی جانب سے سامنے آنے والے ب...
05/08/2026

بلوچستان میں ایک بار پھر انصاف، تحفظ اور قانون کی بالادستی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اسماء بلوچ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان نے ایک ایسے دردناک معاملے کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جہاں ایک خاندان انصاف کا منتظر ہے۔

اسماء بلوچ نے اپنے بیان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے، مشکلات اور دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت، اداروں اور عوام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک شہری اپنے تحفظ کے لیے آواز اٹھائے اور اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو یہ پورے معاشرے کے لیے تشویش کی بات ہے۔

ان کے مطابق اس معاملے کے بعد ان کے والد ماسٹر عنایت کو قتل کر دیا گیا۔ یہ سوال آج بھی موجود ہے کہ آخر ماسٹر عنایت کا قصور کیا تھا؟ ایک خاندان کو ایسے حالات سے کیوں گزرنا پڑا؟ اگر کسی کے خلاف کوئی الزام تھا تو فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے تھا، نہ کہ تشدد یا قتل کے ذریعے۔

کسی بھی معاشرے میں انصاف کا اصول یہی ہے کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

بلوچستان کے عوام صرف امن نہیں بلکہ انصاف، تحفظ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، کیونکہ انصاف ہی وہ بنیاد ہے جو معاشرے میں اعتماد کو بحال کرتی ہے۔

ایک بے بس بہن کو نہ ریاست انصاف فراہم کر سکی اور نہ ہی بلوچستان کا قبائلی نظام۔ وہ دونوں کی بے حسی کے درمیان انصاف سے مح...
05/08/2026

ایک بے بس بہن کو نہ ریاست انصاف فراہم کر سکی اور نہ ہی بلوچستان کا قبائلی نظام۔ وہ دونوں کی بے حسی کے درمیان انصاف سے محروم رہی، اور بالآخر اپنے محترم والد کے سایۂ شفقت سے بھی محروم ہو گئی۔

اغوا کار ظہور جمالزئی کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری، اسماء جتک کی تحفظ فراہمی بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی انکے والد عنایت...
04/08/2026

اغوا کار ظہور جمالزئی کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری، اسماء جتک کی تحفظ فراہمی بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی انکے والد عنایت اللہ بلوچ کو قتل کردیا گیا۔

خضدار سے تعلق رکھنے والی بی بی اسماء جتک بلوچ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کار ظہور جمالزئی تاحال انہیں دھمکا رہا ہے، جبکہ مذکورہ گروہ نے ان کے والد اور بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسماء بلوچ نےکہاں کہ واقعے کے باوجود اغوا کاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اغوا کار تاحال سرعام آزاد گھوم رہے ہیں۔

اغوا کار ظہور جمالزئی اور ان کے گروہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ انہیں دوبارہ اغوا کر سکتے ہیں، اگر صوبائی حکومت اور مقامی سردار انہیں انصاف فراہم نہیں کرتے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی تو وہ مجبوراً اپنی جان دے دیں گی، جس کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و موجودہ رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ زہری پر عائد ہوگی
یاد رہے کہ خضدار کی رہائشی خاتون کو 5 فروری 2024 کو پولیس لائن خضدار سے مسلح گروہ ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ نے اغوا کر لیا تھا، جس کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی تھیں۔

مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کی سربراہی میں کئی سال سے متحرک ہے، جبکہ اغوا کا مرکزی ملزم ظہور جمالزئی اور ان کے بھائی زہری اور گردونواح میں اس ڈیتھ اسکواڈ کی قیادت کرتے ہیں۔
سال 2024 کے واقعے کے بعد احتجاج کے باعث پولیس نے اسماء جتک کو بازیاب کرا لیا تھا، جبکہ بلوچستان حکومت نے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا تھا، تاہم اغوا کار گرفتار نہیں ہوئے۔

خضدار: اسماء جتک بلوچ نے ایک نئے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مبینہ اغوا کار اب بھی انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو...
04/08/2026

خضدار: اسماء جتک بلوچ نے ایک نئے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مبینہ اغوا کار اب بھی انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسی دوران ان کے والد کے قتل کی خبر بھی سامنے آئی ہے، تاہم اس حوالے سے حکام کا باضابطہ مؤقف ابھی سامنے نہیں آیا۔

اسماء جتک کا کہنا ہے کہ فروری 2024 کے مبینہ اغوا کیس کے مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے، حالانکہ بلوچستان حکومت نے کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ تازہ صورتحال کے بعد کیس میں حکومتی اقدامات اور متاثرہ خاندان کے تحفظ سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ حالیہ دعوؤں کی آزادانہ تصدیق بھی تاحال نہیں ہو سکی۔

04/08/2026

اغوا کار ظہور جمالزئی کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری، اسماء جتک کی تحفظ فراہمی کے لیے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھاے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی انکے والد عنایت اللہ بلوچ کو قتل کردیا گیا

واشک کا تاریخی ورثہیہ خوبصورت منظر واشک کی قدیم تہذیب اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔ تصویر میں موجود مزار بزرگ ملک دینارؒ ک...
27/07/2026

واشک کا تاریخی ورثہ
یہ خوبصورت منظر واشک کی قدیم تہذیب اور تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔ تصویر میں موجود مزار بزرگ ملک دینارؒ کا ہے، جن کے بارے میں مقامی روایات مشہور ہیں کہ انہوں نے اس علاقے کو آباد کیا اور واشک کا نام رکھا۔ مزار کے قریب واقع قدیم گنبد اپنی منفرد طرزِ تعمیر کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی اصل تاریخ اور تعمیر کا زمانہ آج تک معلوم نہیں ہو سکا

Washuk Balochistan 📍

*بسیمہ: فرزندِ بسیمہ ڈاکٹر حاجی محمد ظریف عیسیٰ زئی کا میر سعادت مجید ساسولی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار*بسیمہ (...
27/07/2026

*بسیمہ: فرزندِ بسیمہ ڈاکٹر حاجی محمد ظریف عیسیٰ زئی کا میر سعادت مجید ساسولی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار*

بسیمہ (نامہ نگار) بسیمہ کے فرزند، سماجی شخصیت ڈاکٹر حاجی محمد ظریف عیسیٰ زئی نے ناگ کے نوجوان میر سعادت مجید ولد حاجی میر عبدالمجید ساسولی کے المناک ٹریفک حادثے میں انتقال پر دلی رنج و غم اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میر سعادت مجید کی ناگہانی وفات ایک انتہائی المناک اور ناقابلِ تلافی سانحہ ہے، جس نے نہ صرف سوگوار خاندان بلکہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور پورے علاقے کو غم کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک نوجوان اور باصلاحیت فرد کا اس طرح اچانک دنیا سے رخصت ہو جانا یقیناً ایک بڑا المیہ ہے، جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،ڈاکٹر حاجی محمد ظریف عیسیٰ زئی نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میر سعادت مجید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب کرے، اور تمام پسماندگان، لواحقین اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

*بسیمہ: ڈاکٹر عبدالمنان عیسیٰ زئی کا ایم پی اے میر حاجی زابد علی ریکی اور میر حاجی خدائے رحیم عیسیٰ زئی کو خراجِ تحسین*ب...
27/07/2026

*بسیمہ: ڈاکٹر عبدالمنان عیسیٰ زئی کا ایم پی اے میر حاجی زابد علی ریکی اور میر حاجی خدائے رحیم عیسیٰ زئی کو خراجِ تحسین*

بسیمہ(نامہ نگار) بسیمہ کے سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالمنان عیسیٰ زئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کلی چوٹ، جو بسیمہ کی قدیمی اور تاریخی آبادیوں میں شمار ہوتی ہے، کے عوام طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا شکار تھے اور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے۔ یہ مسئلہ کئی برسوں سے اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ ایم پی اےواشک میر حاجی زابد علی ریکی اور قبائلی و سیاسی شخصیت میر حاجی خدائے رحیم عیسیٰ زئی نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 50 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری اور فراہمی کو یقینی بنایا، جس سے کلی چوٹ کے عوام کا دیرینہ اور بنیادی مسئلہ حل ہوا۔ یہ اقدام نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال بھی ہے،ڈاکٹر عبدالمنان عیسیٰ زئی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایسے عوامی فلاحی منصوبے پر بھی چند حلقوں کی جانب سے بلاجواز تنقید اور بیان بازی کی جا رہی ہے۔ ہمیں ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ترقی اور خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ہم ایک دوسرے کو برداشت کریں، خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں اور مثبت سوچ کو فروغ دیں،انہوں نے مزید کہا کہ کلی چوٹ کے عوام ایم پی اے میر حاجی زابد علی ریکی اور میر حاجی خدائے رحیم عیسیٰ زئی کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پانی جیسے بنیادی اور نہایت اہم مسئلے کو حل کرکے اہلِ علاقہ کو ایک قیمتی تحفہ دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

13/07/2026

کوئٹہ:حکومتی وفد کا سانحہ زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے ایک بار پھر مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ شروع

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی صحت بخت محمد کاکڑ کی قیادت میں حکومتی وفد کا دھرنا شرکاء اور لواحقین سے بات چیت جاری

کوئٹہ:وفد میں سینیٹر منظور احمد کاکڑ،بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شہازیب خان سمیت دیگر شامل

کوئٹہ:حکومتی وفد کا سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا شرکاء کمیٹی سے مذاکرات جاری

کوئٹہ:حکومتی وفد کا حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر آگاہ کیا

کوئٹہ:آل پارٹیز کی جانب سے رحیم زیارتوال،نصراللہ زیرے،اصغر خان اچکزئی ، آغاحسن بلوچ،داود شاہ سمیت دیگر شامل ہے

Address

Essazai Street
Quetta
95040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basima times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Basima times:

Shortcuts

Share

Category