Public Quetta Daily

Public Quetta Daily Daily Public Quetta
Connecting communities across Pakistan’s cities.
� Quetta | Karachi | Faisal

سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر جاں بحق، ڈرائیور زخمیسوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر ج...
12/08/2026

سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر جاں بحق، ڈرائیور زخمی.........

سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سرکاری افسر جاں بحق، ڈرائیور زخمی……

رواں ہفتے 3 چھٹیوں کا اعلان، سرکلر جاری کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 1...
12/08/2026

رواں ہفتے 3 چھٹیوں کا اعلان، سرکلر جاری

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس یوم آزادی پر بند رہیں گے۔ یعنی جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو 2 دن ویک آف ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز آپریشنل رہیں گی

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ...

امریکی آزادی کی سالگرہ اور پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں سفیر کی خصوصی شرکت کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) امریکا کی آزادی کی...
12/08/2026

امریکی آزادی کی سالگرہ اور پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں سفیر کی خصوصی شرکت

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) امریکا کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ اور پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد، سرکاری عہدیداران اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا نے ان پائیدار اقدار کا جشن منایا جو پاکستان اور امریکا کو دوستی کے دیرینہ رشتے میں جوڑتی ہیں۔سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنا کر پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے صحافت کی عظیم روایت میں انصاف پسندی، غیر جانبداری اور معروضیت کو بنیادی اقدار قرار دیا، جو ایک جمہوری معاشرے کی حقیقی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے میں پاکستانی امریکی میڈیا نمائندگان کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے لیے خدمات اور لگن کے اعتراف میں معزز شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز پیش کیے۔ انہوں نے پاپا کی قیادت کی جانب سے تقریب کے انعقاد اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابط

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) امریکا کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ اور پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، ج....

یوم آزادی کی آمد پر کشمیری عوام کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہارکوئٹہ (روزنامہ پبلک ) پاکستان کے 79 ویں  یوم آزادی کے...
12/08/2026

یوم آزادی کی آمد پر کشمیری عوام کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے حوالے سے آزاد کشمیر کے مختلف مکاتب فکر بھی ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر نے پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اورلاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے۔ شہریوں نے کہا کہ ہم تعلیم اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار کریں گے، کشمیری عوام خدمتِ خلق اور رزقِ حلال کے ذریعے معاشی و معاشرتی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم رکھتے ہیں۔کشمیری عوام نے کہا کہ ہم مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کو امتِ مسلمہ کے اتحاد، خودداری اورپاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت سمجھتے ہیں۔ ہم اپنے بہادرمحافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جو وطن کے دفاع کے لیے سرحدوں پرسینہ سپر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی ہر سانس کو پاکستان سے جڑا ہوا سمجھتے ہیں اوریہ محبت ہمارے لیے ایمان، وفا اور تاریخی وابستگی کا رشتہ ہے

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے حوالے سے آزاد کشمیر کے مختلف مکاتب فکر بھی ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختل...

علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گےکوئٹہ (روزنامہ  پبلک ) وزیراعلیٰ بلوچ...
12/08/2026

علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے 6,150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی، فتنہ الہندوستان، ریاست مخالف پروپیگنڈا، افغانستان، سوشل میڈیا اور گورننس پر اظہارِ خیال کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق، بالخصوص لاپتہ افراد کے عنوانات کو ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں۔سرفراز بگئی نے کہا کہ افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے، بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی م

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔وزیراع....

DAB NO 197
11/08/2026

DAB NO 197

Visit the post for more.

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمیکوئٹہ (روزنامہ پبلک ) معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور ...
11/08/2026

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز چنئی میں امین اپنے دوست کے ہمراہ ائیرپورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ریسکیو کے بعد انہیں فوری طور پر کاویری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسی روز ڈسچارج کر دیا گیا۔اے آر امین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ اگلی نشست پر موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا اور تمام افراد محفوظ رہے۔اس سے قبل ان کی بہن خدیجہ رحمان نے بھی وضاحت کی کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوسری گاڑی نے سرخ اشارے کی خلاف ورزی کی جس کے باعث تصادم ہوا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز چنئی میں امین اپ....

آبنائے ہرمز کا تنازع طول پکڑ گیا، تیل کی قیمتیں اچانک 5 فیصد بڑھ گئیںکوئٹہ (روزنامہ پبلک ) لندن: امریکا اور ایران کے درم...
11/08/2026

آبنائے ہرمز کا تنازع طول پکڑ گیا، تیل کی قیمتیں اچانک 5 فیصد بڑھ گئیں

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) لندن: امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے کسی قابلِ قبول طریقہ کار پر تاحال اتفاق نہیں کرسکے۔رپورٹس کے مطابق عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 87.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی تقریباً 5.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.13 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔ دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہونے والی آبنائے ہرمز سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے وہاں پیدا ہونے والی کسی بھی رکاوٹ کا براہِ راست اثر عالمی توانائی کی منڈی پر پڑتا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان جاری اختلافات کے باعث سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے میں مزید تاخیر ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہوسکتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امید کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کم ہونے کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ تشویش پیدا ہوگئی ہے۔آبنائے ہرمز کی صورتحال نہ صرف تیل کی قیمتوں بلکہ عالمی تجارت، شپنگ انشورنس اور بحری نقل و حمل کے اخراجات پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اگر تجارتی جہازوں کی آمدورفت محدود رہی تو عالمی مارکیٹ میں توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں کا انحصار امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر ہوگا۔ اگر فریقین کسی قابلِ قبول انتظام پر پہنچ جاتے ہیں تو قیمتوں میں دوبارہ کمی آسکتی ہے، تاہم کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں خام تیل مزید مہنگا ہونے کا امکان موجود ہے

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) لندن: امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقری...

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنلکوئٹہ (روزنامہ پبلک ) آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ...
11/08/2026

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ون ڈے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو میزبانی کی بنیاد پر براہ راست رسائی مل چکی ہے۔30 ستمبر کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ آٹھ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی پوزیشن تقریباً یقینی بنالی ہے اس طرح دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گے جبکہ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ون ڈے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں شرکت کریں گی ج....

ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) چلو سبز ہلالی پرچم...
11/08/2026

ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) چلو سبز ہلالی پرچم تھامے، اس شبِ آزادی کی شان و شوکت کو مزید چار چاند لگائیں، آؤ سب مل کر ایک آواز ہوں، اور فضاؤں میں ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کا نعرہ گونجے۔یادگارِ فتح پر شب آزادی کی رونق بڑھا کر پرچم کشائی کا فرض نبھائیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد کی گونج بن کر 79واں جشن آزادی منائیں

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) چلو سبز ہلالی پرچم تھامے، اس شبِ آزادی کی شان و شوکت کو مزید چار چاند لگائیں، آؤ سب مل کر ایک آواز ہوں، اور فضاؤں میں ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کا ...

Address

Quetta
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Quetta Daily posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share