
12/09/2024
یہ غازی یہ تیرے پُر اسرار بندے،
جنھیں تو نے بخشا ہے ذوق خُدائی،
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا،
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی،
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو،
عجب چیز ہے لذت آشنائی،
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن،
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی،