Today in Quetta

Today in Quetta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Today in Quetta, Media/News Company, jinnah Towon, Quetta.

17/06/2025
17/06/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی

آئندہ مالی سال 2025-26 کا کل بجٹ حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا

639 ارب روپے سے زائد کا غیر ترقیاتی بجٹ (PSDP) تجویز کیا گیا ہے

وفاقی مالی معاونت والے منصوبوں کے لیے 66.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں

ایف پی اے اسکیمز کے لیے 30 ارب، غیر ملکی امداد والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص

آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی آج بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے

گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 98 فیصد اجرا ممکن بنایا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بجٹ کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر خزانہ، پلاننگ و دیگر محکموں کو جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسکل ڈویلپمنٹ منصوبہ کامیابی سے شروع ہوچکا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مشیر لیبر اور ان کی ٹیم لائقِ تحسین ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

2300 نوجوانوں کا دوسرا بیچ جلد تربیت کے لیے روانہ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر منتقلی کے لیے وفاق سے جلد قسط ملنے کی امید، وزیر اعلیٰ بلوچستان

60 ارب کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت، رقوم براہ راست زمینداروں کو دی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

تعلیم بڑا چیلنج تھا، SBK کا مسئلہ حل، 3200 بند اسکول کھول دیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

صحت میں انقلابی قدم: 150 بیسک ہیلتھ یونٹس ٹیلی میڈیسن سے منسلک ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پینشن ریفارمز پر بیوروکریسی خصوصاً چیف سیکریٹری کی ستائش لازم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پراسیکیوشن کو پہلی بار سنجیدگی سے بجٹ میں جگہ دی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ہر ضلع میں ریسکیو 1122 کی موجودگی یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسٹریٹیجک اور لائیولی ہڈ پراجیکٹس کو بجٹ میں نمایاں حیثیت دی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نئے بجٹ میں ایریگیشن، کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، امن و امان اور ماحولیاتی تبدیلی کو ترجیح حاصل، وزیر اعلیٰ بلوچستان

*کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کے 98 فیصد اجرا پر اتحادی حکومت اور بیوروکریسی کو سراہا*

17/06/2025

تربت: فائرنگ کا واقعہ، اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری جاں بحق

تربت۔۔۔۔ تربت میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق عاقب اپنے گھر سے نکل کر شہر کی سمت جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عاقب کو تین گولیاں لگیں۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

مرحوم عاقب شکاری کو اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے علاقے میں جانا جاتا تھا۔ ان کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔ عوامی حلقوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

17/06/2025

اطلاع_عام
پشین ۔کافی کوششوں کے باوجود محمد رمضان کی جسد خاکی نہیں ملی اسکے بھائی محمد شفیع اور ان کے ساتھی ناران سے روانہ ہوگئے ہیں کل 10:30 بجے صبح بروز بدھ ٹک ٹاک اڈہ کے ساتھ غائبانہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔

16/06/2025

قبائلی معتبرین یونین خانوزئی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس

Address

Jinnah Towon
Quetta
8387

Telephone

+923338721740

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Today in Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Today in Quetta:

Share