
14/07/2025
باکسنگ رنگ میں اپنے صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے محب اللہ عرف جانی درانی 15 اگست 2025 کو چین میں عالمی باکسنگ مقابلوں میں ملک و صوبے کی کی نمائندگی پر شرکت کرنے جارہے ہیں چین میں اگست 2025 کو منعقد ہونے باکسنگ کے ان مقابلوں میں شرکت کے لئے صوبے کے اس باصلاحیت کھلاڑی کو اعانت کی فراہمی ضروری ہے 2019, 2020, 2021 اور 2022 کے عرصے میں وہ ملکی سطح پر منعقدہ نیشنل باکسنگ مقابلوں میں سونے کا تمغے “گولڈ میڈلز” اپنے سینے پر سجانے والے کوئٹہ شہر کے انتہائی پسماندہ علاقے پشتون آباد سے تعلق رکھنے والے باکسر “جانی درانی “ 2023 کے باکسنگ کے قومی مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے جانی درانی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ اور ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔ استاد محبوب نور زئی باکسنگ کلب کے کھلاڑیوں کے مقابلے دیکھنے کے لئے مجھے بھی سرحدی شہر چمن جانے کا موقع ملا ۔ استاد کے تمام کھلاڑیوں بشمول نصراللہ ، ولی اچکزئی نے اپنے مقابلے جیتے مگر “جانی درانی “ سے رنگ میں مقابلے کے لئے چمن کا کوئی باکسر تیار نہیں تھا
جنوری 2026 کو سیف گیمز کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا ساتھ ایشین باکسنگ مقابلوں میں ملک کے دیگر باکسر ز کے علاوہ محب اللہ عرف جانی درانی بھی شرکت کرینگے جبکہ ستمبر 2025 میں کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں صوبے کا یہ باصلاحیت باکسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے