Daily Azadi Quetta

Daily Azadi Quetta Daily Azadi Quetta, the first online Urdu newspaper from Balochistan, providing you with the latest news, updates, and insights.

08/09/2026

موڈیز کی اسسٹنٹ نائب صدر گریس لِم نے پاکستان کی معیشت کو عالمی اور علاقائی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں قرار دے دیا۔
گریس لِم کے مطابق پاکستان کی معیشت 2022ء کے تیل بحران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے جبکہ آبنائے ہرمز کے بحران کا پاکستان پر ممکنہ اثر بھی 2022ء کے مقابلے میں کم ہو گا۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر مصر اور الجزائر مکہ معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ بھی مثبت پیشرفت ہوگی اور یہ روس کی جانب سے پیش کیے گئے تصور کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق بہت اچھا عملی قدم ہوگا۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی بلٓاخر مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ماہ کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت ایک ملک پر حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے،ان حملوں کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کےدرمیان البیضا اورالجوف صوبوں میں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام کےساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، 7 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 5 نئے منصوبے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

وزیراعظم شہبازشریف نے جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے اسلام آباد پولیس کو 50الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دیں۔
اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی کے حوالے کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید بنانے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ یُو شیاؤ یونگ نے پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے اور سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاسی امور سے ملاقاتیں کیں۔
چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمٰن نظامانی نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی تھی جس میں افغانستان سے متعلق اہم امور اور پاک افغان سرحدی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا جب تک جارح قوتیں اپنے اقدامات پرپیشیمان نہ ہوجائیں ایرانی مزاحمت جاری رہے گی۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ایران ہمیشہ جنگ کا مخالف رہا ہے،
جنگ سے گریز ہی عوامی مفادات اور علاقائی سلامتی کیلئے بہتر ہے،،ایرانی ریاست عظیم ایرانی قوم کے حقوق کا محافظ بنی رہے گی۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے لیے اربوں روپے مالیت کی 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایس سی سی) کے اجلاس میں غیر ملکی سربراہانِ مملکت کی آمد و رفت کے لیے تیس نئی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی مد میں چھ ارب ساٹھ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

08/09/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جیتنے کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتیں دیگر اشیا کی طرح تیزی سے گریں گی بلکہ دیگر چیزوں سے بھی زیادہ تیزی سے کم ہوں گی۔

مزید تفصیلات پڑھنے کے لیے کمنٹ میں موجود لنک وزٹ کریں

Address

Express House, Patel Housing Society, Sariab Road Quetta Balochistan Pakistan
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Azadi Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Azadi Quetta:

Shortcuts

Share