The Quetta Valley

The Quetta Valley آللہ مجھے سچ بولنے اور سچ دکھانےکی توفیق عطا فرمائے۔

14/06/2025

تعلیم،39.5 ارب
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 716 ارب
قوم کی تعمیر نہ کرو بھکاری بنائے رکھو
Copied

10/06/2025

"‏بلوچستان 1970 میں پہلی دفعہ صوبہ بنا تھا جہاں اب تک 20 وزرائے اعلیٰ آئے جن میں سے صرف دو انٹی اسٹیبلشمنٹ تھے دونوں اپنی مدت پوری نہ کر سکے یہ سوال اہم ہے کہ اگر صوبے کے 79فیصد سرکاری سکولوں میں بجلی نہیں ہے اور 52 فیصد کی چاردیواری نہیں ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟"
حامد میر

13/03/2025

نظام کیوجہ سے پیدا ہونے والی بھوک
کبھی بھی این جی اوز ، مفت دسترخوان اور ویلفئیر ٹرسٹ سے ختم نہیں ہونے والی
Copied

طورخم، چمن میں جدید سرحدی ٹرمینلز پر 97 فیصد کام مکملنیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) نے پاکستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ کی صلاحیت کو...
18/12/2024

طورخم، چمن میں جدید سرحدی ٹرمینلز پر 97 فیصد کام مکمل
نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) نے پاکستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ کی صلاحیت کو بڑھانے اور سرحد پار تجارت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے طورخم اور چمن میں انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم (ITTMS) کا 97 فیصد مکمل کر لیا ہے۔

ان بڑے منصوبوں کا افتتاح فروری 2025 میں متوقع ہے۔ یہ اہم ترقی پاکستان کو جدید ترین سرحدی ٹرمینلز کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا کر دیتی ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے فنڈز فراہم کیے گئے، ان منصوبوں کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر رہا ہے اور یہ پاکستان کی دو نمایاں سرحدی گزرگاہوں پر زیر تعمیر ہیں۔

ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا کہ نئے سرحدی ٹرمینلز عالمی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے، جس سے افغانستان، وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔

ان جدید سرحدی ٹرمینلز سے سماجی و اقتصادی ترقی کی توقع ہے، جس سے صنعتی شعبوں، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور خاص طور پر مقامی قبائلی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

تعمیر کے دوران متعدد چیلنجوں کے باوجود، NLC نے قومی سطح پر ان اہم منصوبوں کو جاری رکھا۔ یہ سرحدی گزرگاہیں روایتی اور جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کو مربوط کرتی ہیں، جو سامان کی نقل و حمل کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد، ٹرمینلز روزانہ 2,400 درآمدی اور برآمدی ٹرکوں کو سنبھالیں گے، جو موجودہ صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ ہے۔

مزید برآں، ٹرمینلز پر امپورٹ اور ایکسپورٹ یارڈز 400 ٹرکوں اور 100 ہلکی گاڑیوں کے لیے پارکنگ فراہم کریں گے۔ ٹرمینلز پر جدید انتظامی مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔

سرکاری ادارے، بشمول کسٹمز، اے این ایف، ایف آئی اے، بارڈر رینجرز، ٹرمینل آپریٹرز، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، اور جانوروں کے قرنطینہ کے اہلکار ان مراکز پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ بینکوں، انٹرنیٹ خدمات، اور کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے ایک وقف شدہ کاروباری مرکز بھی ٹرمینلز کا حصہ ہے۔

ایف آئی اے، کسٹمز، امیگریشن اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے دفاتر مسافروں کی نقل و حرکت اور امیگریشن سے متعلق معاملات کو سنبھالیں گے۔ جدید آلات جیسے کہ گینٹری سکینر، پاس تھرو سکینر، گاڑی کے نیچے سکینر، وزنی سکیل اور دھماکہ خیز مواد اور منشیات کا پتہ لگانے کے آلات نصب کئے گئے ہیں۔ بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے اور سامان کی سکیننگ کے نظام جامع حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہیں۔

کابینہ کمیٹی نے گوادر پورٹ کے استعمال کو بڑھانے کے لیے روڈ میپ پر غور کیا۔

منگل کو وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد پبلک سیکٹر کی درآمدات کے ذریعے گوادر پورٹ کے استعمال کو بڑھانا ہے، جس میں گندم، کھاد اور چینی پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں گوادر پورٹ کے ذریعے پبلک سیکٹر کی 60 فیصد درآمدات کو روٹ کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اقدام، جس میں گندم، چینی، اور یوریا جیسی بلک اجناس شامل ہیں، گوادر کو پاکستان کے لیے ایک اہم تجارتی مرکز بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

اجلاس میں اہم اسٹیک ہولڈرز میں میری ٹائم کے وزیر قیصر احمد شیخ کے علاوہ تجارت، میری ٹائم افیئرز، داخلہ اور منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سینئر حکام بھی شامل تھے۔

کمیٹی کو وزیر اعظم شہباز شریف کو قابل عمل سفارشات پیش کرنے کا کام سونپا گیا تھا جس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی تجارت میں گوادر کے اسٹریٹجک کردار کو بڑھانا تھا۔

وزارت تجارت کے مطابق، کمیٹی نے گوادر پورٹ کو بڑے پیمانے پر درآمدات کے لیے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر زرعی اور کھاد کے شعبوں میں۔
Source: Express tribune

بلوچستان میں زعفران کی کاشت کا تجربہ نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے، جس سے اس خطے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ زعف...
08/12/2024

بلوچستان میں زعفران کی کاشت کا تجربہ نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے، جس سے اس خطے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ زعفران، جو دنیا کا سب سے قیمتی مصالحہ سمجھا جاتا ہے، نہ صرف پاکستان کے لیے ایک منافع بخش فصل ثابت ہو سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے بلوچستان کے کسانوں کو بہتر آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔زعفران کی کاشت کے لیے بلوچستان کے سرد علاقے، جہاں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجاتا ہے، مثالی ہیں۔ زعفران کی کاشت کا طریقہ بالکل لہسن کی طرح ہے، یعنی اگست یا ستمبر میں کاشت شروع ہوتی ہے اور مارچ اپریل تک یہ تیار ہو جاتا ہے۔ اس فصل کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، اور اسے 12 دن کے وقفے سے پانی دیا جاتا ہے، جس سے کسانوں کی محنت بھی کم ہوتی ہے۔زعفران کی کاشت کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کا بیج نہیں ہوتا بلکہ اس کے بلب لگائے جاتے ہیں، جنہیں پانچ یا چھ حصوں میں تقسیم کرکے الگ الگ زمین میں دفنایا جاتا ہے۔ اس کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے، یعنی ایک گرام زعفران 750 پاکستانی روپے کا ہوتا ہے، اور ایک کلوگرام زعفران کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔اس فصل کی کاشت سے نہ صرف بلوچستان کے کسانوں کو مالی فائدہ ہوگا، بلکہ یہ علاقے کی زراعت کو جدید بنانے کی طرف ایک قدم ہوگا۔ بلوچستان کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ پرانی فصلوں کے بجائے زیتون، زعفران اور دیگر منافع بخش فصلوں کی طرف قدم بڑھائیں، تاکہ نہ صرف خود فائدہ اٹھا سکیں بلکہ علاقے کی اقتصادی حالت کو بھی بہتر بنا سکے
Copied

المیہ! کیا یہ بھی بیرونی سازش ہیں؟ سعودی عرب میں 90٪ بھکاری پاکستانی نکلے۔ کیا عوام بھی حکومت کی راہ پر گامزن ہوگئی؟ سعو...
31/07/2024

المیہ! کیا یہ بھی بیرونی سازش ہیں؟ سعودی عرب میں 90٪ بھکاری پاکستانی نکلے۔ کیا عوام بھی حکومت کی راہ پر گامزن ہوگئی؟ سعودی اور عرب عمارات کا پاکستانیوں سے شکوہ اور پاکستانیوں کی جگہ بنگلہ دیشیوں کو پہلی ترجیح ملے گی۔ آللہ ہم سب کو ہدایت دے، امین۔

https://www.dawn.com/news/1849093

The Quetta Valley

20/11/2023

گرلز ہائی سکول جی او آر کالونی کوئٹہ گرلز ہائی اسکول کے ساتھ کچرے کے ٹب سے فیمیل طالبات، اساتذہ اور دیگر انتظامیہ کو کچرے سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن سے شدید اذیت کا سامنا۔ کم از کم درس گاہ کے ساتھ تو ایسا سلوک نہ کریں۔ یہاں کچھرہ اکھٹا کرنے والوں کو خوب علم ہے کہ یہ بچیاں بے بس ہے اور محض درخواست کے علاؤہ کر بھی کیا سکتی ہیں۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تین مرتبہ میٹرو پولیٹن اور ایک مرتبہ پی ایم پورٹل کو درخواستیں دی گئی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا کیا جبکہ ٹب کے نزدیک تمام کلاسس سے طالبات کو دوسرے کلاسس میں منتقل کرنا پڑا۔ اب انکی Government Of Balochistan اور کمشنر کوئٹہ Muhammad Hamza Shafqaat سے گزارش ہے کہ وہ یہاں کا دورہ کرکے سخت نوٹس لیں جبکہ اس ٹب کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے، جس سے یہاں کے طالبات کی زندگی میں راحت آسکے اور بہتر انداز میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ شکریہ!

03/11/2023

کیا واقعی کوئٹہ میں رکشے کی روٹ پرمٹ 6 سے 7 لاکھ تک دستیاب ہے؟
کوئٹہ میں روڈ پرمٹ کے بغیر رکشوں کے خلاف سخت کارروائی ہورہی ہے یہاں تک کہ ضبط کیا جاسکتا ہے، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن وحید شریف عمرانی کی دی کوئٹہ ویلی سے گفتگو۔

مکمل ویڈیو کیلئے یہاں کلک کریں: https://youtu.be/Ld0Lg8qu4Ek

سوالات اور رائے کیلئے کمنٹ کریں اور مزید ویڈیوز کے لیے سبسکرائب کریں، شکریہ۔

Social Media Accounts
Email: [email protected]
Facebook: https://m.facebook.com/thequettavalleyofficial
Instagram:www.instagram.com/salmanagha_official
X(Twitter): https://twitter.com/thequettavalley


30/10/2023

پاکستانی تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں عوام نے پاکستانی تیل کی خریداری ترک کر دیا جسکے نتیجے میں پاکستانی پیٹرول پمپس ویران ہونے لگے، جبکہ متبادل کے طور پر ایرانی تیل کی فروخت میں بے تحاشا اضافہ ہوا جسکی وجہ سو سے ایک سو پچاس روپے تک کا فرق ہے۔ بلوچستان میں ایرانی تیل کی قیمتیں کم ہونے کی ایک سب سے بڑی وجہ دوسرے صوبوں میں ایرانی تیل کی بندش ہے خاص طور پر صوبہ سندہ اور پنجاب جہاں اب ایرانی تیل کی ترسیل نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایک طرف حکومت کی ٹیکس میں آمدنی میں کمی اور دوسری طرف ایرانی تیل سے منسلک لوگوں کی کاروبار میں بہتری کے امکانات ہیں۔ (یہ دائرہ خاص طور پر بلوچستان تک محدود ہے)
اس صورتحال پر آپکی کیا رائے ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیجیئے شکریہ۔
The Quetta Valley

یوٹیوب چینل: https://www.youtube.com/

28/10/2023

کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے لیکن اندرون شہر محض لیٹرین تک سے محروم ہے اور چند اندرون شہر سے باہر بنائیں گئیں ہیں مگر دیکھ بھال نہ ہونے سے وہ بھی تباہ حال ہے، جس کے زمہ دار حکومت اور عوام دونوں ہیں اور کوئی تیار ہی نہیں اس موضوع پر بات کرنے کے لیے، لوگ اسکو حقیر موضوع سمجھتے (ایک مخصوص حصہ)جو کہ سراسر غلط ہے یہ لوگوں کا بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ لوگوں کی تنقید ضرور ہوگی اس ویڈیو پر لیکن لوگوں کی بلائی کے لیے یہ کڑوا گھونٹ بھی پی لیتے ہیں۔
آپ اپنی رائے کمنٹ میں لکھ سکتے ہیں۔ شکریہ

The Quetta Valley
Email: [email protected]

جس چیز سے منع کیا جائے وہ ہمارے ہاں ہوکر ہی رہتی ہے۔ Courtesy: Dawn
24/10/2023

جس چیز سے منع کیا جائے وہ ہمارے ہاں ہوکر ہی رہتی ہے۔

Courtesy: Dawn

یہ ایک رکشہ ہے یا ہوائی جہاز! کوئٹہ میں رکشوں کی قیمت آسمان پر۔ ایک رکشہ 13 لاکھ روپے تک پہنچ گیاhttps://youtu.be/Ld0Lg8...
13/10/2023

یہ ایک رکشہ ہے یا ہوائی جہاز! کوئٹہ میں رکشوں کی قیمت آسمان پر۔ ایک رکشہ 13 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

https://youtu.be/Ld0Lg8qu4Ek?si=6AxA3-Nvypf7HcWi


یہ ایک رکشہ ہے یا ہوائی جہاز! کوئٹہ میں رکشوں کی قیمت آسمان پر۔ ایک رکشہ 13 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، آج آپ کو وی لاگ میں تفصیل سے بتائیں گے کہ آخر یہ رکشے کیوں...

Address

Jinnah Town Quetta
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Quetta Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Quetta Valley:

Share

Category